10/04/2025
🖋️ *_أحمد بن ذاكر بھیلونی پٹنی_*
*_قال النبي ﷺ: زوروا القبور فإنها تذكر بالآخرة_*
ترجمہ: _اللہ کے حبیب ﷺ نے فرمایا: قبروں پر جایا کرو کیونکہ وہ آخرت کی یاد دہانی کراتی ہے_
ایک والد اپنی اولاد کے خاطر حدود اللہ کو عبور کرتا اور کسب معاش کے لئے محرمات میں آلودہ ہوا کرتا لیکن وہی اولاد جنکی خاطر اسنے اپنی فتوت و شبابیت کے شوق و زیب زینت کو پس پشت ڈال دیا اور اپنی جنت کو جہنم بنا لیا وہی اولاد کا گزر آج قبرستان کے پاس سے ہوتا لیکن داخل ہونے سے وحشت سا محسوس ہوتا ،
*اے انسان* ! وہ ہاتھ ایک وقت تھا جو تجھے کھلایا کرتے وہ آج زمین بوس ہوکر کچھ نیکیوں کے منتظر ہے ، وہ پیاری ماں کی گود جس میں تو کبھی سویا کرتا اور وہ بھوک سی محسوس کرتی اور تجھے اپنی چھاتی سے لگایا کرتی آج وہی گود پھیلا کر سوئ ہوئی کہ میرا بچہ آکر کچھ قرآن کی تلاوت کیا کرتا مجھے سکون ملتا ،
*_اے اللہ کے بندے_*! کیا ظلم کی انتہا ہے کچھ تو غور و تدبر کر کل تیری بھی ایسی ہی کچھ نوبت آنے والی کل تیرا بھی وہی حال ہوگا جو گزشتہ کل قبرستان کے باہر چلنے والے تھا ،،،،،،،،،،،،،،،
👈🏻 *_قبر میں سونے والا فرشتوں سے کہ رہا ہوگا کہ میں نے اپنی اولاد کو عالم بنایا تھا وہ کہا ہے ،_*
خدارا اللہ کے بندوں! قبرستان جایا کرو آج وہ سوئے ہوئے ہے کل ہم سوئے گے