04/08/2026
KGN Education Centre for Quran & Diniyat
یومِ کربلا کے موقع پر خصوصی دعائیہ و تعلیمی پروگرام
آج KGN Education Centre for Quran & Diniyat میں یومِ کربلا کے موقع پر ایک روحانی و دعائیہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ و اساتذۂ کرام نے حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جانثار رفقائے کرام علیہم الرضوان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پروگرام کے دوران طلبہ نے منقبت پیش کیں، تقاریر کیں اور واقعۂ کربلا سے حاصل ہونے والے ایمان، صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدمی کے اسباق کو بیان کیا۔ اس موقع پر حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور امتِ مسلمہ کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اسی بابرکت موقع پر جناب محمد نوشاد ابن غلام رسول کی تین صاحبزادیوں نے قرآنِ مجید کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز (بسم اللہ خوانی) کیا۔ ادارے کے تمام اساتذہ، طلبہ اور حاضرین نے ان بچیوں کے لیے دعا کی۔
آخر میں ادارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ KGN Education Centre for Quran & Diniyat کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اسے دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے، اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے تمام بچوں کو قرآنِ کریم کا حافظ، محافظ، عامل اور دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔آمین۔