30/06/2022
*📚📚📚📚قسط1️⃣0️⃣📚📚📚📚📚📚📚*
۔ *✍️✍️1.عـــلــــم صرف کی تعریف:* ایسے اصول و ضوابط جن کے ذریعے ایک کلمہ سے دوسرا کلمہ بنانے اور اس میں تبدیلی کرنے کا طریقہ معلوم ہو *جــیسے* الضرب سے ضَرَبَ، ضَرَبَ سے یَضْرِبُ ھکذا!
*✍️✍️2.عـــــلم صرف کا موضوع:*
صیغہ کے اعتبار سے ’’کلمہ‘‘ ہے *جیسے:* نصر ،یدعو،أنصر ،ھکذا!
*✍️✍️3.غـــرض و غایت:*
صیغوں کو بنانے اور ان میں تبدیلی کرنے میں ذہن کو غلطی سے بچانا *جـــیسے* إجتنب سے مضارع یجتنب بکسر العین و أجتنب سے بفتح العین ھکذا !
*وجــــــــه تسمیه:*
علم صرف کو ’’ صرف‘‘ کہنے کی وجہ یہ کہ اس کا لغوی ’’معنی‘‘پھیرنا‘‘ ہے،اور اس علم میں چونکہ ایک کلمہ کو پھیر کر اس کی مختلف صورتیں بنانے کے طریقے بیان کیے جاتے ہیں اس لیے اس علم کو ’’علم صرف‘‘ کہتے ہیں
*✍️✍️صیـــغه کی تعریف:*
صیغہ کلمہ کی اس شکل کو کہتے ہیں جو حروف اور حرکات و سکنات کی مخصوص ترتیب سے حاصل ہوتی ہے_ *مثلا* أَکْرَمَ
*نــقلــه:مـــحمد نازش رضا خان القادري*