Darul uloom para purulia

Darul uloom para purulia

Share

darul uloom para purulia wb india ak dini talimi edarah hai jahan muslim bachho ki talim wo tarbiyat ka maqul intezam hai

15/04/2026
Photos from Darul uloom para purulia's post 11/03/2026

دارالعلوم پاڑا ضلع پرولیا مغربی بنگال ایک تعلیمی تربیتی ادارہ ہے علم دین حاصل کرنے والے طلبہ عزیز کی اس رہائشی ادارہ میں اپنی وسعت کے مطابق تعاون کریں

17/05/2020

آپ کی گراں قدر تعاون کا مستحق اداروں میں ایک نام دارالعلوم پاڑا پرولیا بھی ہے جہاں قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا معقول بندوبست ہے اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمارے نمائندے آپ تک نہیں پہنچ سکتے اس لئے آپ براہ راست دارالعلوم کے اکاؤنٹ میں ارسال فرمائیں اور اس کی اسکرین شارٹ واٹسپ پر بھیج دیں تاکہ رسید بھیجنے کی صورت آسان ہو

17/04/2020

ماہِ رمضان المبارک میں کووڈ - 19 کے سدباب سے متعلق محکمۂ صحت کی ہدایات کا خاص خیال رکھیں !
دارالعلوم دیوبند رمضان اور تراویح کے سلسلہ میں عنقریب تفصیلی فتویٰ جاری کرے گا ۔
دیوبند ۔ 16 اپریل 2020ء (پریس ریلیز)
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے کہ ماہِ رمضان المبارک میں بھی کووڈ - 19 کے سدباب سے متعلق محکمۂ صحت کی ہدایات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے ، دیگر نمازوں کی طرح نماز تراویح بھی حسب موقع و سہولت قانونی تحدیدات اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق اپنے گھروں یا مساجد میں باجماعت ادا کی جائے ۔
کووڈ - 19 کا عالمی بحران روز افزوں ہے جو فکر و تشویش کا باعث ہے ۔ سخت قانون کے تحت لاک ڈاؤن کی مدت 3 مئی تک بڑھا دی گئی ہے ، یہ ایک اضطراری کیفیت ہے ؛ اس لیے اب اور زیادہ سختی اور پابندی کے ساتھ محکمۂ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر (گائڈ لائن) پر عمل کیا جائے ، ملک میں جن مقامات پر لاک ڈاؤن ، کرفیو جیسی سخت پابندی اور معاشرتی فاصلہ (سوشل ڈسٹینسنگ) لازمی قرار دیا گیا ہے وہاں گھروں سے باہر نہ نکلا جائے اور خلافِ قانون اجتماعات سے ہرحال میں اجتناب کیا جائے ۔
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے رمضان اور تراویح کے سلسلے میں میں عنقریب تفصیلی فتویٰ جاری کیا جائے گا ، اس سلسلے میں ضروری معلومات دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
رمضان کے مبارک مہینے میں قرآن کریم کی تلاوت ، کثرت سے استغفار ، درود شریف اور آیت کریمہ پڑھنے کا اہتمام کریں ، اور اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے اور پورے عالم کے لیے عافیت کی دعا مانگتے رہیں ۔
اللہ رب العزت ہم سب سے راضی ہوجائے اور سب پر رحمتیں نازل فرمائے ۔ آمین
( ابوالقاسم نعمانی غفرلہ
مہتمم دارالعلوم دیوبند
۲۱؍ شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ )

Want your school to be the top-listed School/college in Purulia?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Purulia