Mahad uz Zahra lil banat

Mahad uz Zahra lil banat

Share

mahad uz Zahra lil banat acedmy

30/05/2026

17/05/2026

13/05/2026

🌸 Islami Sawal Jawab
🎤 Rimsha & Mariya
📚 Ma'had Al-Zahra Lil Banat

IslamicVideo MuslimGirls MadarsaLife IslamicKnowledge IslamicReminder Quran Hadith UrduReels IslamicContent MaHadAlZahra DeenKiBatein ReelsInstagram ViralReels IslamicShorts

03/04/2026

# talimi Safar ka agaz uz zahra lil banat

31/03/2026

علامات قیامت
چند اسباق

تیسرا سبق
رومی اور فارس

قال سيدنا النبي صلى الله عليه وآله وسلم: فَارِسُ نَطْحَةٌ أَوْ نَطْحَتَانِ ثُمَّ لَا فَارِسَ بَعْدَهَا أَبَدًا وَالرُّومُ ذَاتُ الْقُرُونِ أَصْحَابُ بَحْرٍ وَصَخْرٍ كُلَّمَا ذَهَبَ قَرْنٌ خَلَفَ قَرْنٌ مَكَانَهُ، هَيْهَاتَ إِلَى آخَرِ الدَّهْرِ هُمْ أَصْحَابُكُمْ مَا كَانَ فِي الْعَيْشِ خَيْرٌ.
(أخرجه ابن أبي شيبة برقم ۱۹۳۴۲، ونعيم بن حماد في الفتن برقم ۱۳۴۶ ﻋﻦ اﺑﻦ ﻣﺤﻴﺮﻳﺰ)

ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ فارس کے سینگوں کی ایک ٹکر یا دو ٹکریں ہوں گی، اس کے بعد فارس نہیں رہے گا۔ اور روم کئی سینگوں والے ہیں، یہ سمندر اور پہاڑوں والے ہیں۔ جب بھی ایک سینگ چلا جائے گا اس کی جگہ دوسرا سینگ لے لے گا۔ آخر زمانے تک۔ یہ تمہارے اصحاب ہیں جب تک زندگی میں خیر باقی رہے گی۔

فارس کے ساتھ ایک یا دو ٹکر ہوئے، یعنی ایک یا دو معرکے پیش آئے، جس کے بعد فارس کا زور ختم ہوگیا۔
ٹکر ہمیشہ سینگوں کے ذریعے ہوتا ہے، اسی وجہ سے آگے فرمایا کہ رومی کئی سینگوں والے ہیں۔ یعنی مسلمان بھی سینگوں والے ہیں، جنہوں نے فارس کو ایک ٹکر ماری، یہ ٹکر قادسیہ کے معرکے میں لگی یا اگر اس کے ساتھ معرکہ نہاوند بھی ملالیں تو دو ٹکر مارے گئے۔ (یا آخر زمانے کی ٹکر مراد ہوسکتی ہے)
جبکہ روم کئی سینگوں والے ہیں، یہ مسلمانوں کو ٹکر مارتے رہیں گے اور مسلمان انہیں ٹکر مارتے رہیں گے۔ لیکن ان ٹکروں کے نتیجے میں یہ سقوط نہیں کریں گے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سمندر اور پہاڑوں والے ہیں۔
ان کی قوت کا راز ان کا جغرافیائی وقوع ہے، ان کی سرزمین اونچی نیچی ہے، جبکہ فارس جزیرۃ العرب کے قریب تھا، جس کی وجہ سے یہ عربوں کے لشکر سے محفوظ نہیں تھے۔

لیکن رومیوں کی حکومت ایسی نہیں تھی، جب شام میں ان کی حکومت گر گئی تو جلد ہی قسطنطینیہ کو اپنا مرکز بنایا، یہ بھی واضح رہے کہ یورپ رومیوں کا جیو اسٹریٹجک مرکز ہے۔

قسطنطینیہ تک سمندر اور قلعوں کی وجہ سے پہنچنا دشوار تھا، لہذا یہ ۸۵۷ھ میں فتح ہوا، یعنی آٹھ سو سال بعد۔ اور روما اس سے بھی زیادہ دور ہے، وہ ابھی تک فتح نہیں ہوپایا۔

براعظم امریکہ میں غور کریں،عالم اسلام اور اس کے درمیان عظیم سمندر حائل ہیں،یہاں حدیث میں بیان کردہ صفات پر غور کریں، کہ رومیوں کے بارے میں ارشاد ہوا کہ وہ ”سمندر اور پہاڑوں یا چٹانوں“ والے ہیں۔ چنانچہ یہ اسی وجہ سے کئی سینگ رکھتے ہیں، ان کے ساتھ تمہارا مستقل ٹاکرا رہے گا، جب تک زندگی میں خیر باقی رہے گی۔

جی ہاں! جب تک زندگی میں خیر رہے گی تو تدافع کی سنت بھی باقی رہے گی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ١ۙ لَّفَسَدَتِ الْاَرْضُ﴾ (البقرة، ۲۵۱)

”اگر اللہ لوگوں کا ایک دوسرے کے ذریعے دفاع نہ کرے تو زمین میں فساد پھیل جائے۔“

لہذا ان کے ساتھ لڑائی کا میدان جب تک گرم رہے گا تو زندگی میں خیر رہے گی۔
اسی سے یہ نتیجہ معلوم ہوتا ہے کہ امام مہدی کے ہاتھ پر قسطنطینیہ کیوں فتح ہوگا، اور روایات میں اس پر کیوں روشنی ڈالی گئی ہے۔ کیونکہ یہ یورپ کا دروازہ ہے۔ جس کے بعد روما (ویٹی کن سٹی) سہولت کے ساتھ فتح ہو جائے گا۔ اور پھر رومی کہیں ٹھہر نہیں سکیں گے۔
لیکن یہ بھی ذہن میں رہے کہ رومی سینگ اس وقت تک نہیں ٹوٹے گا جب تک کہ نجد میں شیطانی سینگ نہ ٹوٹے جو یمامہ کا سفیانی ہے، یعنی بن سلمان۔ اور حق کا وعدہ عنقریب پورا ہونے والا ہے۔

28/03/2026

علامات قیامت
چند اسباق

پہلا سبق
قیامت کی نشانیاں دنیا کے چہرے کی جھریاں ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے:
أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ الدَّجَّالِ حَدِيثًا مَا حَدَّثَهُ نَبِيٌّ قَوْمَهُ ؛ إِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّهُ يَجِيءُ مَعَهُ مِثْلُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَالَّتِي يَقُولُ : إِنَّهَا الْجَنَّةُ، هِيَ النَّارُ، وَإِنِّي أَنْذَرْتُكُمْ بِهِ كَمَا أَنْذَرَ بِهِ نُوحٌ قَوْمَهُ. (أخرجه مسلم برقم: ۲۹۳۶)

ترجمہ: کیا میں تمہیں دجال کے بارے میں ایسی بات نہ بتاؤں جو کسی بھی نبی نے اپنی امت کو نہیں بتائی ہے؟ (وہ بات یہ ہے کہ) دجال کانا ہے۔ اور اس کے ساتھ جنت اور دوزخ کی طرح چیزیں چلیں گی، پس جس کے بارے میں کہے گا کہ یہ جنت ہے وہ درحقیقت آگ ہوگی، اور میں تمہیں اس سے ڈراتا ہوں جیسے حضرت نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو ڈرایا تھا۔
یعنی آپ اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے اس کے کانا ہونے کی جو خبر دی ہے وہ انبیاء علیہم السلام نے اپنی قوم کو نہیں بتائی تھی۔

اس میں راز یہ ہوسکتا ہے کہ دجال اس زمانے میں کانا نہیں تھا۔
یہ بھی ممکن ہے کہ دجال کے چہروں پر جھریوں کی صورت میں ”کافر“ کا لفظ بھی نقش نہیں ہوا ہوگا۔
لیکن عمر زیادہ ہونے، اور لمبی مدت گزرنے پر دجال کی آنکھ کانی ہوگئی۔ اور لمبی عمر کی وجہ سے اس کی پیشانی پر جھریاں نمودار ہوگئیں اور ”کافر“ کا لفظ بن گیا۔
یہ معنی ہمیں علاماتِ قیامت کے بارے میں ایک لطیف حکمت کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔
دنیا ابتدا میں جوان تھی، پھر اس کی عمر زیادہ ہوگئی اور دنیا بوڑھی ہوگئی۔
لَا تَقُوم السَّاعةُ حتّٰى يُجعَل كتابُ الله عَارًا، ويكون الإسلامُ غريبًا، وحتى تَبْدُو الشَّحْنَاءُ بَينَ النَّاسِ، وحَتى يُقْبَضَ العِلمُ، ويَهْرَمَ الزَّمَان. (الإشاعة)
ترجمہ: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ اللہ کی کتاب شرم کی چیز نہ بن جائے۔ اسلام اجنبی ہو جائے گا۔ لوگوں کے درمیان بغض ظاہر ہو جائے گا۔ علم اٹھا لیا جائے گا اور زمانہ بوڑھا ہو جائے گا۔
دنیا بوڑھی ہو چکی ہے۔ اب اس کی انتہا قریب ہوچکی ہے۔ اور وفات کا وقت آچکا ہے۔
لہذا اس کے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہوچکے ہیں۔
یہ آثار قیامت کی نشانیاں اور علامات ہی تو ہیں۔
اس کے باوجود دنیا بہت مزین ہوچکی ہے، اور خوبصورت بن چکی ہے۔
لیکن جو کمزوری زمانے کی وجہ سے اور بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوچکی ہو اسے ڈاکٹر کیسے ختم کر سکتا ہے؟
عَجوزٌ تُرجّـــي أنْ تَكــونَ فَتيَّــــةً
وقَد نَحِــلَ الجَنبانِ واحدَودَبَ الظَّهــرُ
تَدُسُّ إلى العَـــطّارِ مِيــــرةَ أهلـــها
وَهَل يُصلِــحُ العَطّارُ ما أفسَـدَ الدَّهرُ؟
بڑھیا کو گمان ہے کہ وہ جوان رہے گی۔
حالانکہ اس کے پہلو کمزور اور کمر ٹیڑھی ہو گئی ہے۔
وہ اپنے گھر والوں کا کھانا چھپا کرپنساری کو دیتی ہے (تاکہ اپنے لیے حسن کا سامان خرید سکے)
زمانے کی وجہ سے جو فساد پیدا ہوچکا ہے کیا پنساری اسے ٹھیک کر سکتا ہے؟
چہار سو پھیلی قیامت کی ان نشانیوں نے دنیا کو رسوا کرکے رکھ دیا ہے۔ اس کے چہرے کی جھریوں کو واضح کر دیا ہے۔ اور دجال کا غمناک چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے۔

04/03/2026

Khoobsurat Bait Baazi 🌷"
"Urdu Shaayari Ki Mehfil ✨"
"Ilm o Adab Ka Haseen Rang 📚"
"Honhaar Taliba Ka Kamal 🎤"
"Dil Ko Choo Lene Wali Shaayari 💫"
"Adabi Mahfil | Ma'had uz Zahra lil Banat"
"Betiyaan Aur Urdu Adab 🌸"
"Zehanat Aur Hazir Jawabi Ka Muqabla"

Want your school to be the top-listed School/college in Ranchi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Madarsa Chowk
Ranchi
835214