Jamia Ayesha Siddiqa Lilbanat Labha Bangarua,Katihar,Bihar.

Jamia Ayesha Siddiqa Lilbanat Labha Bangarua,Katihar,Bihar.

Share

Run by-Al Faruque Educational Trust Labha Katihar 854116

25/03/2026

اپنی بچیوں کو علم کے زیور سے آراستہ وپیراستہ کریں، ان کی تعلیم کے بغیر بہترین نسل کا تصور ناممکن اور محال ہے ۔

07/03/2026
Photos from Jamia Ayesha Siddiqa Lilbanat Labha Bangarua,Katihar,Bihar.'s post 23/10/2025

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات لابھا بنگروا میں آج مورخہ23/اکتوبر 2025کو طالبات کے مابین مسابقہ عقیدہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں جامعہ کے تمام مراحل کی بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
امتحانات کی چند جھلکیاں!!

Photos from Jamia Ayesha Siddiqa Lilbanat Labha Bangarua,Katihar,Bihar.'s post 21/08/2025

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات لابھا بنگروا میں آج مورخہ 21/اگست 2025 کو طالبات کے مابین مسابقہ سیرت کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں جامعہ کے تمام مراحل کی بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
امتحانات کی چند جھلکیاں!!

Photos from Jamia Ayesha Siddiqa Lilbanat Labha Bangarua,Katihar,Bihar.'s post 16/07/2025

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات لابھا بنگروا کٹیہار میں حمدیہ و نعتیہ پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر
آج بتاریخ 16/ جو لائی2025م بروز بدھ کو جامعہ کے احاطے میں نعتیہ وحمدیہ پروگرام طالبات کے مابین انعقاد عمل میں آیا ۔ بچیوں کے اندر گوناگوں صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے نوع بنوع ثقافتی پروگرام اساتذہ کی زیر نگرانی جامعہ میں گاہے بگاہے منعقد ہوتے رہتا ہے، "حمدیہ ونعتیہ " پروگرام انہیں پروگراموں کا ایک حصّہ تھا۔ آج کا پروگرام چھ زمروں پر مشتمل تھا، تمام بچیاں نہایت جوش وخروش کے ساتھ پروگرام میں شریک ہوئیں اور سبھوں نے نہایت ہی عمدہ اور خوش الحان میں منظوم کلام پیش کیں جس سے سامعین وسامعات بہت زیادہ محظوظ ہوئے۔
پروگرام کے اخیر میں صدر مجلس اور مربی ندوۃ الطالبات اور بعض اساتذہ کرام نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے اور بچیوں کی تشجیع وہمت افزائی کی گئی بعدازاں تمام کے شکریے کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان مربی ندوۃ الطالبات شیخ نجم الھدی تیمی نے کیا ۔الحمدللہ پروگرام بالکل کامیاب رہا ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بچیوں کے مستقبل روشن بنائے اور جمیع اساتذہ کرام کی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین یارب العالمین!

08/07/2025

جامعہ عائشہ کے طالبات واساتذہ اب صاف شفاف پانی سے ہوں گے مستفید
معلمین ومعلمات کو جامعہ کے پانی کے سلسلے میں کافی شکایت تھی اور تمام لوگ پانی خرید کر پیتے تھے۔ اس میں بھی کافی پریشانیوں سے دوچار ہونے پڑرہاتھا۔وقت پر پانی میسر نہیں ہوتاتھا۔ اللہ تعالی کی توفیق سےجامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں اساتذہ وطالبات کے لیے سپلائی پانی کے لیے واٹر پلانٹ لگادیاگیا ہے، اس کی وجہ سے اب بچیوں اور اساتذہ کرام کو فلٹر اور صاف شفاف پانی ہمیشہ ملتا رہے گا۔ ان کی تمام شکایتیں إن شاء الله دور ہوجائیں گی۔ یقیناجامعہ کے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ناظم جامعہ اور متعلقین جامعہ اس کے لیے قابل مبارک باد ہیں💐💐💐
اللہ تعالی ادارہ ہذا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطافرمائے۔
وسیم اسماعیل تیمی

Photos from Jamia Ayesha Siddiqa Lilbanat Labha Bangarua,Katihar,Bihar.'s post 02/07/2025

آج بتاریخ 2/جولائی 2025 بروز بدھ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات لابھا بنگروا کی مسجد میں "مسابقہ قراءت قرآن کریم" کا پروگرام انعقاد عمل میں آیا ، جس میں مختلف درجات کے تقریباً 200 طالبات نے حصہ لیا اور انہوں نے بہترین انداز میں تلاوت کلام پاک پیش کیا ۔
یقینا ذمہ داران جامعہ اور ندوۃ الطالبات کا یہ قدم قابل تعریف ہے ، اس طرح کے پروگرام سے کلام اللہ کی تلاوت کا شوق پروان چڑھے گا اور بچیوں کے اندر قرآن کریم کو مخارج کے ساتھ پڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔ الحمدللہ آج کا پروگرام کافی حدتک کامیاب رہا ۔ پروگرام کے اخیر میں تمام اساتذہ کرام اپنے اپنے قیمتی تاثراتی کلمات پیش کیے جس میں انہوں نے طالبات کو محنت اور جدو جہد پر ابھارا بعد ازاں صدر مجلس ناظم جامعہ نے اپنی قیمتی باتیں پیش کیں ۔ اس کے بعد پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس چمن کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے!!!

08/05/2025



8/مئی2025بروز جمعرات جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات لابھا بنگروا کی مسجد میں بچیوں کے مابین ایک بیت بازی کا پروگرام ندوۃ الطالبات کی جانب سے رکھا گیا۔یہ پروگرام دو گروپ پر مشتمل تھا ۔پروگرام کافی شاندار اور قابل تعریف رہا ۔بچیوں کی تیاری امید سے کہیں زیادہ اچھی رہی ،یہی وجہ ہے کہ دونوں گروپ مشترکہ طور پر فاتح رہے۔ اس قسم کے پروگرام سے بچیوں کے اندر اچھے اور معیاری اشعار یاد کرنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے، جس سے زبان میں سلاست و روانی آتی ہے نیز اردو ادب کا شوق پروان چڑھتا ہے۔
پروگرام کے اخیر میں صدر مجلس اور مربی ندوۃ الطالبات اور بعض اساتذہ کرام نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے اور تمام بچیوں کی تشجیع وہمت افزائی کی گئی بعدازاں تمام کے شکریے کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان مربی ندوۃ الطالبات شیخ نجم الہدی تیمی نے کیا ۔الحمدللہ پروگرام بالکل کامیاب رہا ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بچیوں کے مستقبل روشن بنائے اور جمیع اساتذہ کرام کی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔آمین یارب العالمین!

Want your school to be the top-listed School/college in Patna?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Patna
854116