Jamia Imam Muhammad Anwar Shah Kashmiri City Poonch

  • Home
  • India
  • Punch
  • Jamia Imam Muhammad Anwar Shah Kashmiri City Poonch

Jamia Imam Muhammad Anwar Shah Kashmiri City Poonch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Imam Muhammad Anwar Shah Kashmiri City Poonch, Education, Mohalla Anwar Abad, Punch.

جامعة الإمام محمد انور شاه الكشميري رحمه الله شہر پونچھکی تعلیمی اور مصارف کی رپورٹ2021-2022
27/02/2022

جامعة الإمام محمد انور شاه الكشميري رحمه الله شہر پونچھ
کی تعلیمی اور مصارف کی رپورٹ
2021-2022

*اہم اعلان بنام والدین و سرپرستانِ طلبہ وطالبات جامعہ امام محمدانورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ وجامعه عائشہ صدیقہ رضی اللہ عن...
16/01/2022

*اہم اعلان بنام والدین و سرپرستانِ طلبہ وطالبات جامعہ امام محمدانورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ وجامعه عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات شہر پونچھ*

جامعہ امام محمدانورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ (للبنين) وجامعه عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا (للبنات) شہر پونچھ کے تمام درجات کے طلبہ وطالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ریاست بھر میں ایک مرتبہ پھر تیز رفتاری سےکرونا واٸرس کے کیسزبڑھنے کے باعث فزیکلی (آف لائن شروع کی گئی کلاسز) کا سلسلہ اگلے اعلان تک مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے-

ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق ریاست کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور کالجز نیز اسکولز کے تیزی کے ساتھ بند ہونے کی وجہ سے مدرسے کے طلبہ وطالبات کے لیے آف لائن کلاسز کا سردست سلسلہ جاری رکھنا دشوار ہے - انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق موسم سرما میں تیسری لہر کی آمد کے پیش نظر آپ تمام والدین وسرپرستان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کا خصوصی خیال رکھیں اور آن لائن طریقۂ تعلیم جس طرح ترتیب وار آپ کے پاس تعلیمی اوقات کے حساب سے موجود ہے اسی کے آئینے میں آپ کا آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا-

پیشِ نظر رہے کہ جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ میں شش ماہی امتحان منعقد ہوچکا ہے جب کہ جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات شہر پونچھ کا شش ماہی امتحان پندرہ فروری سے شروع ہونا طے پایا ہے- وبائی صورت حال میں بہتری کے پیشِ نظر جامعہ کی طالبات کا امتحان آف لائن ہوگا اور اگر موجودہ صورت حال بنی رہی تو آن لائن امتحان منعقد ہوگا-

واضح رہے کہ جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ کے طلبہ کا تعلیمی سال ماہ شعبان کے اخیر میں مکمل ہوگا جب کہ جامعہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا للبنات کا تعلیمی سال شعبان المعظم کے بجائے ماہ ذی الحجہ پر اختتام پذیر ہوگااور اسی ماہ میں طالبات کا سالانہ امتحان منعقد ہوگا -

تازہ ترین صورت حال کے پیش نظر تمام والدین وسرپرستان سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو گھروں پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ رکھیں، ضیاع وقت سے بچائیں اور جم کر محنت کرائیں تاکہ حالیہ امتحان کی طرح آئندہ امتحان میں بھی طلبہ وطالبات اعلی سے اعلیٰ نمبرات سے کامیابی حاصل کریں-

ضلع انتظامیہ سے ملنے والی اگلی ہدایات تک تمام طلبہ وطالبات کے والدین وسرپرستان انتظار فرمائیں اور جامعہ کے احترام میں نظم ونسق کا مظاہرہ فرمائیں تاکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ تعلیمی سلسلے کی راہیں مرحلہ وار ہموار کی جا سکیں-

الحمد للہ جامعہ امام محمد انورشاہ کشمیری علیہ الرحمہ شہر پونچھ میں امسال سترہ طلبہ(انگریزی، ہندی، ریاضی اور کمپیوٹر کورس کے ساتھ ساتھ) تکمیلِ حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن میں سے اولین تین خوش نصیب طلبہ نے نو گھنٹے میں فرداً فرداً ایک نشست میں ممتحن محترم مولانا شمیم احمد حسینی دہلوی کو مکمل قرآن سنالیاہے جب کہ مابقیہ طلبہ ماہِ شعبان المعظم میں ایک نشست کے دوران مکمل حفظ قرآن سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ان شاء اللہ-

پیشِ نظر رہے کہ دونوں جامعات کے تعلیمی ضوابط برائے شعبۂ حفظ قرآن میں سے ایک اہم ضابطہ یہ ہے کہ ہر اس حافظ قرآن طالب علم و طالبہ کو سند ملے گی جو ایک نشست میں حفظ قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کریں گے، ان شاء اللہ- ماہ شعبان میں ان خوش نصیب طلبہ کی دستار بندی کے لیے کرونا ایس او پیز کے ساتھ اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں ایسے سعید و خوش بخت طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائے گا، ان شاء اللہ-

دونوں جامعات کی مجلس تعلیمی نے
(مسابقۂ قرآن درمیان طلبہ برائے حفظ ودینیات
مسابقۂ قرآن درمیان طالبات برائے عالمہ، حافظہ ومومنہ کورس
مسابقۂ نعت وتقاریر درمیان طلبہ وطالبات
مسابقۂ تحریر درمیان طلبہ وطالبات
مسابقۂ لجنۃ القرأت درمیان طلبہ وطالبات
مسابقۂ علومِ عصریہ درمیان طلبہ وطالبات
مسابقۂ النادي العربی درمیان طالبات)
مذکورہ بالا تمام مسابقات کو آف لائن تعلیمی نظام کی بحالی پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

*جاری کردہ*
شعبہ نشرواشاعت جمعیۃ

Address

Mohalla Anwar Abad
Punch

Telephone

+911965222001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Imam Muhammad Anwar Shah Kashmiri City Poonch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Imam Muhammad Anwar Shah Kashmiri City Poonch:

Shortcuts

Share

Category