Darul Uloom Qamar Ali Durvesh Camp Pune

Darul Uloom Qamar Ali Durvesh Camp Pune Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Qamar Ali Durvesh Camp Pune, Education, Pune Cantonment.

13/09/2025
08/09/2025
1,500 سو سالہ جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلّم زیر اہتمام دارالعلوم قمر علی درویش کیمپ پونہ
08/09/2025

1,500 سو سالہ جشن ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلّم زیر اہتمام دارالعلوم قمر علی درویش کیمپ پونہ

سرکار ﷺ کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا
18/09/2024

سرکار ﷺ کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا

18/09/2024

*وقف ترمیمی بل 2024 کا واحد مقصد مسلمانوں کی اوقافی املاک کو چھیننا ہے:*
وقف ترمیمی بل قوم مسلم کے دینی تعلیمی اور فلاحی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے،(خدا کرے ایسا کبھی نہ ہو)جس کے تدارک کے لیے اتحاد اور حکمت عملی کے ساتھ آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وقف کا اصل مقصد برقرار رہے اور قوم مسلم کو مزید
نقصانات سے بچایا جا سکے۔
اسلامی فقہ کے مطابق لفظ وقف کے لفظی معنی ہیں حراست۔ اس سے مراد مذہبی یا انسانوں کی بہبود کے لیے خیراتی مقصد سے اپنی ذاتی جائیداد کو مستقل طور پراللہ کے نام پر وقف کر دینا ہے۔ چنانچہ جب کوئی شخص اپنی کسی جائیداد کو وقف کردیتا ہے تو اسے جوں کا توں حالت میں مستقل طور پر رکھا جاتا ہے یعنی کسی بھی صورت میں، حالات چاہے کیسے بھی کیوں نہ ہوں، اس جائیداد کو فروخت یا دوسرے کے نام پر منتقل کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہوتا۔ اس جائیداد کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے زیر تصرف لایا جاسکتا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی،مطلوبہ استفادہ کنندگان کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔ وقف کا قانون، اسلامی عقائد اور مسلم پرسنل لا میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ جو مسلم برادری کی مذہبی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ وقف کا وجود ایک بالکل خالص اور رضاکارانہ عمل ہے جو وقف کرنے والے کی شخصیت کے انسانی، دینی اور سماجی خدمات کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے کیوں کہ کوئی بھی شخص کسی جبر یا ذاتی مفاد کے بغیر، اپنی قیمتی جائیداد ہمیشہ کے لیے عطیہ دیتا ہے۔
مجوزہ بل اگر منظور ہوا تو اس کے نتیجہ میں وقف کی شکل و صورت اور حیثیت ختم ہو جائے گی۔ برسراقتدار جماعت اسے تباہ کرنا چاہتی ہے۔ حالانکہ وقف سے مستفید ہونے والوں میں بیوائیں، غریب، یتیم اور مساکین شامل ہیں۔ وقف جائیدادوں میں قبرستان، مساجد، درگاہ، کربلا، خانقاہ اور دیگر مذہبی مقامات شامل ہیں جنہیں اس بل کی وجہ سے خطرہ لاحق ہو جائے گا۔
ان تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانان ہند کو بے چین ہونا یقینی ہے، کیوں کہ یہ مسلمانوں کی جائیداد ہے، جس پر حکمراں جماعت نظریں جمائے بیٹھی ہے۔
وقف ترمیمی بل قوم مسلم کے دینی تعلیمی اور فلاحی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے،(خدا کرے ایسا کبھی نہ ہو)جس کے تدارک کے لیے اتحاد اور حکمت عملی کے ساتھ آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وقف کا اصل مقصد برقرار رہے اور قوم مسلم کو مزید
نقصانات سے بچایا جا سکے۔
غلام جیلانی، دارالعلوم قمرعلی درویش، کیمپ، پونے

Address

Pune Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Qamar Ali Durvesh Camp Pune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category