24/02/2026
*صاحب نصاب کون ہے ؟*
*الجواب بعون الملک الوھاب*
*جس کے پاس چار چیزیں ہوں وہ صاحب نصاب بن سکتا ہے ، (۱) سونا ( ۲ ) چاندی (۳) روپیہ پیسہ ( ٤ ) مال تجارت ،*
*اب ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کی رقم یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تجارتی سامان جس کے پاس ہو یا اتنے روپے ہوں جس سے اتنی چاندی خریدی جاسکے تو اس پر چالیسواں حصہ زکوٰۃ میں نکالنا واجب ہے ،*
*ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کاروپیہ کتنا بنتاہے ، صرافے سے معلوم کر لیجئے ،*
*نوٹ : چاندی کا نصاب ساڑھے ۵۲/ تولہ ، اُس تولہ کے حساب سے ہے جو تقریباً ۱۲/ گرام کا ہوتا تھا،*
*اور اب مارکیٹ میں جو تولہ رائج ہے ، وہ مکمل ۱۰/ گرام کا ہوتا ہے ، اس لیے مارکیٹ میں فی الحال رائج تولہ کے حساب سے چاندی کا نصاب ٦۱/ تولہ ، ۲/ گرام اور ۳٦۰/ ملی گرام ہوگا ،*
*اور سونے کا نصاب ۸۷ گرام اور ٤۷۹ ملی گرام سونا ہے ،*
*( مستفاد: احسن الفتاویٰ ۴/۲۹۴)*
*اعتبرت القیمۃ إجماعاً الخ۔ (شامی ، کتاب الزکاۃ ، باب زکاۃ المال زکریا۳/۲۲۷، کراچی ۲/۲۹۸، جواہر الفقہ۱/۳۸۵)*
*تجب الزکاۃ فی الذہب والفضۃ إذا بلغ النصاب ونصاب الذہب عشرون مثقا لا وہو الدینار ، ونصاب الفضۃ مائتا درہم ( کتاب الفقہ علی المذاہب الأربعہ کتاب الزکاۃ، زکاۃ الذہب والفضۃ۱/۶۰۱)*
*ماخذ " دارالافتاء : دارالعلوم دیوبند انڈیا*
*فقط وﷲ اعلم باالصواب*
*محمد مستقیم عفاالله عنه*
من یرد اللہ به خیرا یفقه فی الدین WhatsApp CHANNEL link https://whatsapp.com/channel/0029VaAUKmyH5JLsXQiMQq2p