01/03/2026
ایرانی انقلاب کو سینچنے والا ، مزاحمت اور استقامت کا پیکر طاغوت عصر کی آنکھ میں کھٹکنے والا بوڑھا شیر پورے قد کیساتھ مقتل میں کھڑا رہا اور دنیا سے لوٹا تو تنہا نہیں بلکہ آل اولاد سمیت گیا بدن زخموں سے جھلنی تھا اور اپنے نظریات کی گواھی اپنے ہی لہو میں تر ہوکر دی خامنہ ائ دور جدید کی ان عظیم شخصیات میں شامل ہوئے جنکی موت پہ طاغوت اور اتحادیوں نے خوشیاں منائی بیشک یہ بہت بلند مرتبہ ہے بوڑھے شیر نے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے کہ اس نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا پیٹھ نہیں دکھائی اپنے موت کے دن بھی اسکی برسائی آگ کے شعلے خطے میں امریکی مفادات مراکز اور غاصب ریاست کے شہروں کو بھسم کر رہے تھے
بیشک یہ قربانی اہل غ ز ہ سے محبت کا سب سے بڑا اظہار ہے شیعہ ایران نے اپنا سب کچھ قدس پہ وار دیا لبنان تا تہران مزاحمت کی عظیم مثال قائم کی اور بیشک ہم سنی اپنا سب کچھ بچا لے گئے ، سوائے ان قدسیوں کے جنہوں نے راہ حق میں سب کچھ لٹا دیا
ہمارا پرسہ ہے تعزیت ہے عقیدت ہے اور قرض ہے جو آیت اللہ خامنہ ائ اپنی اور اولاد کی قربانی دیکر ہمیں گردن تک بوجھ تلے دبا گئے
انا للہ وانا الیہ راجعون