مفتی محمد توصیف صدیقی

مفتی محمد توصیف صدیقی یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں
کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں
(الطاف حسین حالیؔ)

02/10/2024
02/10/2024

جامعہ دینیات (اردو) دیوبند کے ذریعے گھر بیٹے مکمل و مستند دینی، اخلاقی اور عصری تعلیم حاصل کریں۔

مستند دینی امتحانات
1. ابتدائی دینیات (آٹھویں)
2. عالمِ دینیات (دسویں)
3. ماہرِ دینیات (بارہویں)
4. فاضلِ دینیات (بی اے)

ہر سال ماہ اکتوبر میں ملک بھر کے تمام سینٹروں میں جامعہ دینیات (اردو) کے امتحانات منعقد ہوتے ہیں۔

جامعہ دینیات اردو: مسلم یونیورسٹی علی گڑھ اور یونیورسٹی آف جموں و کشمیر سے بی اے، اونلی انگلش کے لیے

”عالمِ دینیات“ بورڈ آف ایجوکیشن جموں و کشمیر سے میٹرک کے لیے

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے ”ماہرِ دینیات“ بی اے کے لیے اور ”فاضلِ دینیات“ ایم اے کے لیے

جامعہ اردو علی گڑھ سے ”ماہرِ دینیات“ ادیب کامل کے لیے اور ”فاضلِ دینیات“ مُعلمِ اردو کے لیے منظور ہے۔

نیز کونسل آف سیکنڈری ایجوکیشن موہالی پنجاب سے بھی جامعہ دینیات اردو کو منظوری حاصل ہے۔

16/06/2024
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایازنہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نوازبندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئےتیری سرکار...
16/06/2024

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز

بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے
تیری سرکار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے
(علامہ محمد اقبالؒ)

میدانِ عرفات میں محبت، ہمدردی و جاں نثاری کی حقیقی تصویر! یہ  محبت و تحفظ ”حوا کی بیٹی“ کو اسلام نے ہی عطا فرمایا۔اسلام ...
16/06/2024

میدانِ عرفات میں محبت، ہمدردی و جاں نثاری کی حقیقی تصویر!
یہ محبت و تحفظ ”حوا کی بیٹی“ کو اسلام نے ہی عطا فرمایا۔
اسلام ہی انسانیت، ہمدردی و محبت کا درس دیتا ہے۔

یہ تصویر ان لبرل آنٹیوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو معاشرے کو بدبودار بنانے کی کوشش میں ہیں۔
خود ان کی زندگی اجیرن ہوئی ہوتی ہے۔
تو پھر وہ دوسروں کی ماؤں بہنوں کو مکمل تحفظ کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہوئے کیسے دیکھ سکتی ہیں۔

افریقہ کا یہ نوجوان اس بار حج پر آیا اور روضہ شریف کے سامنے کھڑا ہو کر روضہ کو آنکھوں میں آنسو لیے دیکھا۔  حرمین کی اپنی...
15/06/2024

افریقہ کا یہ نوجوان اس بار حج پر آیا اور روضہ شریف کے سامنے کھڑا ہو کر روضہ کو آنکھوں میں آنسو لیے دیکھا۔ حرمین کی اپنی آن لائن سائٹ نے تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی۔

آہ، کیا نظارہ ہے! کیا جذبہ ہے! ایک طویل عرصے کے بعد حبیب کا روزہ دیکھنا نصیب ہوا! سیاہ نوجوان کے دل کے سارے جذبات آنسوؤں میں گر رہے ہیں!
مولا! مجھے اس طرح اپنے حبیب کے روزے کے سامنے کھڑے ہو کر رونے کا موقع عطا فرما۔
آمین ثم آمین یارب العالمین

9 ذی الحج عرفہ کے دن چوں کہ مسجد حرام تقریباً مکمل خالی ہو جاتی ہے، اس لئے مکہ میں اسے ’’یوم الخلیف‘‘ کہا جاتا ہے۔ مکہ ک...
15/06/2024

9 ذی الحج عرفہ کے دن چوں کہ مسجد حرام تقریباً مکمل خالی ہو جاتی ہے، اس لئے مکہ میں اسے ’’یوم الخلیف‘‘ کہا جاتا ہے۔ مکہ کی خواتین اور بچوں کو اس دن کا سال بھر انتظار رہتا ہے۔ پھر خواتین صبح سویرے ہی بچوں کو لے کر حرم شریف کا رخ کرتی اور پورا دن وہاں گزارتی ہیں۔ عمرہ کے بعد افطار بھی حرم میں کر کے گھروں کو لوٹتی ہیں۔ یہ مستوراتِ مکہ کی بہت پرانی روایت ہے۔ اس سے ایک تو انہیں آرام سے ارکان عمرہ ادا کرنے اور کعبہ کو قریب سے دیکھنے اور غلاف کو چھونے کا موقع ملتا ہے تو دوسری طرف کعبہ مشرفہ بھی زائرین سے خالی نہیں رہتا اور اس کی رونق برقرار رہتی ہے۔

Address

Neemuch
Neemuch

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مفتی محمد توصیف صدیقی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to مفتی محمد توصیف صدیقی:

Shortcuts

Share

Category