21/03/2025
Maulana Sajid Husain
The ONLY Official page for Maulana Sajid Husain
21/03/2025
17/03/2025
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک
ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
زینت الاتقیاء، عالم ربانی، عامل کامل حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی زین الدین نعیمی اشرفی علیہ الرحمہ خلیفئہ حضور سرکارکلاں کا 15/واں سالانہ عرس بتاریخ 7/شوال المکرم 1446 ھ مطابق 6 اپریل 2025 ء بروز اتوار سرزمین کھوکسا عمرہ، علاقہ کانکی، ضلع اتر دیناج پور، مغربی بنگال میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہا ہے، آپ حضرات اس مبارک عرس میں شرکت فرما کر فیوض و برکات سے مالا ہوں۔
اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ رب کائنات اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حضور زینت الاتقیاء کے درجات میں بلندیاں عطا فرمائے اوران کا فیضان ہم سب پر ساری عمر جاری فرمائے۔ (آمین ثم آمین)
ابررحمت ان کی مرقد پر گہر باری کرے
حشرتک شانِ کریمی ناز برداری کرے
: یکے از خدام ساجد حسین اشرفی
11/03/2025
15/05/2024
پرندے قدرت کی کاریگری کا ایک حیرت انگیز اور انمول شاہکار ہیں۔۔۔ ❤❤❤
Birds are an amazing and priceless masterpiece of nature's craftsmanship.... 😘😘😘
رب کریم تو کریم ہے کرم فرما، تو رحیم ہے رحم فرما، ہمارے بھائی بہنیں غزہ میں بھوکے، پیاسے ہیں ان کی غیب سے مدد فرما 🤲🤲🤲😭😭😭
02/04/2024
I have reached 3K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
07/12/2023
الجامعۃ الحسینیۃ
یہ ایک حقیقت ہے کہ سیدپور اور اس کے قرب وجوار میں کوئی ایساادارہ نہیں ہے جہاں دینی وشرعی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی حاصل کئے جاسکیں جس سے ہماری نسلیں دین سے بھی وابستہ رہیں اوراپنامستقبل بھی روشن وتابناک بناسکیں،اپنی زندگی دین واسلام کی روشنی میں گذاریں اوراپنی دنیاوی ذمہ داریوں کوبھی بخوبی اداکرسکیں
ہم اورہماری نسلیں دنیا کی طرف دوڑ رہی ہیں اور دوڑنابھی چاہئے لیکن اس وجہ سے دین سے دوری مسلسل بڑھتی جارہی ہے،دنیا کی رنگینیوں میں پھنس کر ہم اپنی دینی ذمہ داریوں کو فراموش نہیں کر سکتے،اللہ نہ کرے دنیوی ایجوکیشن کے چکر میں گمرہی ہماری اولاد کا مقدر بن جائے اس لئے اس علاقہ کے تمام افراد کی ضرورت ہے ایک ایساادارہ جسمیں دین ودنیا کی معیاری تعلیم ہو،جسمیں حافظ،قاری،عالم اور مفتی بننے کے ساتھ ساتھ ہماری قوم کے بچے دنیا کی اعلی تعلیمات بھی حاصل کریں اور اس ادارہ کے ذریعہ اچھے کورسیز، اچھی ڈگریاں،ڈاکٹر،انجینئر اوراعلی آفیسر بھی بن سکیں سرکاری وغیر سرکاری محکموں میں اچھی پوسٹوں پر پہونچ سکیں،جیساکہ ملک کے مختلف صوبوں میں اس طرز پر کام ہورہاہے۔موجودہ وقت وحالات کے مدنظرایساادارہ علاقہ کے تمام افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسکو محسوس کرتے ہوئے اس ادارہ کا قیام عمل میں آرہاہے جس کے دینی شعبہ کا نام جامعہ حسینیہ ہے۔ان شاء اللہ یہ ادارہ مستقبل میں دین ودنیا کی معیاری تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک انوکھا اورمثالی ادارہ ثابت ہوگا۔
اغراض و مقاصد
٭ دینی ودنیاوی تعلیم (اسلامک اور ماڈرن ایجوکیشن) کامعیاری انتظام
٭ نئی نسلوں کو دین کی ترغیب دیکر اسلامی طرز زندگی سے آراستہ کرنا
٭ قرآنی تعلیمات کی روشنی گھر گھر پہونچانا
٭ ماہرو مخلص اساتذہ کی نگرانی میں بہترین تعلیم کابندوبست
٭ طلبہ کی صلاحیت ودلچسپی کے اعتبار سے ان کی سچی رہنمائی
اپیل: یہ ادارہ اس علاقہ کی بنیادی ضرورت ہے، ہماری آئندہ نسلوں کے لئے امید کی ایک کرن ہے،موجودہ وقت کے تقاضوں کی تکمیل ہے اس لئے ہماری اور آپ کی اولیں ذمہ داری ہے کہ اس ادارہ کومضبوط بنائیں،اس پیغام کو عام کریں،اس کی تعمیر میں دل کھول کر خود بھی تعاون کریں اور اپنے مخصوص احباب کوبھی اس طرف توجہ دلائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کا بہترین بدلہ دینے والاہے
23/10/2023
لا تحزن ان اللّٰہ معنا........
سپر پاور صرف اور صرف اللہ ہے، بے شک اس کا کوئی شریک نہیں، یا اللہ، پوری دنیا کے مسلمانوں کی حفاظت فرما۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
مولائے کریم! فلسطینی بھائیوں کے حق ميں دعائیں قبول و مقبول فرما۔۔۔! 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Mumbai
733209
Opening Hours
| Monday | 9am - 5pm |
| Tuesday | 9am - 5pm |
| Wednesday | 9am - 5pm |
| Thursday | 9am - 5pm |
| Friday | 9am - 5pm |
| Saturday | 9am - 5pm |
| Sunday | 2pm - 9pm |