30/11/2022
মাদ্রাসার ছাত্রদের জন্য একটি অত্যান্ত গুরুত্বপূর্ণ উপদেশ অবশ্যই অন্তত একবার পড়োন জীবনে পরিবর্তন আসবে ইনশাআল্লাহ। /শিক্ষক জামিয়া ইসলামিয়া ফাইযআম। শাইখ রাশিদ হাসান সালাফী হাফিজা হূল্লাহ
عزيزو!
یہ علم شرعی جو تم حاصل کر رہے ہو، یہ تمھیں تواضع، عاجزی، انکساری، استغنا، عفت، شرافت، پاکیزگی، نیک نفسی، احترام باہم، فکر آخرت، دنیا بیزاری، لذت آشنائی سکھاتا ہے، اگر یہ عناصر تمھارے اندر جگہ پا رہے ہیں تو سمجھو رخ صحیح ہے اور علم نبوت تم پر اپنا اثر ظاہر کر رہا ہے، لیکن اس کے برعکس تمھارے اندر تکبر، عجب، دوسروں کو حقیر سمجھنا، دنیا پرستی، آخرت بیزاری، مفاد پرستی، خود پرستی، خود نمائی جیسے مذموم عناصر پنپ رہے ہیں تو سمجھو علم کا کوئی اثر اور فائدہ تمھاری ذاتی زندگی میں نہیں ہو رہا، اس کی خاطر تمھیں اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے، تنہائی میں بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے کہ آخر یہ علم کیوں میرے اندر مطلوبہ صفات پیدا نہیں کر پارہا، بلکہ اس کے متضاد عناصر ذہن ودماغ میں کیوں پنپ رہے ہیں، اگر تم احتساب کے اس مرحلہ تک پہونچ گئے تو سمجھو ایک اہم مرحلہ طے کرلیا، ان کوششوں کے ساتھ "علم نافع" کے لیے ہمیشہ دعا کرتے رہو کہ علم، نافع نہ ہو، خود کی تربیت نہ کرسکے، تو وہ علم تمھارے لیے وبال ہے.
✍🏻 راشد حسن مبارکپوری
جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو
30/11/22