02/06/2023
EDUCATIONAL AND WELFARE ORGANIZATION
ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن
ایک رپورٹ
ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن ایک جمعیت ہے جس کا مقصد عوام الناس میں تعلیمی بیداری اور تعلیم کے ہر ممکن عمل کو انجام دینا ہے۔
آرگنائزیشن کا قیام عمل 17/مںٔی 2022ء میں لایا گیا،
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آرگنائزیشن ایک سالہ مدت کو پورا کرتے ہوئے آگے کے منازل کو طے کررہی ہے۔
ایک سالہ کام کی مختصراً رپورٹ:
1. آرگنائزیشن کے لوازمات کو پورا کیا گیا مثلاً: لیٹر پیڈ،مہر، ایگریمنٹ فارم، عہدوں کا انتخاب، قانون ساز کمیٹی کا انتخاب اور قانون کی اشاعت، اسی طرح دیگر لوازمات کا پورا کرنا۔
2- 2022ء میں عیدالاضحی کے موقع پر پمفلٹ شائع کیا گیا جسمیں قربانی کے احکام ومسائل پر وضاحت کی گئی ۔
3- صوبہ بنگال ، بہار میں چند اراکین کا انتخاب کیا گیا ۔
4- ایک طالب کی تعلیم کے لیے مکافہ شہریہ جاری کیا گیا ۔
5- کینسر کی بیماری میں ایک طالب علم کی مدد ۔
6- 2023ء رمضان المبارک کے مہینے میں کل ہند مسابقہ حفظ حدیث کا اعلان نکالا گیا جسمیں رجسٹرڈ طلبہ کی کل تعداد 420 جسمیں طالبات کی تعداد 40 رہی ہے۔
7- اسکے علاوہ کمیٹی کو آگے بڑھانے کے لئے چند تحریک شروع کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ان شاءاللہ جلد ہی منظر عام پر ہوگا۔
8- کمیٹی کے ممبران فی الحال پانچ صوبوں میں موجود ہیں: یوپی ، بہار، بنگال، آسام، جھارکھنڈ، مزید ممبران کی ضرورت ہے جسکے لئے ایک تحریک کی منصوبہ بندی ۔
آرگنائزیشن کا کوئی آمدنی ذریعہ نہیں ہے ابھی ممبران اور چند قریبی ساتھیوں کے تعاون سے ہی چل رہا ہے، آرگنائزیشن کی کوشش ہے کہ اس سال سرکاری طور پر رجسٹریشن کرالیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔
ان شاءاللہ جلد ہی آرگنائزیشن کے عزائم کو نشر کیا جائے گا ۔
اللہ تعالیٰ آرگنائزیشن کو مزید ترقیوں سے نوازے اور تعلیم کے ہر میدان میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔