19/03/2025
Al Alim Educational And Welfare TRUST
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Alim Educational And Welfare TRUST, Education, Muzaffarpur.
Al Alim Educational and welfare Trust is a registered organization since 20th August, 2020.it emphasizes on the subjects, which are seminally related to socially compelled elements.
19/03/2025
20/02/2025
Alhamdulillah! Students of Suffa Education Center in a happy mood with their prizes after passing the annual examination.
الحمدللہ! صفہ ایجوکیشن سنٹر کے طلباء سالانہ امتحان میں کامیابی کے بعد اپنے انعامات کے ساتھ خوشگوار موڈ میں.
02/02/2025
العلیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں میں کمبل کی تقسیم Homenews العلیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں میں کمبل کی تقسیم Al-rahman Media February 02, 2025 العلیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں میں کمبل کی تقسی...
والدین کا گھر! خلیل جبران کی یہ تحریر انگریزی میں لکھی گئی تھی۔ کسی نے اردو ترجمہ کیا اور رُلادیا۔۔۔
والدین کا گھر
صرف یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ جب جی چاہے
بغیر کسی دعوت کے جا سکتے ہیں
یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر
براہِ راست گھر میں داخل ہو سکتے ہیں
یہ وہ گھر ہے
کہ جہاں محبت بھری نگاہیں
اس وقت تک دروازے پر لگے رہتی ہیں
جب تک آپ نظر نہ آ جائیں
یہ وہ گھر ہے
جو آپ کو آپ کی بچپن کی بے فکری
اور خوشیوں کے دن یاد دلاتا ہے
یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ کی موجودگی
اور ماں باپ کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا باعثِ برکت ہے اور ان سے گفتگو کرنا اعزاز کی بات ہے۔
یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ نا جائیں تو
اس گھر کے مکینوں ک دل مرجھا جاتے ہیں۔
یہ وہ گھر ہے
جہاں ماں باپ ک صورت میں
دو شمعیں جلی رہتی ہیں
تاکہ آپکی دنیا کو روشنی سے جگمائیں
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیں
یہی ہے وہ گھر
جہاں کا دسترخواں خالص محبتوں سے بھر پور اور ہر قسم کی منافقت سے پاک ہے
یہ وہ گھر ہے
کہ اگر یہاں کھانے کا وقت ہو جائے
اور آپ کچھ نہ کھائیں
تو اس گھر کے مکیںوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں
اور وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔
یہ وہ گھر ہے جہاں
آپ کو ہر قسم کی خوشیاں
اور قہقہے میسر ہیں
آہ ہ ہ ہ۔۔۔ لوگو
ان گھروں کی اہمیت کو پہچانیں
قبل اس کے کہ بہت دیر ہوجائے
وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں
جن کے پاس والدین کے گھر ہیں
سماجی اور اخلاقی قوانین ۔
1 - کسی کو ایک ہی وقت میں دوسری بار کال مت کریں ۔ اگر وہ فون نہیں اٹھا رہا تو کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔
2 - اگر کوئی آپ کو دعوت طعام دے تو مہنگا کھانا آرڈر نہیں کرنا چاہیے یہ چھچھور پن ہے ۔ بے شک دعوت دینے والا پیسے والا ہو یا مڈل کلاس ۔
3 - عجیب سوالات نہیں کرنے چاہیں ۔ مثلا آپ کی ابھی تک شادی کیوں نہیں ہوئی ، آپ کے ابھی تک بچے کیوں نہیں ہوئے ۔ آپ نے گھر کیوں نہیں بنوایا ۔ یا کار کیوں نہیں خریدی ۔ خدارا یہ آپ کے مسائل نہیں ہیں ۔
4 - کسی عمارت یا کمرے میں دروازہ کھولتے وقت کوئی آپ کے پیچھے ہے تو اپنے سے پیچھے والے شخص خواہ لڑکی ہو یا لڑکا پہلے باہر جانے دیں ۔ عوامی جگہوں پر کسی کو عزت دینے سے آپ کی عزت نہیں گھٹے گی ۔
5 - اگر ٹیکسی یا بس میں سفر کرتے ہوئے کسی دوست نے آپ کا کرایہ دیا ہے تو آپ کا فرض ہے اگلی بار آپ کرایہ دیں ۔
6 - دوسروں کے نظریات کا احترام کرنا سیکھیں ۔ جیسے 6 اور 9 اپنی اپنی جگہ دونوں ٹھیک ہیں لیکن زاویے کا فرق ہے ۔
7 - اگر کوئی بات کر رہا ہو تو اسکو ٹوکنا نہیں چاہیے ۔ جیسے کہاوت ہے جس نے سب سنا اس نے سب چھانا ۔ ( یعنی حقیقت معلوم ہو گئی ) ۔
8 - اگر کسی دوست کو آپ نے ازراہے مزاق چھیڑا یا تنگ کیا لیکن وہ اس سے لطف اندوز نہیں ہوا تو دوبارہ ایسا مزاق نہ کریں ۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ آپ کتنے معاملہ فہم اور دوستانہ رویے والے انسان ہیں ۔
9 - چھوٹی سے چھوٹی مدد پر بھی دوسروں کا شکریہ ادا کریں ۔
10 - کسی کی تعریف سرعام کرنا سیکھیں ، اور تقنید ہمیشہ تنہائی یا الگ ہوکر ۔
11 - کسی کی تصویر پر ایسا کمنٹ نہیں کرنا چاہیے جس سے اسکو احساس کمتری کا احساس ہو ۔ اسکے رنگ شکل و وزن وغیرہ پر ہرگز نہیں ۔
12 - اگر اپ کو موبائل پر کوئی تصویر دکھائے تو دائیں بائیں مت جائیں ( گیلری میں دوسری تصاویر دیکھنے کی کوشش نہ کریں ) ۔
13 - اگر آپ کے ساتھ کام کرنے والا کہے مجھے ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ لینی ہے تو یہ مت پوچھیں کیا مسلہ ہے ۔ بلکہ شفا کی دعا دیں ۔ ہو سکتا ہے آپ کے پوچھنے سے اسکو بے سکونی ہو لیکن وہ نہ بتانا چاہتا / چاہتی ہو ۔
14 - صفائی والے کو بھی وہی عزت دیں جو اپنے مینیجر یا باس کو دیتے ہیں ۔ یاد رکھیں اکڑ پن سے کوئی متاثر نہیں ہوتا ۔ بلکہ نرمی و عزت دینے سے لوگ آپ سے متاثر ہوتے ہیں ۔
15 - اگر آپ سے کوئی براہ راست بات کر رہا ہے تو اپنے موبائل کی طرف مت دیکھیں ۔
16 - کسی کو تب تک مشورہ نہ دیں جب تک وہ مشورہ طلب نہ کرے ۔
17 - اگر کوئی دوست کافی عرصے بعد ملا ہے تو جب تک وہ خود آپ کو اپنی تنخواہ یا عمر نہ بتائے آپ کو نہیں پوچھنا چاہیے ۔
18 - کسی کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے ۔
19 - کسی سے بھی بات کرتے ہوئے سن گلاسز اتار دینے چاہیں ۔ یہ کسی کو عزت دینے کے مترادف ہے ۔ مزید یہ کہ بات کرتے وقت آئی کانٹیکٹ لازمی ہونا چاہیے ۔
20 - متوسط مڈل کلاس احباب کے سامنے اپنی امیری اور پیسے کا تزکرہ نہیں کرنا چاہیے ۔ اور بالکل ایسے ہی بے اولاد جوڑوں کے سامنے بچوں کا تزکرہ نہ کریں ۔
21 - اگر کسی سے ادھار لیا ہے چاہے پیسے ہوں یا کوئی چیز تو اسکے مانگنے سے پہلے واپس کریں ۔ یہ آپ کے اچھے کردار اور ایمانداری کا ثبوت ہے ۔
22 - اگر آپ کو لگتا ہے یہ واقعی اچھے پیغامات ہیں تو شکریہ کہہ کر یہیں سے عادت ڈالیں ۔
اہل سنت کی پہچان
حضرت سہل تستری سے دریافت کیا گیا یہ کیسے معلوم ہوگا کہ کوئی اہل سنت وجماعت سے ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ جب انسان اپنے اندردس باتیں پائے تو وہ اہل سنت وجماعت پر قائم ہے: (۱) نماز پنج گانہ جماعت سے ادا کرے۔ (۲) کسی صحابی کا تذکرہ نقص و عیب کے ساتھ نہ کرے (۳) سلطان کے خلاف علم بغاوت بلند نہ کرے۔ (۴) اپنے ایمان میں شک نہ کرے (۵) تقدیر خواہ اچھی ہو یا بری اس کے اللہ کی طرف سے ہونے پر ایمان رکھے۔ (۶) اللہ کے دین میں بحث و تکرار نہ کرے۔ (۷) گناہ کی بناپر اہل توحید میں سے کسی کی تکفیر نہ کرے۔ (۸) اہل قبلہ میں سے اگر کسی کی موت ہوجائے تو اس کی نماز جنازہ میں شریک ہو۔(۹) مسح علیٰ الخفین کو سفر و حضر میں جائز سمجھے۔ (۱۰) ہر نیک اور فاجر کے پیچھے نماز ادا کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱) مجمع السلوک، جلد دوم ، بحث: الاعتقاد
رخِ مصطفیٰ ہے وہ آئینہ کہ اب ایسا دوسرا آئینہ
نہ ہماری بزمِ خیال میں نہ دکانِ آئینہ ساز میں
(درِ یتیم)
16/09/2024
https://alrahmanmedia2023.blogspot.com/2024/09/blog-post.html
جشن عید میلادالنبی ﷺ اور تیسرا انعامی مقابلہ کا انعقاد Homenews جشن عید میلادالنبی ﷺ اور تیسرا انعامی مقابلہ کا انعقاد Al-rahman Media September 15, 2024 جشن عید میلادالنبی ﷺ اور تیسرا انعامی مقابلہ کا انعقادجامع مسجد غریب نواز کے احاطے م....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Muzaffarpur