Moidul Muslimeen High School,Parbhani

Directions

Moidul Muslimeen High School,Parbhani Quality education in urdu medium

پربھنی کی معروف سماجی و ملی شخصیت اور د میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے سیکریٹری  الحاج غلام محمد مِٹھو صاحب کو تعلیمی...
28/06/2026

پربھنی کی معروف سماجی و ملی شخصیت اور د میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے سیکریٹری الحاج غلام محمد مِٹھو صاحب کو تعلیمی میدان میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "سماج رتن ایوارڈ 2026" سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور مزید عزت، کامیابی اور خدمتِ خلق کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔

15/06/2026

🌟 New Year, New Opportunities, New Achievements!

Welcome back to school. Let the journey of learning begin! 📚✨

*"گڈ ٹو گریٹ" کی تھیم کے ساتھ مؤید المسلمین ہائی اسکول میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز* پربھنی (نامہ نگار):دی میمن مرچ...
15/06/2026

*"گڈ ٹو گریٹ" کی تھیم کے ساتھ مؤید المسلمین ہائی اسکول میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز*

پربھنی (نامہ نگار):
دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے مؤید المسلمین ہائی اسکول میں تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز پر طلبہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ تعلیمی سال کے پہلے دن اسکول میں خوشی، جوش و خروش اور تعلیمی عزم کا ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں طلبہ کو گُل پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔
اس موقع پر اسکول کمیٹی چیئرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ کو نئے تعلیمی سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
بعد ازاں جناب محمد عبدالباسط صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی سال 2026-27 کی سالانہ تھیم "گڈ ٹو گریٹ" (Good to Great) کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تھیم کا مقصد طلبہ کو بہتر سے بہترین کارکردگی کی جانب راغب کرنا اور ان میں مسلسل بہتری، خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ کو ان کی جماعتوں، کلاس رومز اور سال بھر کی تعلیمی سرگرمیوں سے بھی روشناس کرایا گیا۔
اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے صدر جناب افضل سیٹھ پاڈیلا صاحب، سیکرٹری جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب اور رکن جناب خمیسہ محمد جنید صاحب کی تعلیمی خدمات اور ادارے کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل سرپرستی کو بھی سراہا گیا۔ اسکول انتظامیہ نے ادارے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

ا

02/10/2025

Assalamu Alaikum! 🌟

Hamari Memon Merchants Association, Parbhani ki 100 saal ki kahani ab documentary ke zariye aapke saamne hai. Ye video hamare educational institutions, community services, aur social aur business development ka poora safar dikhata hai.

Dekhiye aur jaaniye kaise hamari community ne har field me dedication aur sacrifice ke saath kaam kiya. Apni feedback aur support ke saath hamare mission ko aage barhayein.

🎬 Watch the full documentary here : https://youtu.be/-IbXLJWis5c

📌 Share karein, like karein, aur apne friends aur family ko bhi dekhnay ke liye batayein.

15/05/2025
"Learn, Grow, Achieve. Join the Workshop."Workshop for Parents / Teachers / Students.
19/01/2025

"Learn, Grow, Achieve. Join the Workshop."

Workshop for Parents / Teachers / Students.

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول میں SSC طلبہ کے لیے کونسلنگ پروگرام کا انعقادپربھنی، 7 جنوری: مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ ک...
07/01/2025

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول میں SSC طلبہ کے لیے کونسلنگ پروگرام کا انعقاد

پربھنی، 7 جنوری: مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی میں ایس ایس سی امتحان کے طلبہ کے لیے سینئر فار ایجوکیشنل ایکسلنس (CEE) کی طرف سے خصوصی کونسلنگ پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو امتحان کے دباؤ سے نمٹنے اور بہتر کارکردگی کے لیے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔
سینٹر فارایجوکیشنل ایکسلنس پر بھنی (CEE) کے وائز پریسیڈنٹ جناب شیخ معروف اور جناب شیخ مجاہد (رکن) نے طلبہ کو دباؤ سے نمٹنے، وقت کے بہتر استعمال، اور مؤثر مطالعہ کے طریقوں پر رہنمائی فراہم کی۔ انٹرایکٹو سیشنز میں طلبہ کو اپنے مسائل شیئر کرنے اور امتحان کی تیاری سے متعلق مشورے حاصل کرنے کا موقع ملا۔
اسکول انتظامیہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ کو تعلیمی اور ذہنی طور پر بورڈ امتحان کے لیے تیار کرنے کا اہم حصہ ہے۔ یہ پروگرام اسکول کی اس مستقل کوشش کا حصہ تھا جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی اور ذہنی بہتری کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر امتحان کے دباؤ کے دوران۔

Address

Usmaniya Colony
Parbhani
431401

Opening Hours

Monday 7:20am - 1:30pm
Tuesday 7:20am - 1:30pm
Wednesday 7:20am - 1:30pm
Thursday 7:20am - 1:30pm
Friday 7:20am - 11pm
Saturday 7:20am - 1:30pm

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moidul Muslimeen High School,Parbhani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category