Deeni Taleemi Bord JUH Moradabad

Deeni Taleemi Bord JUH Moradabad

Share

Bord of religious education India official page Muradabad

29/10/2025

جمعیت یوتھ کلب مرادآباد

Photos from Deeni Taleemi Bord JUH Moradabad 's post 29/10/2025
29/10/2025

رپورٹ

دینی تعلیمی بورڈ و جمعیت یوتھ کلب مرادآباد

بتاریخ: 26 اکتوبر 2025
مرتب: بندہ محسن جمال روانوی
معاون دینی تعلیمی بورڈ جمعیت العلماء مرادآباد

الحمد للہ ثم الحمد للہ!
شہرِ مرادآباد کے لیے 24، 25 اور 26 اکتوبر (جمعہ، ہفتہ، اتوار) کے ایام نہایت مسرت و برکت کے ایام ثابت ہوئے۔ تقریباً چار ماہ کی مسلسل محنت و جدوجہد کے بعد جمعیت یوتھ کلب مرادآباد کا پہلا تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں شہر کے مختلف حلقوں سے 26 باصلاحیت نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس پورے کیمپ کی نگرانی و سرپرستی حضرت مولانا مفتی سید ابوبکر صدیق صاحب منصورپوری (ذمہ دار دینی تعلیمی بورڈ و جمعیت یوتھ کلب مرادآباد) نے فرمائی۔
حضرت نے تقریباً چار ماہ قبل حضرت قاری احمد عبداللہ صاحب کے ہمراہ حضرت مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری (نائب امیر الہند و استادِ حدیث دارالعلوم دیوبند) کے مکان پر ایک اہم میٹنگ کی، جس میں شہر کے مختلف علاقوں کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں جمعیت یوتھ کلب کے نظام و مقاصد کو تفصیل سے سمجھایا گیا۔

شہرِ مرادآباد میں یوتھ کلب کا آغاز کرنے کے لیے جناب وعاض امن صاحب کو بطور ہونہار ٹرینر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے اکابرینِ دیوبند و جمیعت علماء ہند کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات محنت کی — مختلف حلقوں میں نوجوانوں سے رابطہ کیا، یوتھ کلب کے اصول و ضوابط کو متعارف کرایا، اور بگننگ کورسز منعقد کیے۔
ان کی محنت سے تقریباً 40 نوجوانوں کی یونیفارم تیار کروائی گئی، اور کیمپ کے انعقاد کے لیے الحاج نسیم صدیقی صاحب (خازن جمعیت علماء شہر مرادآباد) کی فیکٹری، جو فوٹون اسپتال کے سامنے، قاضی پورہ روڈ پر واقع ہے، کا انتخاب عمل میں آیا۔

کیمپ تین دن تک بھرپور انداز میں جاری رہا۔
اختتامی دن میں نوجوانوں نے نہایت شاندار پروگرام پیش کیے، جنہیں باہر سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانانِ کرام نے ملاحظہ فرمایا۔
ان میں خصوصیت کے ساتھ درج ذیل حضرات شامل تھے:
حضرت قاری شوکت علی صاحب (صدر جمعیت یوتھ کلب)
حضرت قاری احمد عبداللہ صاحب رسولپوری (اسٹیٹ سکریٹری)
حضرت مولانا طاہر صاحب (صدر جمعیت علماء شہر مرادآباد)
حضرت قاری نجیب الرحمن صاحب (نائب صدر)
حضرت مولانا مزمل صاحب (جنرل سکریٹری)
حضرت مفتی اجمل صاحب (مہتمم مدرسہ حیات العلوم)
حضرت مفتی حشمت علی صاحب
حضرت مفتی دانش صاحب
حضرت مولانا ظہیر الاسلام قاسمی صاحب (صدر جمعیت علماء ضلع رامپور)
حضرت مولانا محمد فہیم قاسمی صاحب (سکریٹری جمعیت علماء ضلع رامپور)
حضرت مولانا رضوان صاحب (سکریٹری جمعیت علماء ضلع مرادآباد)
ان کے علاوہ کانٹھ تحصیل کے حضرات نے بھی اپنی شرکت سے پروگرام کو رونق بخشی۔
اس کامیاب پروگرام کو مکمل کامیابی سے ہمکنار کرنے میں
حضرت قاری نفیس الرحمن صاحب (صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیت العلماء مرادآباد)،
حضرت مولانا مفتی عبدالحق صاحب رسولپوری (خادم جمعیت یوتھ کلب شہر مرادآباد)،
اور حاجی نسیم صدیقی صاحب کا خصوصی تعاون شامل رہا۔

آخر میں ہم اپنے محترم سرپرست حضرت مولانا مفتی سید ابوبکر صدیق منصورپوری صاحب کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ باوجود مشغولیت کے، حضرت دینی تعلیمی بورڈ اور جمعیت یوتھ کلب کے تمام امور کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

کیمپ کا اختتام حضرت قاری شوکت علی صاحب کی پراثر دعا پر ہوا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور جمعیت یوتھ کلب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

📜 مرتب:
محسن جمال روانوی
معاون دینی تعلیمی بورڈ جمعیت العلماء مرادآباد
مورخہ: 26 اکتوبر 2025

11/10/2025

مکاتب کی اہمیت

11/10/2025

افغانستان کے وزیر خارجہ مولانا امیر خان حافظہ اللہ دارالعلوم دیوبند پہنچ چکے ہیں

11/10/2025

تدریب کا ایک بہت ہی خوشنما منظر #

Photos from Deeni Taleemi Bord JUH Moradabad 's post 26/09/2025

دینی تعلیمی بورڈ جمیعت العلماء مرادآباد کے مکتب حضرت ابوبکر صدیق واقع ہری مسجد کی کلاس کا خوبصورت نظارہ اگر آپ حضرات بھی اپنی درسگاہ ایسی ہی خوبصورت کرنا چاہتے ہیں اور دینی تعلیمی بورڈ سے جڑ کر کام کرنا چاہتے ہیں ہم سے رابطہ کریں
بندہ محسن جمال روانوی معاون دینی تعلیمی بورڈ جمیعت العلماء مرادآباد
7983150747

Want your school to be the top-listed School/college in Moradabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Paramount Tabela
Moradabad
244001