جامعہ محمدیہ قاسم العلوم. Jamia Mohammadia Qasim Ul Uloom

  • Home
  • India
  • Poonch
  • جامعہ محمدیہ قاسم العلوم. Jamia Mohammadia Qasim Ul Uloom

جامعہ محمدیہ قاسم العلوم. Jamia Mohammadia Qasim Ul Uloom Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعہ محمدیہ قاسم العلوم. Jamia Mohammadia Qasim Ul Uloom, SERI KHAWAJA MADANA SURANKOTE POONCH JAMMU KASHMIR, Poonch.

🌹 نتائج امتحان ششماہی 1448ھ 🌹رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند شاخ جموں و کشمیر ضلع پونچھآج بروز منگل15 ستمبر 2...
15/09/2026

🌹 نتائج امتحان ششماہی 1448ھ 🌹
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند شاخ جموں و کشمیر ضلع پونچھ
آج بروز منگل15 ستمبر 2026 بمطابق 02 ربیع الثانی 1448ھ جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگرسہڑی خواجہ ضلع پونچھ جموں و کشمیر میں نہایت خوشگوار باوقار اور علمی ماحول میں ششماہی امتحان 1448ھ مطابق 2026ء کے نتائج کا اعلان کیا گیا

صبح کے وقت حمد و ثنائے باری تعالیٰ کے موقع پر جامعہ کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبۂ کتب شعبۂ تحفیظ القرآن الکریم اور شعبۂ دینیات کے ششماہی امتحانات کے نتائج طلبہ کو سنائے گئے

یہ نتائج ناظم تعلیمات جامعہ مفتی افتخار احمد صاحب نے اساتذۂ کرام کی موجودگی میں طلبہ کے سامنے پیش کیے

اس موقع پر طلبہ میں ایک طرف کامیابی کی خوشی اور دوسری طرف آئندہ مزید محنت لگن اور علمی ترقی کا جذبہ نمایاں نظر آیا

امتحانات دراصل طلبہ کی علمی استعداد محنت اور تعلیمی پیش رفت کا آئینہ ہوتے ہیں
ششماہی نتائج کے اعلان کا یہ موقع طلبہ کے لیے اپنی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لینے اور سالانہ امتحان کے لیے مزید بہتر تیاری کا عزم کرنے کا بہترین موقع بھی ہے

جامعہ کی انتظامیہ اور اساتذۂ کرام نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں علم دین کے حصول قرآن کریم سے مضبوط تعلق اساتذہ کا ادب اور مسلسل محنت کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کی تلقین کی
اللہ تعالیٰ جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کے تمام طلبہ کو علم نافع عمل صالح اور دین اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اساتذۂ کرام کی محنتوں کو شرفِ قبول بخشے اور جامعہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے

مولانا افتخار احمد شمستی پوری کی آمد علماء وائمہ کی بھرپور شرکتآج بروز پیر جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی میں ا...
31/08/2026

مولانا افتخار احمد شمستی پوری کی آمد علماء وائمہ کی بھرپور شرکت

آج بروز پیر جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی میں ایک عظیم علمی و دینی شخصیت حضرت مولانا افتخار احمد شمستی پوری صاحب استاذ حدیث والفقہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹرا تشریف لائے

حضرت کی آمد پر جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کی جانب سے ایک نہایت شاندار اور باوقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا
جس میں علماء ائمہ مساجد و مکاتب سے وابستہ حضرات اور دیگر معزز شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا
جامعہ کی اس دعوت اور پکار پر اطراف و اکناف سے بڑی تعداد میں علماء کرام ائمہ مساجد ذمہ داران مدارس ومکاتب اور دیگر احباب نے شرکت کرکے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا

اس کے علاوہ جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کے اساتذہ وطلبہ نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی
سب سے پہلے حضرت مولانا محمد عبداللہ حسین القاسمی صاحب مہتمم جامعہ ہذا نے مہمان مکرم حضرت مولانا افتخار احمد شمستی پوری صاحب کا جامعہ میں تشریف آوری پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا
انہوں نے حضرت کی آمد کو جامعہ اور علاقے کے لیے باعث سعادت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکابر علماء اور اہل علم کی تشریف آوری سے طلبہ اساتذہ اور عوام کو علمی و فکری استفادہ کا بہترین موقع میسر آتا ہے

حضرت مولانا افتخار احمد شمستی پوری صاحب کی کی تشریف آوری جامعہ کے لیے یقینا ایک اعزاز اور طلبہ و علماء کے لیے ایک قیمتی علمی موقع تھا

پروگرام میں شریک حضرات نے حضرت کے بیانات اور علمی گفتگو سے استفادہ کیا اور ان کی آمد کو انتہائی مفید اور بابرکت قرار دیا

جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کی ایک پکار پر اطراف و اکناف سے علماء وائمہ اور دیگر حضرات کا اس کثیر تعداد میں جمع ہونا جامعہ سے اہل علاقہ کی محبت اعتماد اور دینی وابستگی کی روشن علامت ہے
ایسے پروگرام نہ صرف علماء وطلبہ کے درمیان علمی تعلق کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ عوام میں بھی دینی شعور اور علماء سے وابستگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں

اللہ تعالی جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اس کے اساتذہ وطلبہ کی دینی و علمی کاوشوں کو شرف قبول بخشے

19/08/2026

نعت پاک

جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کے زیر اہتمام مسابقۂ مکاتب 19 اگست 2026ء بروز بدھ بمطابق 5 ربیع الاول 1448ھ کو جامعہ محمدیہ قا...
19/08/2026

جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کے زیر اہتمام مسابقۂ مکاتب

19 اگست 2026ء بروز بدھ بمطابق 5 ربیع الاول 1448ھ کو جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ ضلع پونچھ جموں و کشمیر کے ماتحت چلنے والے تمام مکاتب کے منتخب طلباء و طالبات کے مابین ایک شاندار بامقصد اور علمی مسابقے کا انعقاد عمل میں آیا

اس بابرکت اور تعلیمی سرگرمی کے انعقاد میں جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کے مہتمم محترم مولانا محمد عبداللہ حسین القاسمی صاحب کی سرپرستی رہنمائی اور خصوصی توجہ بھی قابلِ تحسین ہے آپ نے ہمیشہ دینی تعلیم کے فروغ مکاتب کے نظام کو مضبوط بنانے اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی و تربیتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے

یہ مسابقہ بچوں میں قرآن کریم سے محبت دینی تعلیمات سے شغف مطالعہ کا ذوق خود اعتمادی اور صحت مند علمی مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ مسابقے میں مختلف مکاتب سے منتخب طلباء و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنی علمی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

مسابقہ چار اہم فروع پر مشتمل تھا

فرع اول ناظرۂ قرآن کریم
اس فرع میں طلباء و طالبات نے قرآنِ کریم کی درست تلاوت، ادائیگیِ حروف، مخارج اور روانی کا مظاہرہ کیا

فرع دوم عمّ پارہ
اس میں طلباء و طالبات نے عمّ پارہ کی سورتوں کی یادداشت درست تلاوت اور تجوید کے ساتھ قراءت پیش کی

فرع سوم نورانی قاعدہ
اس فرع کے ذریعے بچوں کی بنیادی قرآنی تعلیم، حروف کی درست پہچان حرکات اور ابتدائی قواعد پر گرفت کو جانچا گیا

فرع چہارم ضروریات دین
اس میں طلباء و طالبات سے بنیادی دینی معلومات اور روزمرہ زندگی سے متعلق ضروری اسلامی مسائل کے بارے میں سوالات کیے گئے، تاکہ ان کے اندر دینی شعور اور عملی زندگی کے لیے ضروری اسلامی معلومات کو مزید مضبوط کیا جاسکے
اس بابرکت پروگرام کا اصل مقصد صرف کامیاب طلباء کا انتخاب نہیں بلکہ بچوں کے دلوں میں قرآن کریم کی محبت دین اسلام کی اہمیت اور علم حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے
ایسے مسابقات نئی نسل کی دینی تربیت اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں
جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کی انتظامیہ اساتذۂ کرام اور تمام مکاتب کے ذمہ داران اس علمی و تربیتی سرگرمی کے انعقاد پر مبارک باد کے مستحق ہیں
اسی طرح تمام طلباء و طالبات ان کے والدین اور اساتذہ بھی قابل تحسین ہیں جنہوں نے بچوں کی تیاری میں محنت اور تعاون کیا۔
اللہ تعالیٰ اس مسابقے کو شرفِ قبول عطا فرمائے
جامعہ محمدیہ قاسم العلوم اور اس کے تمام مکاتب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اساتذۂ کرام کی محنتوں کو قبول فرمائے اور تمام طلباء و طالبات کو قرآن و سنت کا سچا خادم، علم و عمل کا پیکر اور ملت و معاشرے کے لیے مفید انسان بنائے

سیر و تفریح بمقام لورن عیساں والیاللہ تعالیٰ نے دنیا کو بے شمار قدرتی حسن و جمال سے آراستہ فرمایا ہے۔ سرسبز و شاداب وادی...
22/06/2026

سیر و تفریح بمقام لورن عیساں والی

اللہ تعالیٰ نے دنیا کو بے شمار قدرتی حسن و جمال سے آراستہ فرمایا ہے۔ سرسبز و شاداب وادیاں، بلند و بالا پہاڑ، بہتے چشمے اور دلکش مناظر انسان کے دل و دماغ کو تازگی بخشتے ہیں۔ انہی خوبصورت مقامات میں ضلع پونچھ کا مشہور مقام لورن عیساں والی بھی شامل ہے، جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور دل فریب نظاروں کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔
جامعہ محمدیہ قاسم العلوم سہڑی خواجہ کے اساتذہ اور طلباء نے ایک روز سیر و تفریح کے لیے لورن عیساں والی کا پروگرام بنایا۔ بروز اتوار صبح سویرے تمام اساتذہ اور طلباء خوشی و مسرت کے ساتھ روانہ ہوئے۔ راستے میں سرسبز پہاڑ، لہلہاتے کھیت، ٹھنڈی ہوائیں اور قدرتی مناظر ہمارے دلوں کو موہ رہے تھے۔
جب ہم لورن عیساں والی پہنچے تو وہاں کے دلکش مناظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ چاروں طرف بلند پہاڑ، گھنے درخت، صاف و شفاف پانی کے چشمے اور سبزہ زار قدرت کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت تھے۔ ٹھنڈی اور خوشگوار ہوائیں جسم و جان کو تازگی بخش رہی تھیں۔ پرندوں کی چہچہاہٹ ماحول کو مزید دلکش بنا رہی تھی۔
اساتذہ کرام نے طلباء کو قدرتی ماحول میں تعلیم و تربیت کے اہم نکات سمجھائے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر غور و فکر کرنے کی تلقین کی۔ طلباء نے مختلف تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا، یادگاری تصاویر بنائیں اور باہمی محبت و اخوت کے جذبات کو فروغ دیا۔
دوپہر کے وقت سب نے مل کر کھانا کھایا اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کے درمیان محبت، احترام اور بھائی چارے کے جذبات مزید مضبوط ہوئے۔ دن بھر کی مصروفیات کے بعد ہم شام کو خوشگوار یادیں اپنے دلوں میں سمیٹے واپس جامعہ کی طرف روانہ ہوئے۔
یہ سیر و تفریح نہ صرف ذہنی اور جسمانی تازگی کا ذریعہ بنی بلکہ ہمیں اللہ تعالیٰ کی قدرت، اس کی نعمتوں اور قدرتی حسن کی قدر و قیمت کا بھی احساس دلایا۔ لورن عیساں والی کا یہ یادگار سفر ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں تازہ رہے گا

اعلان داخلہ تمام اہلِ اسلام اور سرپرستانِ طلباء کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ نئے تعلیمی سال کے لئے ادارہ میں داخلہ کا آغاز ہ...
31/03/2026

اعلان داخلہ

تمام اہلِ اسلام اور سرپرستانِ طلباء کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ نئے تعلیمی سال کے لئے ادارہ میں داخلہ کا آغاز ہو چکا ہے۔ دینی تعلیم کے حصول کے خواہشمند طلباء کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی زندگی کو سنواریں۔

ادارہ میں درج ذیل شعبوں میں منظم تعلیم کا باقاعدہ انتظام ہے

شعبہ دینیات
شعبہ تحفیظ القرآن
درجہ فارسی
عربی اول تا عربی ششم
جمیعت اوپن اسکول (NIOS)سے دسویں اور بارہویں جماعت تک تعلیم کا مکمل نظام ۔
جامعہ سے فارغ ہونے والے طلباء کے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے بی اے کی مکمل کی تعلیم کا نظام۔

طلبہ کی دینی، اخلاقی اور عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی
تاکہ وہ مستقبل میں دین و ملت کے بہترین خادم بن سکیں۔

• بااخلاق اور دینی ماحول۔

• طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ
• تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی۔
سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ۔
قیام وطعام کا بہتر اور معیاری انتظام ۔

لہٰذا تمام والدین وسرپرستانِ طلباء سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن دینی مستقبل کے لئے جلد از جلد داخلہ کرائیں۔

نوٹ: نشستیں محدود ہیں .
پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر داخلہ ہوگا۔

ازدفتر جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سیڑھی خواجہ ضلع پونچھ
جموں کشمیر
رابطہ نمبر
9797548022۔9622204386.9596747451

(یوم جمہوریہ )چھبیس جنوری ہندوستان کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور یادگار دن ہے۔ اسی دن سن 1950ء کو ہمارا آئین نافذ ہوا او...
26/01/2026

(یوم جمہوریہ )

چھبیس جنوری ہندوستان کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور یادگار دن ہے۔ اسی دن سن 1950ء کو ہمارا آئین نافذ ہوا اور ہندوستان ایک مکمل جمہوری ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ یہ دن ہمیں آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے عظیم اصولوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ جمہوریہ ہر سال ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جہاں عوام کو اپنے نمائندے چننے اور اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا حق حاصل ہے۔
26 جنوری 2026 بروز پیر کو یہ قومی دن جامعہ محمدیہ قاسم العلوم محمود نگر سہڑی خواجہ ضلع پونچھ میں نہایت عقیدت، جوش و خروش اور وقار کے ساتھ منایا گیا۔ جامعہ کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ، طلبہ اور دیگر ذمہ دارانِ جامعہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ حسین القاسمی مہتمم جامعہ ہذا
نے یومِ جمہوریہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہمارا آئین ہمیں نہ صرف حقوق دیتا ہے بلکہ فرائض کی ادائیگی کا بھی درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سچا شہری وہی ہے جو ملک کے قوانین کی پابندی کرے، امن و امان کو برقرار رکھے اور ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔
جامعہ محمدیہ قاسم العلوم جیسے دینی ادارے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ یہاں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا درس دیا جاتا ہے۔ ایسے ادارے قوم کے لیے باکردار، باعلم اور ذمہ دار شہری تیار کرتے ہیں جو ملک و ملت دونوں کی خدمت کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک ہندوستان کو امن و امان کا گہوارہ بنائے، اسے ترقی و خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں ایک اچھا اور ذمہ دار شہری بننے کی توفیق دے۔
26/01/2026

برف باری اور جامعہ محمدیہ قاسم العلوم، محمود نگر سہڑی خواجہجموں و کشمیر کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں بر...
25/01/2026

برف باری اور جامعہ محمدیہ قاسم العلوم، محمود نگر سہڑی خواجہ

جموں و کشمیر کو قدرت نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں برف باری ایک ایسی نعمت ہے جو نہ صرف اس خطے کے حسن کو دوبالا کرتی ہے بلکہ روح کو تازگی اور دل کو سکون بھی عطا کرتی ہے۔ ضلع پونچھ کے سرسبز و شاداب علاقے محمود نگر سہڑی خواجہ میں واقع جامعہ محمدیہ قاسم العلوم جب برف کی سفید چادر اوڑھ لیتا ہے تو یہ منظر ایمان افروز اور دلکش بن جاتا ہے۔
سردیوں کے موسم میں جب آسمان سے برف کے نرم و نازک گالے زمین پر اترتے ہیں تو جامعہ کے صحن، حجرے، مسجد، کتب خانہ اور اردگرد کی پہاڑیاں سب یکساں طور پر سفید ہو جاتی ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قدرت نے اس دینی درسگاہ کو خاص طور پر پاکیزگی اور نورانیت کی علامت بنا دیا ہو۔ فجر کے وقت برف باری کا منظر، اذان کی پرسوز آواز اور طلبہ و اساتذہ کی عبادت میں مشغولیت دل پر گہرا اثر چھوڑتی ہے۔
برف باری جہاں حسن و جمال کا پیغام لاتی ہے وہیں طلبہ اور اساتذہ کے لیے آزمائش بھی بن جاتی ہے۔ شدید سردی، پھسلن اور آمد و رفت میں مشکلات کے باوجود جامعہ کا تعلیمی اور دینی نظام جاری رہتا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ علمِ دین کے حصول میں مشکلات رکاوٹ نہیں بلکہ عزم و ہمت کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ طلبہ علم و عبادت کے ساتھ صبر، شکر اور توکل کا عملی درس بھی سیکھتے ہیں۔
برف باری زمین کے لیے رحمت ہے، چشموں اور ندی نالوں کو زندگی عطا کرتی ہے اور آنے والے موسموں کے لیے زرخیزی کا سبب بنتی ہے۔ اسی طرح جامعہ محمدیہ قاسم العلوم بھی اس علاقے کے لیے علم و ہدایت کا سرچشمہ ہے، جہاں سے نکلنے والے علماء معاشرے میں دین، اخلاق اور اصلاح کا پیغام عام کرتے ہیں۔
الغرض، برف باری اور جامعہ محمدیہ قاسم العلوم کا حسین امتزاج قدرت اور دین کی خوبصورت ہم آہنگی کا مظہر ہے۔ یہ مناظر نہ صرف آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں بلکہ دلوں کو اللہ تعالیٰ کی قدرت اور عظمت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس جامعہ کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اسے علم و عمل کا مرکز بنائے۔

21/12/2025

مشاعرہ

انگریزی انجمن اصلاح البیانآج بروز بدھ، 17 دسمبر 2025ء بعد نماز مغرب، جامعہ محمدیہ قاسم العلوم، محمود نگر سہڑی خواجہ، ضلع...
18/12/2025

انگریزی انجمن اصلاح البیان

آج بروز بدھ، 17 دسمبر 2025ء بعد نماز مغرب، جامعہ محمدیہ قاسم العلوم، محمود نگر سہڑی خواجہ، ضلع پونچھ میں انگریزی انجمن اصلاح البیان کے زیرِ اہتمام طلبہ کا ایک نہایت کامیاب اور بامقصد پروگرام منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں

Participating Students of the English Association

نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور اپنی انگریزی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔

اس بامقصد پروگرام کی جانچ اور فیصلہ کے لیے معزز و محترم حضرات کو حکم مقرر کیا گیا۔

حکمِ اول کی حیثیت سے محترم محمد آصف لون صاحب (سہڑی خواجہ)،

حکمِ ثانی کے طور پر محترم جمیل احمد محسن صاحب (استاذ جامعہ ضیاء العلوم، پونچھ)

حکمِ ثالث کی حیثیت سے محترم اعجاز احمد صاحب (سابق انگلش ٹیچر جامعہ ہذا)

ججز حضرات نےاپنی قیمتی خدمات انجام دیں۔ معزز حکم حضرات نے طلبہ کی تقریروں، اندازِ بیان، تلفظ اور اعتماد کو نہایت باریکی سے پرکھا۔

طلبہ کے پروگرام کے اختتام پر

مفتی افتخار احمد صاحب، اشاعتی ناظمِ تعلیمات جامعہ محمدیہ قاسم العلوم، نے پروگرام کی کارروائی کو آگے بڑھایا اور اس طرح کی تعلیمی و اصلاحی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد حضرت مولانا گلزار حسین القاسمی صاحب، صدرِ جامعہ ہذا، نے طلبہ کو قیمتی نصیحتیں فرمائیں اور انہیں علم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار کو سنوارنے کی تلقین کی۔

پروگرام کے آخری مرحلے میں

حضرت مولانا محمد عبداللہ حسین القاسمی صاحب، مہتمم جامعہ ہذا، نے صدارتی خطاب فرمایا۔ اپنے جامع اور پُراثر خطاب میں انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انگریزی زبان کی اہمیت اور دینی و عصری تعلیم کے امتزاج پر زور دیا۔

پروگرام کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا، جس سے طلبہ کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔

آخر میں حضرت حافظ محمد شریف صاحب، فاصل و استاذِ قدیم جامعہ ہذا، نے رقت آمیز دعا فرمائی، جس کے ساتھ یہ علمی و تربیتی پروگرام بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

Address

SERI KHAWAJA MADANA SURANKOTE POONCH JAMMU KASHMIR
Poonch
185121

Telephone

+917006751682

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ محمدیہ قاسم العلوم. Jamia Mohammadia Qasim Ul Uloom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to جامعہ محمدیہ قاسم العلوم. Jamia Mohammadia Qasim Ul Uloom:

Shortcuts

Share