Madarsa darul qalam amjadia

Madarsa darul qalam amjadia

Share

ISLAMI RESARCH CANTER

02/05/2022
01/10/2021

احادیث کی روشنی میں نماز جنازہ کے بعد دعاء کی شرعی حیثیت

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

محترم مسلمان بھائیو!

اہل اسلام کے ہاں حضور اکر م ﷺ کے زمانہ مبارک سے لے کر اب تک مستحب عمل معروف چلا آرہا ہے کہ نماز جنازہ پڑھ لینے کے بعد حاضرین میّت کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد میت کیلئے دعا کرنا آپﷺ اور صحابہ اکرام علیہم الرضوان کے قول و عمل سے ثابت ہے نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا مستحب عمل ہے فرض یا واجب نہیں ہے۔ اس لئے دعا نہ مانگنے والوں کو ہم تنقید کا نشانہ نہیں بناتے چونکہ جب وہ اپنے آپ کو خود ہی اس ثواب والے عمل سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی قسمت لیکن ایسے دوستوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ اگر انہیں ایک نیک عمل کی توفیق نہیں ہے تو کم از کم دعا مانگنے والوں کو روک کر ان کے ثواب میں رکاوٹ نہ بنیں۔

دعا کی فضیلت

دعا کی فضیلت اور رغبت میں کئی آیات اور احادیث موجود ہیں، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔

" ادعونی استجب لکم"(سورۃ المومن 60)

ترجمہ: مجھ سے مانگو میں تمہاری دعائوں کو قبول فرمائوںگا۔

اجیب دعوۃ الداع اذا دعانo(سورۃ البقرہ 186-)

ترجمہ:جب دعا مانگنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول فرماتا ہوں۔

رسول ﷺ ارشاد فرماتے ہیں:-

" الدعاء مخ العبادۃ" (مشکوٰۃ کتاب الدعوات)

ترجمہ: دعا عبادت کا مغز (یعنی اصل) ہے۔

"لایرد القدرالاالدعائ"(مشکوٰۃ کتاب الدعوات)

ترجمہ: دعا تقدیر کو ٹال دیتی ہے۔

حدیث پاک: حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔

" اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعاء سے زیادہ کسی چیز میں فضیلت نہیں ہے"(ترمذی ، ابن ماجہ، حاکم عن ابی ہریرہ)

نتیجہ و افادۃ

گزشتہ آیات و احادیث پاک سے دعا کی کتنی فضیلت معلوم ہورہی ہے اب اگر دعا کسی جگہ ممنوع ہوگی تو اس کیلئے دلیل کا ہونا ضروری ہوگا بلا دلیل ناجائز کہنا اصول شریعت کے خلاف ہے۔ چنانچہ بطور خاص جو شخص نماز جنازہ کے بعد دعا کو ناجائز کہے اس پر دلیل کا پیش کرنا لازم ہوگا۔ بجائے اس کے کہ وہ کوئی دلیل پیش کرتے ان کی طرف سے دلائل طلب کئے جاتے ہیں حالانکہ احادیث و آثار کثرت کے ساتھ اس بارے میں موجود ہیں ممکن ہے ان ہمارے بھائیوں کی نظر سے یہ احادیث نہ گزری ہوں۔ چنانچہ ہم خالص جذبہ اصلاح اور اس امید کے ساتھ روایات ذکر کریں گے کہ یہ ہمارے یہ بھائی اپنی اصلاح فرما لیں۔

حدیث پاک:۱

حضرت ابو ہریرہؓ سے مرفوعن روایت ہے کہ رسولﷺ نے ارشاد فرمایا۔

"اذاصلیتم علی المیت فاخلصو لہ الدعائ" (سنن ابی دائود، سنن بیہقی، سنن ابن ماجہ)

ترجمہ: جب تم میت پر نماز جنازہ پڑھ چکو تو اس (میت) کیلئے اخلاص کے ساتھ دعا کرو۔

فائدہ: اس حدیث پاک میں آپﷺ کے فرمان (یعنی قولی حدیث) سے نماز جنازہ کے فوراً بعد دعا کا حکم معلوم ہورہا ہے۔

حدیث پاک:۲

"ان النبی ﷺ علی جنازۃ فلما فرغ جاء عمر و معہ قوم فارادان یصلی ثانیا فقال لہ النبی ﷺ الصلوۃ علی الجنازۃ لا تعاد و لکن ادع للمیت و استغفرلہ" (بدائع الصنائع جلد نمبر 3)

ترجمہ: نبی اکرم ﷺ نے نماز جنازہ پڑھائی جب آپ نماز جنازہ سے فارغ ہوچکے تو حضرت عمر اور ان کے ساتھ کچھ لوگ (جونماز جنازہ سے رہ گئے تھے) اس ارادے سے آئے کہ وہ دوبارہ نماز جنازہ پڑیں، آپ ﷺ نے انہیں (دوبارہ نماز جنازہ پڑھنے سے روکتے ہوئے) فرمایا:نماز جنازہ دوسری بار نہیں پڑھی جائے گی لیکن میت کیلئے دعا اور استغفار کرو۔

حدیث پاک:۳

حضرت عبداللہ ابن عباس اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے ایک موقع پر نماز جنازہ نکل گئی تو ان (دو معروف صحابہ اکرام نے) دعائے مغفرت پر اکتفاء فرمایا۔ (بدائع الصنائع جلد نمبر 3)

حدیث پاک:۴

حضرت عبداللہ بن سلامؓ سے حضرت عمر فاروقؓ کی نماز جنازہ رہ گئی (یعنی جب وہ آئے تو لوگ نماز جنازہ سے فارغ ہوچکے تھے) تو آپ نے وہاں موجود حاضرین کو کہا۔

"ان سبقتمونی بالجنازۃ فلا تسبقونی بالدعاء لہ"(بدائع الصنائع جلد نمبر3)

ترجمہ: اگرچہ تم لوگ نماز جنازہ میں مجھ سے پہل کرچکے ہوں (لیکن ٹھہرو) دعا میں مجھ سے پہل نہ کرنا (یعنی دعا میں مجھے شریک ہو لینے دو)

حدیث پاک: ۵

معروف صحابی حضرت عبداللہ بن ابی اوفیؓ کی صاحبزادی کا انتقال ہوگیا انہوں نے نماز جنازہ پڑھائی۔

" ثم کبر علیھا اربعا ثم قام بعد الرابعۃ قدر مابین التکبیریتین یدعوثم قال کان اللہ ﷺ یصنع فی الجنازۃ ھکذا"(سنن ابن ماجہ، مسند احمد، مصنف عبدالرزاق، مصنف ابن ابی شیبہ و غیرہا)

ترجمہ: (جنازہ اس طرح پڑھا کہ) چار تکبیریں کہیں، چوتھی تکبیر کے بعد (اور سلام پھیرنے کے بعد) دو تکبیروں کے درمیانی مقدار کے برابر وقفہ کیا اور اس وقت دعا کرتے رہے اور (دعا کرلینے کے بعد حاضرین سے مخاطب ہوکر) فرمایا: "رسول اللہ ﷺ نماز جنازہ میں اس طرح فرماتے تھے"۔

Want your school to be the top-listed School/college in Raipur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Raipur