jamia Rahmania kandivali mumbai

jamia Rahmania kandivali mumbai

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from jamia Rahmania kandivali mumbai, School, jamia Rahmania Road salafi gali no 3 Ganesh nagar charkop kandivali West, Mumbai.

05/01/2025

عبد الاحد شمس اللہ الفیضی
مادر علمی" جامعہ رحمانیہ "کاندیولی کے بچوں کا سہ روزہ آخری انجمن بحسن وخوبی اپنے اختتام کو پہنچا، فللہ الحمد والمنہ🔦

الحمد للّہ اس انجمن میں طلباء جامعہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا بھت سارے گراںقدر انعامات کے ساتھ ساتھ تاثراتی کلمات پیش کرنے والے مشائخ کے داد وتحسین حاصل کئے اور سامعین اور باھر سے آنے والے مہمانوں کو ایک اچھا تاثر دیا ۔

آخری انجمن کے نتائج کی تفصیلات
الحمد للہ اس آخری انجمن میں مشارکین بچوں کی ایک کثیر تعداد تھی جو مختلف شعبوں سے متعلق تھے ان میں پوزیشن حاصل کرنے والے یہ ھیں۔

شعبہ سفلی اردو
1عبد الخلاق سمیر الدین ثانیہ اول
2ریحان اجمل حسین ثانیہ دوم
3محفوظ غیاث الدین اولی دوم
4ابتسام شمس الدین اولی سوم

شعبہ وسطی اردو
1 تنویر عبد الشاہد خامسہ اول
2 عبد الغنی ویل خامسہ دوم
3 عدنان محمد حسین خامسہ دوم
4 محمد علی محمد خامسہ سوم
5 ہائد عمار اطہر ثالثہ سوم

شعبہ علیاء اردو
1 عبد المجید عبد اللطیف ثامنہ اول
2 فیض مبارک حسین ثامنہ دوم
3 توفیق احمد عامر ثامنہ سوم

شعبہ عربی
1 عبد المجید عبد اللطیف ثامنہ اول
2 ارسلان محمد شاھد سابعہ دوم
3 سحبان مطیع اللہ۔ ثامنہ سوم

شعبہ ا نگلش
1 محمد فیض مبارک حسین ثامنہ اول
2 تنویر عالم عبد الشاہد خامسہ دوم
3 نعمان عبد الرحمان۔ رابعہ سوم۔

اس موقع پر بانی وموسس جامعہ فضیلۃ الشیخ قاری نجم الحسن الفیضی حفظہ اللہ وتولاہ کی گراںقدر نصیحتوں سے مشارکین نے استفادہ کیا تو وھیں مشفق استاذ فضیلۃ الشیخ الطاف حسین فیضی شیخ الجامعہ" جامعہ رحمانیہ "کاندیولی نے اپنی نیک دعاؤں میں تمام لوگوں کو شامل کیا، پروگرام میں شیخ ضمیر احمد مدنی، شیخ محمدعدیل سلفی، شیخ عبد الجبار سلفی و مربئ انجمن شیخ ظفر اللہ فیضی و دیگر تمام اساتذہ ومہمانان شامل تھے آخر میں فضیلۃ الشیخ عبد الحکیم مدنی استاذ جامعہ ھذا نے نتائج کا اعلان کرکے نیک دعاؤں اور تمناؤں کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔

بارگاہ رب العزت میں دعا گو ھوں کہ بار الہ تمام معلمین جامعہ جنھوں نے اس پروگرام کو رچانے ،سنوارنے ،بنانے میں اپنی انتھک محنتوں کو صرف کیا ھے انھیں صحت وتندرستی عطا کرکے انکے علم وعمل میں اضافہ کر ،نیز تمام مشارکین وغیر مشارکین طلباء کوباعمل ومخلص خطیب اور قوم وملت کا بھترین داعی بنا اور گفتار سے زیادہ کردار کا غازی بنا ،مادر علمی "جامعہ رحمانیہ "کو تا صبح قیامت قائم ودائم رکھ اورتمام سامعین کی حاضری کو شرف قبولیت عطا کر کے ذخیرہ آخرت بنا
آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Mumbai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Jamia Rahmania Road Salafi Gali No 3 Ganesh Nagar Charkop Kandivali West
Mumbai
400067