01/11/2023
Today's some pics of Parents Meet Alfalah English convent Motala Dist buldhana
School Of Genius and jr School of Genius & Jr. College Motala
*الفلاح انگلش کونوینٹ میں سرپرستوں کی تعلیمی کانفرنس کا اختتام ہوا*
مہاراشٹر (بلڈانہ) بتاریخ 21 اکتوبر 2023 کو الریان ماینریٹی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر اہتمام ادارہ
الفلاح انگلش کانوینٹ اور اسکول آف جینیس اینڈ جونیئر کالج موتلا میں داخل تمام طلبا و طالبات کے سرپرستوں اور اساتذہ اکرام کی میٹنگ کا انعقاد سوسائٹی کے الفا ہال میں کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں موتلا، راجور ، کوتھلی، جے پور اور اطراف سے کثیر تعداد میں سرپرستوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کی صدارت محترم حسین قریشی صدر الریان سوسائٹی نے کی۔ میٹنگ کے مہمان خصوصی محترم ڈاکٹر انیس شیخ (سرپنچ راجور) تھے۔ پروگرام کی ابتداء قران پاک کی تلاوت سےکی گئی۔ تلاوت جماعت پنجم کی طالب علم شیخ مجاہد شیخ شفیق جمعدار نے پیش کی۔ جس کا انگریزی ترجمہ صفوان آفرید نے پیش کیا۔ اس کے بعد تمام سرپرتوں کی گل پیشی کی گئی۔ اس میٹنگ میں سرپرست و اساتذہ اکرام نے بچوں کی تعلیمی ترقی کے بارے میں کھلے دل سے گفتگو کی۔ میٹنگ کی غرض و غایت کی تفصیلی معلومات سمیع اللہ سر نے بیان کی۔ صددر مدرسہ ویشالی انگڑے میڈم نے بچوں کی تعلیمی ترقی کیروداط پیش کی۔ وہی زرینہ میڈم نے بچوں کے ہوم روک کرنے اور برتاؤ میں مثبت تبدیلی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ ناہیدہ صدیقی میڈم نے بچوں کو ٹفن ، جنک فوڈ ان کے اخلاقی قدروں کو عمدہ طریقے سے پیش کیا۔ والدین نے اپنے بچوں کی تعلیمی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ اکرام اور انتظامیہ کی کوششیوں کو سراہا۔ اور یہ امید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی بچوں کی مکمل ترقی کے نئے نئے منصوبے تیار کرکے اس کی مؤثر عمل آوری کرے گا۔ اسکول کی پرنسپل نے اسکول میں جاری وساری تعلیمی سرگرمیوں اور درس و تدریس کے متعلق تفصیلی معلومات پیش کی۔ اسی کے ساتھ طلباء و طالبات کے برتاؤ اور اسکولی پروگراموں میں حصہ لینے پر کے متعلق بتایا گیا۔ اس کے بعد کونونینٹ کی صدر مدرسہ محترمہ ویشالی انگڑے میڈم نے بچوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے، ان کے ٹفن میں دیا جانے والا کھانا، گھر کام ، اور رہن سہن کس طرح ہو۔ اس طرف سرپرستوں کی توجہ مبذول کرائی۔ پروگرام میں موجود رضوان جمعدار، رضوخن بیگ راجور ،شفیق جمعدار،مولوی اکبر صاحب ، جمیل سر ، آصف سر راجور اور سعید قریشی نے اپنے اپنے تجربات ، بچوں کی ترقی اور اسکول میں دی جانے والے سہولیات کے بارے اظہارِ خیال کرتے ہوئے۔ اطمینان کا اظہار کیا۔ اور ساتھ ہی دیگر حضرات تک یہ باتیں پہنچانے کا ارادہ کیا۔ اس کے بعد صدارتی خطاب کرتے ہوئے حسین قریشی نے بچوں کی ترقی میں پانچ نقاط پر مشتمل فارمولہ پیش کیا۔ نیز سرپرستوں اور والدین کو بچوں سے کس طرح برتاؤ کرنا ہے۔ اسے مثالوں سے پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ" ہم بچے کو جو بنانا چاہتے ہو یا بچہ جس عہدے پر جانا چاہتا ہے۔ اسے بچپن ہی سے اسی طرح مخاطب کرے اسی وہی عزت دیں۔ تاکہ اس کے ذہن میں وہ عہدہ حاصل کرنے کی تمنا پیدا ہوتی رہے۔" پروگرام کی نظامت معلمہ نوشین میڈم اور عائشہ میڈم نے بحسن وخوبی کی۔ تمام آئے ہوئے مہمانوں کا اظہارِ تشکر ویشالی انگڑے میڈم نے کیا۔پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے اسکول کی معلمات زرینہ بی ،ساجدہ پروین،عائشہ پروین،نوشین پروین، نکہت انجم، سمیع اللہ سر اور ویشالی انگڑے کی کافی محنت رہی۔
This is an educational blog for all teachers, students & peoples.We are trying to collect all information about education throgh internet.