Jamia Madinatul Uloom Khanqah Quadri Phakuli Muzaffarpur

Jamia Madinatul Uloom Khanqah Quadri Phakuli Muzaffarpur We impart free Islamic teachings with accommodation. Those who want to get admitted or make donation for the ones studying can contact us.

جامعہ مدینۃالعلوم ایک تعارف رئیس الاتقیا حضور جلالۃ الارشاد سرکار نمازی علیہ الرحمہ نے ١٩٧٣ ء میں ضلع مظفر پور کی ایک کوردہ غیر متعارف پہکولی نامی بستی میں خلق کی روحانی تازگی وجلائے قلب کے لیے خانقاہ کی بنیاد ڈالی اور تین سال کے بعد وقت کے اہم تقاضوں کی تکمیل کے لیے یکم محرم الحرام ١٣٩٦ھ مطابق ٣/جنوری ١٩٧٦ ء کو خانقاہ سے متصل جامعہ مدینۃالعلوم کے قیام کی تحریک سینۂ زمین پر مجسم بن کر اتر گئی .جلالۃالارشاد علیہ الرحمہ کا فیضان نظر تھا، فعال اراکین واساتذہ کی بے لوث کاوش تھی کہ آنًا فانًا علوم ومعارف کا شہر آباد ہو گیا اور اس بنجر زمین سے شریعت وطریقت کا ایسا چشمۂ سیال جاری ہوا کہ تشنگان علم ومعرفت کی توجہ کا مرکز بن گیا.خودرو پودوں اور قد آور درختوں کےاگنےکی جگہ علم وادب کی کلیاں مسکرا اٹھیں جہاں فکرو نظر کی اصلاح بھی ہوتی رہی اور تزکیہ نفس بھی ہوتا رہا.قلیل عرصہ میں انفرادیت کا حامل سلسلہ تیغیہ کا نمائندہ اور مسلک اعلیٰ حضرت کا ترجمان یہ ادارہ شہرت و کامیابی کی بلند منزلوں سے ہمکنار ہوگیا.شمالی بہار کے کوائف سے متعارف لوگوں پر پوشیدہ نہیں کہ یہاں نور طرح طرح کی ظلمتوں سے متصادم رہتا ہے.مگر بحمدہٖ تعالیٰ اس مثالی درس گاہ نے دجل وعناد اور ظلم وجبر کی شب دیجور میں بھی حق وصداقت اور محبت و مؤدت کی قندیل کو روشن رکھا جس کا ثمرہ ہے کہ مذہب مہذب کا یہ عظیم الشان قلعہ تعلیمی، تنظیمی اور تعمیری تمام شعبوں میں اپنی مثال آپ ہے.

19/08/2026
Half Yearly Exam 2026
11/08/2026

Half Yearly Exam 2026

جامعہ مدینۃالعلوم خانقاہِ قادری پھکولی شریف کے ہونہار طالبِ علم کی آل انڈیا مقابلۂ تقریر میں شاندار کامیابی             ...
17/07/2026

جامعہ مدینۃالعلوم خانقاہِ قادری پھکولی شریف کے ہونہار طالبِ علم کی آل انڈیا مقابلۂ تقریر میں شاندار کامیابی

قومی سطح پر منعقد ہونے والے آل انڈیا مقابلۂ تقریر میں جامعہ مدینۃالعلوم خانقاہِ قادری پھکولی شریف کے ہونہار طالبِ علم حافظ محمد شمشیر رضا نے اپنی غیر معمولی خطیبانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوّل مقام حاصل کیا۔ اس نمایاں کامیابی پر انہیں ٹرافی اور ₹51,000 کے نقد انعام سے سرفراز کیا گیا۔
حافظ محمد شمشیر رضا کی اس شاندار کامیابی پر جامعہ مدینۃالعلوم خانقاہِ قادری پھکولی شریف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ادارے کے ذمہ داران، اساتذۂ کرام، طلبہ اور وابستگان نے اس کامیابی کو جامعہ کے مؤثر تعلیمی و تربیتی نظام کا ثمرہ قرار دیتے ہوئے حافظ محمد شمشیر رضا کو دلی مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر عزیز موصوف کی رہنمائی کرنے والے جامعہ کے موقر استاد مفتی محمد حسنین رضا مصباحی نے کہا کہ جامعہ مدینۃالعلوم خانقاہِ قادری پھکولی شریف اپنے طلبہ کی دینی، علمی اور فکری تربیت کے ساتھ ساتھ خطابت، تحریر اور دیگر مثبت صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جامعہ کے طلبہ مختلف علمی، دینی اور خطابی میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

1st Semi Final Bazm 2026
08/05/2026

1st Semi Final Bazm 2026

Address

Phakuli Shareef, Goraul
Muzaffarpur
844118

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Madinatul Uloom Khanqah Quadri Phakuli Muzaffarpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia Madinatul Uloom Khanqah Quadri Phakuli Muzaffarpur:

Shortcuts

Share