Jamia saeediya ashaatul uloom Barhara ganj kushinagar

Jamia saeediya ashaatul uloom Barhara ganj kushinagar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia saeediya ashaatul uloom Barhara ganj kushinagar, Education, Barhara ganj, Padrauna.

30/05/2025

**اے ربِ کریم! خادمِ قرآن کو جنت عطا کر،
جنہوں نے چراغِ علم جلایا، ان پر رحمت نازل فرما۔*

پچھلے کچھ سالوں میں مدرسہ
جامعہ سعیدیہ اشاعت العلوم بڑھ ہرا گنج سے جو مقرّب ہستیاں اس دار فانی سے رخصت ہو گئی ۔۔۔۔
فہرست ۔۔۔
۱-استاذ العلماء حضرت مولانا مصطفیٰ قاسمی (صوفی جی) صاحب علیہِ رحمۃ ۔۔۔😭
تاریخ وفات ۔۔۲۲ مارچ ۲۰۲۲
۲ـحضرت مولانا مقبول صاحب قاسمی علیہ رحمہ
تاریخ وفات ۳۱اکتوبر ۲۰۲۲
۳ـحضرت قاری شہابالدین صاحب قاسمی علیہ رحمۃ
تاریخ وفات ۳۱ اكتوبر ۲۰۲۴
۴ـحضرت قاری مجتبیٰ صاحب علیہ رحمۃ
تاریخ وفات ۳۰مئی ۲۰۲۵😭😭😭۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی پوری پوری بخشش و مغفرت فرمائے آمین یا رب العالمین 🤲۔۔۔

حادثہ فاجعہ کڑے سفر کا تھکا مسافر ،تھکا ہے ایسا کہ سو گیا ہےخود اپنی آنکھیں تو بند کر لیں،ہر آنکھ لیکن بھگو گیا ہے😭😭اس د...
30/05/2025

حادثہ فاجعہ
کڑے سفر کا تھکا مسافر ،تھکا ہے ایسا کہ سو گیا ہے

خود اپنی آنکھیں تو بند کر لیں،ہر آنکھ لیکن بھگو گیا ہے😭😭

اس دنیا میں جس نے بھی آنکھیں کھولیں اسے آنکھ بند کرنا ہے خواہ کتنی ہی فضیلت کا حامل کیوں نہ ہو ،کیونکہ امتحان و آزمائش کے اوقات مقرر ہوا کرتے ہیں اور ارشاد ربانی”کل نفس ذائقۃ الموت” اس خبر سے آگاہی کے لئے کافی ہے.
اسی سلسلہ کی ایک کڑی استاذ الاساتذہ حضرت قاری مجتبٰی صاحب رحمۃ اللہ علیہ خادم جامعہ سعیدیہ اشاعت العلوم کی رحلت ہے جس نے لاکھوں آنکھیں نم کر دیں اور لوگوں کو اس بات کی تفتیش و تحقیق کرنے پر مجبور کر دیا کہ آیا حضرت حقیقتاً ہمیں داغ مفارقت دے گئے نیز سبھوں کی زبان پر کلمہ استرجاع”انا للہ و انا الیہ را جعون”جاری ہو گیا اور یہی حالت جامعہ سعیدیہ اشاعت العلوم کے اساتذہ ، طلباء ، و ذمہ دار کے اوپر طاری ہوئی، کیوں نہ ہو کیونکہ مرحوم لوگوں کے دلوں کی دھڑکن،طلباء کرام کا ملجا نیز ایسی بہت ساری خصوصیات کے حامل تھے جو انہیں دیگر اساتذہ سے ممتاز کرتی ہے.

حضرت جامعہ ہذا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس میں یہیں مشغول ہو گئے اور اپنی پوری زندگی ،،خیرکم من تعلّم القران و علّمہ ،، کے مصداق بنے رہے اور پوری زندگی دین کی خدمت انجام دیتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے ۔
حضرت ہر خاص و عام میں بہت مقبول تھے

اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے، دینی خدمات کو قبول فرمائے جنت الفردوس میں مقام کریم عطا فرمائے اور لواحقین ،طلباء ،متوسلین اور محبین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

31/10/2022

حادثہ فاجعہ....
رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی..
آپ جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی...
..بڑے ہی افسوس کے ساتھ آپ سب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ جامعہ سعدیہ اشاعت العلوم بڑہراگنج کشینگر کے مایہ ناز استاد.. عالیجناب حضرت مولانا مقبول احمد صاحب القاسمی.... آج بتاریخ 31 اکتوبر 2022..بروز پیر بمطابق 4 ربیع الثانی 1444 ہجری.. بوقت شام 8 بجے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے...(رحمۃاللہ علیہ).
انا للہ و انا الیہ راجعون..
جنازے کی نماز انشاءاللہ بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی..
اللہ تعالیٰ حضرت والا کی بال بال مغفرت فرمائے.. عالیٌ علیین میں جگہ عنایت فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے..
آمین ثم آمین..

ایک روشن دماغ تھا نہ رہا..
شہر میں ایک چراغ تھا نہ رہا...😭😭

حادثہ فاجعہ...ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھا...آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلا...
03/04/2022

حادثہ فاجعہ...
ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھا...
آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا

بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے..
ہم سب کے مشفق و مربی استاذ العلماء و الصلحا حضرت مولانا مصطفیٰ صاحب القاسمی (صوفی جی) استاذ علم نحو و صرف و صدرالمدرسین جامعہ سعیدیہ اشاعت العلوم بڑہراگنج کشینگر یوپی...

آج بتاریخ 3 اپریل 2022ء..
مطابق 1 رمضان المبارک 1443 ھ بروز اتوار 1:30 بجے اس دار فانی سے رخصت ہو گئے.. انا للہ وانا الیہ راجعون..
اللہ تبارک تعالیٰ حضرت صوفی صاحب کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے... آمین یا رب العالمین..

آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نَورُستہ اس گھر کی نگہبانی کرے....

دعا کی اپیل.ہم سب کے مشفق و مربی استاذ العلماء و الصلحا حضرت مولانا مصطفیٰ صاحب القاسمی (صوفی جی) استاذ علم نحو و صرف و ...
23/03/2022

دعا کی اپیل.

ہم سب کے مشفق و مربی استاذ العلماء و الصلحا حضرت مولانا مصطفیٰ صاحب القاسمی (صوفی جی) استاذ علم نحو و صرف و صدرالمدرسین جامعہ سعیدیہ اشاعت العلوم بڑہراگنج کشینگر یوپی...

حضرت کی طبیعت ناساز ہے علاج کے لیے دہلی منتقل کیا گیا ہے.....
آپ سبھی حضرات سے درخواست ہے کہ حضرت والا کے لیے دعائے صحت فرمائیں ...
اللہ تبارک و تعالی حضرت کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطاء فرمائے.....
آمین ثم آمین...

15/08/2021

تمام اہل وطن کو جشنِ یومِ آزادی کی دلی مبارکباد.

*انتہائی افسوسناک خبر*انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ حضرتِ اقدس مولانا عبدالخالق صاحب سنبھلیؒ استاذ حدیث و ...
30/07/2021

*انتہائی افسوسناک خبر*
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ حضرتِ اقدس مولانا عبدالخالق صاحب سنبھلیؒ استاذ حدیث و نائب مھتمم دارالعلوم دیوبند کا طویل علالت کے بعد آج 19؍ ذی الحجہ 1442ھ مطابق 30؍ جولائی 2021ء بروز جمعہ بوقت 3 بجے انتقال ہوگیا ہے ۔ اِنّا للہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنْ
اللہ تعالیٰ حضرت مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند فرمائے ، جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، دینی خدمات کو قبول فرمائے ، دارالعلوم دیوبند کو نعم البدل عطا فرمائے ، جملہ اہل خانہ پسماندگان و متعلقین و متوسلین و شاگردانِ رشید کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین یا ربّ العالمین
اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نُزله ، ووسع مدخلَه واغسله بالماء والثلج والبرَد ، ونقه من الخطَايا كما نقيْت الثوب الأَبيض من الدنس ، وأَبْدلهُ داراً خيراً من داره وأهلاً خيراً من أهله وزوجاً خيراً من زوجه وأدخله الجنة وأعذه من عذاب القبر ومن عذاب النار ۔

، جمعیت علماء ھند کے صـدر باوقار، دارالعلوم دیوبند کے صـدر الـمـدرسـيـن حـضـرت مولانا سید ارشـد مـدنـى صاحب مـدظله العال...
03/07/2021

، جمعیت علماء ھند کے صـدر باوقار، دارالعلوم دیوبند کے صـدر الـمـدرسـيـن حـضـرت مولانا سید ارشـد مـدنـى صاحب مـدظله العالى "اميرالهند" منتخـب كـردئے گئے ہیں...
#ماشاءالله

الله حـضـرت كـاسـايـہ صـحـت وعافيت كے ساتھ ہم سب کے سروں پرقائم رکھے اور ہم سـب كـوحضـرت کے فیوض وبرکات سے مستفید ہونے کی سعادت میسـر فـرمائے.
(آمین ثم آمین).

22/05/2021

تعزیتی میٹنگ .
"موت العالِم موت العالَم." (عالِم کی موت عالم کی موت ہے).
امیرالہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری نوراللہُ مرقدہُ ایک انجمن تھیں انکا اس دار فانی سے کوچ کر جانا امت کیلئے بہت بڑا خسارہ ہے::: (حضرت حافظ و مولانا حسیب الدین صاحب القاسمی نائب مہتمم مدرسہ ھ'ذا )
دریں اثناء آج بعد نماز مغرب مدرسہ جامعہ سعیدیہ اشاعت العلوم بڑہراگنج میں ایک تعزیتی میٹنگ و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت حضرت حافظ و مولانا حسیب الدین صاحب القاسمی نے فرمائی. انہوں نے کہا کہ حضرت امیر الہند کے چلے جانے سے امت کو بہت بڑا خسارہ ہوا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں غیب سے اسکا نعم البدل عطا فرمائے اور حضرت کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُر فرمائے
اخیر میں حضرت نائب صاحب کی دعاءے ایصال ثواب کے بعد میٹنگ کا اختتام کیا گیا
اس موقع پر حضرت مولانا اختر صاحب قاسمی، مولانا سلطان صاحب، حافظ محمد ناصر صاحب،وغیرہ اور مقامی طلبہ موجود رہیں

عظیم سانحہموت سے کس کو رستگاری ہےآج او کل ہماری باری ہے😭😭😭.حضرت مولانا قاری  محمد عثمان صاحب منصور پوری بھی اپنے مالک حق...
21/05/2021

عظیم سانحہ
موت سے کس کو رستگاری ہے
آج او کل ہماری باری ہے😭😭😭.
حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب منصور پوری بھی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے 😭😭
اللہ تعالی حضرت کی مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین یارب العالمین

*دعاؤں کی گزارش*دارالعلوم دیوبند کے بڑے بڑے علماء کرام کی طبیعت ان دنوں کافی ناساز چل رہی ہے١)حضرت قاری سید عثمان منصورپ...
06/05/2021

*دعاؤں کی گزارش*
دارالعلوم دیوبند کے بڑے بڑے علماء کرام کی طبیعت ان دنوں کافی ناساز چل رہی ہے

١)حضرت قاری سید عثمان منصورپوری دامت برکاتہم
٢) حضرت مولانا شوکت علی صاحب قاسمی بستوی
٣) حضرت مفتی امین صاحب پالنپوری
٤) حضرت اقدس مولانا نعمت اللہ صاحب دامت برکاتہم

آپ تمام سے گزارش ہے ان اساتذہ کرام کے لئے خصوصی دعا فرمائیں
اللہ رب العزت تمام کو شفاء کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطاء فرمائے آمین.
🤲🤲🤲

Address

Barhara Ganj
Padrauna
274304

Telephone

9919827372

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia saeediya ashaatul uloom Barhara ganj kushinagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category