Maktaba darussalam mau

Maktaba darussalam mau MAKTABA DARUSSALAM MAU
ALL TYPES BOOK AVAILABLE
FOR MORE DETAIL
WHATS APP : 742873877

علامہ نذیر احمد رحمانی املوی مرحوم کی ایک خالص علمی اور معرکہ الاراء کتاب انوار المصابيح ہے، باتفاق  اہل علم وذوق یہ اپن...
09/09/2026

علامہ نذیر احمد رحمانی املوی مرحوم کی ایک خالص علمی اور معرکہ الاراء کتاب انوار المصابيح ہے، باتفاق اہل علم وذوق یہ اپنے موضوع پر بے نظیر کتاب ہے، موضوع کی حساسیت کو پورے علمی وقار اور متانت کے ساتھ برتا ہے، دلائل کا استحضار، مناقشہ، استنتاج کی قوت جابجا نظر آتی ہے، زبان وبيان کی چاشنی بھی قابل دید ہے، علمی مسائل کے محاکمہ میں علامہ املوی نے اپنے استاذ علامہ عبدالرحمن محدث مبارکپوری کا شاندار تتبع کیا ہے، بسا اوقات وہی رنگ، وہی انداز اور وہی اسلوب، اپنانے کی کوشش کی ہے۔ طلبہ علم کے پڑھنے، سیکھنے اور اس سے بہت کشید کرنے کی چیز ہے۔
یادش بخیر کچھ ماہ قبل بنارس کے ایک سفر میں استاذ محترم شیخ احسن جميل مدني حفظہ اللہ (سابق شیخ الجامعہ السلفيہ بنارس) سے تذکرہ ہوا کہ ہم نے اس کتاب پر علمی کام شروع کیا ہے اور نئے پیرہن میں شائع کرنا چاہتے ہیں، شیخ نے فرمایا کہ "میں نے یہ کام کم وبیش دس برس پہلے کرلیا ہے"، مجلس میں ہمارے ساتھ برادرم حذیفہ منیجر مکتبہ دارالسلام بھی تھے، ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا، ہم نے فورا شیخ سے گزارش کی کہ آپ فائل عنایت کریں، چنانچہ شیخ نے اس پر ازسر نو محنت کی اور جلد ہی فائنل صورت میں کتاب بھیج دی، اس طرح یہ کام ہمارے سفر کا حاصل رہا۔
کتاب کی علمی قیمت اب اس لیے مزید بڑھ گئی کہ اس پر شریعت پر گہری نظر رکھنے والے وقت کے ایک بڑے اور کہنہ مشق اہل علم کا کام ہے، جابجا کتاب پر شاندار اور علمی حواشی ہیں، مختصر تخریجات وحوالے ہیں، شروع میں مختصر علمی مقدمہ ہے، الغرض نسل نو کے لیے یہ ایک علمی تحفہ ہے، برادرم حذیفہ منیجر دارالسلام نے انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب انداز میں اسے شائع کیا ہے، یہ ان کی سعادت مندی یے کہ احیاء تراث سلف کے ہمارے اس مشن میں وہ برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس کا بہترین اجر عطا فرمائے، اس کی اشاعت نو شریک تمام احباب کو اجر جزیل سے نوازے آمین یا رب.
راشد حسن مبارکپوری
9/9/2026

کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

مکتبہ دارالسلام مئو
صدر چوک مئو ناتھ بھنجن مئو
اتر پردیش 275101
موبائل نمبر : 7428738778

What's app

Message MAKTABA DARUSSALAM MAU on WhatsApp. https://wa.me/message/7MHPDNTN6R4BF1

What's app channel

https://whatsapp.com/channel/0029VaCdpWtE50UbRfz3b52G

What's app community Group

https://chat.whatsapp.com/JHzxVRdJ0RMHuVWfd1J54R

page

https://www.facebook.com/share/wrQRxRyKmmEfqJTg/

YouTube

https://www.youtube.com/


Naim Book Center & Publishers
Maktaba darussalam mau


دعا اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا بہترین ذریعہ اور ایک عظیم عبادت ہے۔ ایک مسلمان کی روزمرہ زندگی دعاؤں سے وابستہ ہے، اس لیے ب...
29/08/2026

دعا اللہ تعالیٰ سے مانگنے کا بہترین ذریعہ اور ایک عظیم عبادت ہے۔ ایک مسلمان کی روزمرہ زندگی دعاؤں سے وابستہ ہے، اس لیے بچوں کو کم عمری ہی سے مسنون اور آسان دعائیں یاد کرانا ان کی دینی تربیت کا نہایت اہم حصہ ہے۔
اسی مقصد کے پیشِ نظر یہ مختصر کتابچہ ’’بچوں کے لیے آسان دعائیں‘‘ مرتب کیا گیا ہے۔ اس میں روزمرہ زندگی کے مختلف مواقع سے متعلق مسنون، مختصر اور آسان دعائیں شامل کی گئی ہیں، تاکہ بچے انہیں بآسانی یاد کر سکیں اور اپنی عملی زندگی میں ان کا اہتمام کریں۔
ہمیں امید ہے کہ یہ کتابچہ والدین، اساتذہ اور مربّیوں کے لیے بچوں کو دعائیں سکھانے کا ایک مفید ذریعہ ثابت ہوگا اور وہ اس کے ذریعے بچوں میں دعا کی اہمیت، اللہ تعالیٰ سے تعلق اور مسنون طریقۂ زندگی اپنانے کا شوق پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

مکتبہ دارالسلام مئو
صدر چوک مئو ناتھ بھنجن مئو
اتر پردیش 275101
موبائل نمبر : 7428738778


Naim Book Center & Publishers
Maktaba darussalam mau


آج ہمارے  مکتبہ دارالسلام، مئو پر محترم مولانا محفوظ الرحمن صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر وہ علامہ نذیر احمد رحمان...
26/08/2026

آج ہمارے مکتبہ دارالسلام، مئو پر محترم مولانا محفوظ الرحمن صاحب کی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر وہ علامہ نذیر احمد رحمانی املویؒ کی کتاب کا مطالعہ فرما رہے تھے۔ اہلِ علم کی ایسی بابرکت آمد اور علمی کتابوں کا مطالعہ ہمارے لیے باعثِ مسرت و سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا محترم کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمیں بھی علم و کتاب سے وابستہ رہنے کی توفیق دے۔ آمین۔

مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت نام کتاب : حضرت علامہ نذیر احمد رحمانی املوینقوش - آثار - اثراتتأليف وتدوین: راشد حسن م...
26/08/2026

مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت
نام کتاب : حضرت علامہ نذیر احمد رحمانی املوی
نقوش - آثار - اثرات
تأليف وتدوین: راشد حسن مبارکپوری
صفحات جلد اول: 601
جلد دوم : 650
مجموعی : 1250
ناشر: مکتبہ دارالسلام مئو

شیخ راشد حسن مبارکپوری

الحمد للہ طويل جدوجہد اور شدید انتظار کے بعد علامہ املوی کے نقوش ومآثر پر یہ دستاویزی کتاب جلد قارئین با تمکین کے ہاتھوں میں ہوگی۔ کتاب کیا ہے اور کام کس معیار پر کیا گیا، اس کا اندازہ کتاب پر اک نگاہ ڈالنے کے بعد ہی "اہل ذوق" کو ہو سکے گا۔

"کتاب پر کام اس انداز سے کیا گیا ہے کہ قارى کے سامنے اس عہد کى ایک تصویر گھوم جائے، اس عہد کى علمى وتنظیمى پیش رفت ، جماعتى کارگزاریاں، علمى فتوحات، مسائل وحالات اور مشکلات وحوادث روزگار .. الغرض تمام جہات سے گفتگو ہو، علامہ مرحوم کى ہمہ جہت خدمات ونقوش کا جامع مرقع پیش کر دیا جائے، ان کى تحریرات سے مفاہیم ونتائج کشید کیے جائیں، اور جابجا ان کے اقتباسات یوں شامل کیے جائیں کہ قارى ان کى تحریروں کا لطف لیتے ہوئے مرحلۂ خواندگی طے کرتا رہے، ذہین اور وسیع مطالعہ قارى کو بخوبى اندازہ ہوسکے گا علامہ کى حیات کے بہت سے گوشے پہلى بار وا کئے جارہے ہیں، اور وہ بھى روایتى راہوں کا راہى بن کر نہیں، بلکہ مستحکم اسلوب اورغیر متزلزل زاویہ نگاہ کےساتھ، ان راہوں سے گزرتے ہوئے ایک نئى لطافت اور خوبصورتى کا ادراک ہوسکے گا۔ مؤلف کو نہ کسى طرح کا ادعا ہے نہ ہى کسى نوع کى خوش فہمى، اسے اپنے حدود علم کا اچھى طرح اندازہ ہے، تاہم چونکہ اس باب کے سارے قدیم مراجع ومصادر اس کى نظر میں ہیں، جو بالعموم لائبریریوں میں دیمک کى خوراک بن رہے ہیں، اس نے ان سب پر نگاہِ غائر ڈالى ہے، اس لئے یہ بالیقین کہا جاسکتا ہےکہ یہ اپنى نوعیت کى اپنے باب میں اولین دستاویزى کتاب ہے"۔

کتاب کو اشاعت کے مرحلہ تک پہونچانے میں برادرم حذیفہ شاہد (منیجر دارالسلام مئو) وفقہ اللہ نے جس تندہی، خلوص اور اپنائیت کا ثبوت دیا ہے، وہ بے مثال ہے، وہ بے شبہ ایک دوست سے آگے ایک چھوٹے بھائی کی طرح اس طرح کے علمی کاموں کے لئے سرگرم اور تیار رہتے ہیں، سچ مچ انہوں نے ہمارے علمی مشن میں رنگ بھر دیا، وہ پوری ملی وجماعتي دنیا کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو دن وآخرت میں اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے، اور ہر طرح کے شروحسد سے محفوظ رکھے آمین ۔
(جلد اول کی فہرست ضیافت طبع کے لیے حاضر ہے)

راشد حسن مبارکپوری
جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو
31-7-2026
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

مکتبہ دارالسلام مئو
صدر چوک مئو ناتھ بھنجن مئو
اتر پردیش 275101
موبائل نمبر : 7428738778


Naim Book Center & Publishers
Maktaba darussalam mau
Rashid Hasan


مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت اصول السنہ (عربی اردو)الامام احمد بن حنبل مرتب : حافظ شاہد رفیق ناشر : مکتبہ دارالسلام ...
26/08/2026

مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت

اصول السنہ (عربی اردو)
الامام احمد بن حنبل
مرتب : حافظ شاہد رفیق
ناشر : مکتبہ دارالسلام مئو

کاپی - حافظ شاہد رفیق

جب مختلف گروہوں نے اسلامی عقائد کے خلاف طرح طرح کے شبہے اور اشکالات پیدا کیے تو ائمہ دین نے اسلام کے سیدھے سادے، صاف ستھرے اور فطری عقائد کے بیان پر خصوصی توجہ دی جو ایک سلیم العقل والفطرت کو اپیل بھی کرتے ہیں اور عامی شخص کے لیے انھیں بہر صورت سیکھنا لازم بھی ہے۔
ان میں نہ کوئی پیچیدگی ہے اور نہ کوئی الجھاؤ، اسی لیے جب کوئی انھیں سنتا پڑھتا ہے خواہ وہ عامی ہو یا طالب علم، بچہ ہو یا بوڑھا، مرد ہو یا عورت تو بہ آسانی سمجھ بھی جاتا ہے اور آگے پہنچا بھی سکتا ہے۔
اس سلسلے میں ائمہ متقدمین نے بہت قیمتی مگر مختصر رسائل لکھے جو ہر دور میں بڑے اہتمام سے پڑھے جاتے تھے اور اسلامی عقائد کے تحفظ میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
ان رسائل کی اہم خوبی یہ ہے کہ ان میں عام طور پر عقیدہ کے صرف وہ اہم مسائل بیان کیے گئے جو صحابہ وتابعین سے منقول ہو کر تمام ائمہ سنت کے ہاں اتفاقی تھے اور اہل سنت کا ان میں اختلاف نہیں تھا، یعنی یہ اجماعی مسائل ہیں جو عہدِ صحابہ وتابعین کے افکار ونظریات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ اسی اہمیت کی بنا پر آج ہمارے لیے بھی ان کو سیکھنا، پڑھنا اور پڑھانا ضروری ہے۔ تاکہ خالص اسلامی عقیدے کی ترویج واشاعت ہو سکے۔
امام احمد رحمہ اللہ نے اپنے رسالہ "اصول السنہ" میں عقائد سے متعلق تقریباً 50 مسائل کا تذکرہ کیا ہے جو توحید، رسالت، قرآن، سنت، صحابہ، مسلم حکمرانوں اور امورِ آخرت سے متعلق ہیں۔
ہم نے اس اہم رسالے سے استفادہ آسان بنانے کی خاطر اسے عربی متن اور اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کیا ہے جس میں عربی متن کو نمایاں خط اور اعراب کے ساتھ لکھا ہے۔ دائیں صفحہ پر عربی متن اور اس صفحے کا مکمل ترجمہ اس کے مقابل بائیں صفحہ پر رکھا ہے۔ ترجمہ با محاورہ اور سلیس ہے جسے پڑھ کر عربی الفاظ کا مفہوم بخوںی سمجھ میں آ جاتا ہے۔
ضرورت ہے کہ اس رسالے کو مختلف کلاسز کی صورت میں اجتماعی سطح پر پڑھا پڑھایا جائے اور ایسے خالص عقائد کو جس قدر ہو سکے فروغ دیا جائے، تاکہ بدعات کا خاتمہ ہو اور باطل نظریات کا قلع قمع کیا جا سکے۔ واللہ الموفق
یہ مکمل رسالہ بڑے سائز کے 28 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 60 روہے ہے۔
منگوانے کے لیے وٹس ایپ پر میسیج کیجیے، ڈاک سے روانہ کر دیا جائے گا۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

مکتبہ دارالسلام مئو
صدر چوک مئو ناتھ بھنجن مئو
اتر پردیش 275101
موبائل نمبر : 7428738778


Naim Book Center & Publishers
Maktaba darussalam mau


ایک اہم معاشرتی بندھن کی علمی و عملی جائزہ دو امریکی خواتین کے قلم سے اپنی نوعیت کی پہلی رہنما تصنیف                    ...
25/08/2026

ایک اہم معاشرتی بندھن کی علمی و عملی جائزہ
دو امریکی خواتین کے قلم سے اپنی نوعیت کی پہلی رہنما تصنیف

شادی سے شادیوں تک
رشحات فكر:
ام عبد الرحمن ہرش فیلڈر
ام یاسمین رحمن
ترجمه: محمد یحییٰ خان
صفحات : 320
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

مکتبہ دارالسلام مئو
صدر چوک مئو ناتھ بھنجن مئو
اتر پردیش 275101
موبائل نمبر : 7428738778

نام: تفسیر السعدی (اردو) — المعروف "تیسیر الکریم الرحمن فی تفسیر كلام المنان"ـمصنف: علامہ عبدالرحمن بن ناصر السعدی رحمہ ...
21/08/2026

نام: تفسیر السعدی (اردو) — المعروف "تیسیر الکریم الرحمن فی تفسیر كلام المنان"ـ
مصنف: علامہ عبدالرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ (نامور مفسر اور عالم دین)
آسان فہم تشریح: آیات کے معانی کو پیچیدہ علمی بحثوں میں الجھانے کے بجائے براہ راست اور دلنشین انداز میں واضح کیا گیا ہے۔
​منہجِ سلف: یہ تفسیر عقیدہ سلف صالحین کے عین مطابق ہے، جس میں قرآن کی تشریح خود قرآن، احادیث اور صحابہ و تابعین کے آثار کی روشنی میں کی گئی ہے۔
​روحانی اور اخلاقی درس: تفسیر کے مطالعے سے قاری کے دل میں اللہ کا خوف، آخرت کی تیاری اور اخلاقی اقدار بیدار ہوتی ہیں ـ
یہ کتاب عموماً اچھے اور معیاری ایڈیشن میں شائع کی جاتی ہے جیسا کہ تصویر میں تین جلدوں میں دیکھی جا سکتی ہے، جو دارالسلام کی بہترین طباعت اور خوبصورت بائنڈنگ کے ساتھ دستیاب ہے۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں ـ
نعیم بک سینٹر ٬ مکتبہ دارالسلام مئو ٬ مکتبہ نعیمیہ مئو

مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت                اسلامی آداب و احکامایمانیات و عقائد احکام و مسائل حقوق و معاملات ادب و ا...
20/08/2026

مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت

اسلامی آداب و احکام
ایمانیات و عقائد احکام و مسائل حقوق و معاملات ادب و اخلاق اور متفرق دینی سماجی امور پر مشتمل مختصر اور جامع مجموعہ
تالیف : اسعد اعظمی ( جامعه سلفیہ بنارس)
قیمت : 90
ناشر : مکتبہ دارالسلام مئو

اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو زندگی کے ہر شعبے میں اچھے اخلاق اور صحیح طریقے کی تعلیم دیتا ہے۔ اسلامی آداب میں والدین کا احترام، بڑوں کی عزت، چھوٹوں سے محبت، پڑوسیوں کے ساتھ حسنِ سلوک، سچ بولنا اور امانت داری شامل ہیں۔
اگر ہم اسلامی آداب و احکام کو اپنی زندگی میں اپنائیں تو ہمارا معاشرہ محبت، امن، بھائی چارے اور نیکی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

مکتبہ دارالسلام مئو
صدر چوک مئو ناتھ بھنجن مئو
اتر پردیش 275101
موبائل نمبر : 7428738778

What's app

Message MAKTABA DARUSSALAM MAU on WhatsApp. https://wa.me/message/7MHPDNTN6R4BF1

What's app channel

https://whatsapp.com/channel/0029VaCdpWtE50UbRfz3b52G

What's app community Group

https://chat.whatsapp.com/JHzxVRdJ0RMHuVWfd1J54R

page

https://www.facebook.com/share/wrQRxRyKmmEfqJTg/

YouTube

https://www.youtube.com/


Naim Book Center & Publishers
Maktaba darussalam mau


مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت مساهمة السيد النواب صدیق حسن خان القنوجی فِي أَدب الدعوة والإصلاحتالیف : الدكتور مُقْتَ...
19/08/2026

مکتبہ دارالسلام مئو کی نئی اشاعت
مساهمة السيد النواب صدیق حسن خان القنوجی فِي أَدب الدعوة والإصلاح
تالیف : الدكتور مُقْتَدَى حَسَن الأَزْهَرِي
رئيس الجامعة السلفية بنارس سابقا
ناشر : مکتبہ دارالسلام مئو
قیمت : 500

ترتيب وتقديم وإخراج
راشد حَسَن المباركفوري
الأستاذ بالجامعة الإسلامية، فيض عام ، منو الهند

علم وفضل کی بلندی پر پہنچنا اور پھر علم کی نشرواشاعت میں بھی اسی بلندی تک پہونچ کر خدمت دین انجام دینا، اور براہ راست عالمی پیمانے پر اپنے اثرات چھوڑنا یہ بہت کم شخصیات کے حصے میں آیا،
اس فریم میں عہد گزشتہ کی ایک شخصیت نواب صديق حسن خان قنوجی مرحوم کی پورے طور پر فٹ اترتی ہے، آپ فضل وکمال کے بلند رتبے پر فائز تھے، تقریبا چارسو کتابیں آپ نے لکھیں، بے شمار کتابیں دوسروں سے لکھوائیں، ہندوستان میں پہلی بار کتب ستہ کا اردو ترجمہ آپ نے نواب وحید الزماں حيدرآباد کو مکلف کرکے کرایا، اور پھر شائع کیا، آج وہی ترجمہ سب کا مرجع ہے، دیگر متعدد اہل علم مثلا علامہ بشیر سہسوانی وغیرہ نے آپ کے یہاں رہ کر کتابیں لکھیں، بے شمار کتابیں اپنے خرچ چھپوا کر فری تقسیم کی، پہلی بار فتح الباری مصر سے شائع کرکے اہل علم کے درمیان تقسیم کی، متعدد اہل علم کو چھاپہ خانے دیے، جنہوں نے بے شمار کتابیں شائع کیں، بنارس کا سعید المطابع مشہور ہے، بے شمار اہل علم ومدارس کو اور ان میں مشغول علما کے وظائف جاری کیے، الغرض پورے ہندوستان میں علم وفضل کی تحریک برپاکردی، ان ہمہ جہت کاموں کے ساتھ آپ اپنے عہد میں تنہا نظر آتے ہیں۔
آپ پر بہت کچھ لکھا گیا، صاحب طرز ادیب اور ممتاز عالم دین استاد محترم ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری مرحوم نے بھی لکھا، مختلف جہات اور انداز سے لکھا، جامعہ سلفیہ میں ان پر سیمینار بھی ہوا، ان کی کتابیں بھی جامعہ سلفیہ کے پلیٹ فارم سے شائع کیں، نواب صاحب پر ڈاکٹر صاحب کی تحریرات دلکش اور خوبصورت ہیں، بعض تحریرات تو مصري ادب کی شاندار روایتوں کی امین ہیں، قاری ایک خاص نوع کی لذت محسوس کرتا ہے، کہ عقیدت کے مظاہر جب انتہائی توازن کے ساتھ بین السطور میں نظر آتے ہیں تو یہ لذت دو آتشہ ہوجاتی ہے۔ یہ آپ کی مختلف اوقات میں لکھی گئی تحریروں کا مجموعہ ہے، جسے اس بے نوا نے اکیڈمک ترتیب دیا ہے، بقدر ضرورت حواشی بھی ثبت ہیں، نواب صاحب اور ڈاکٹر ازہری میں ہمہ جہتی اور تنوع کی کسی نہ کسی صورت مماثلت ضرور ہے، کہ ثاني ذکر نے بھی تقريبا چارسو کتابوں پر تاثرات قلم بند کیے اور جامعہ سلفیہ سے شائع کیا، اشاعت ونشر علم کا یہ مقام بہت کم لوگوں کو مل سکا۔
کتابوں سے ہٹ کر، خاکسار نے نواب صاحب کو کیا سمجھا، اس بابت جو خاکہ ذہن نے برسوں کی مشقت کے بعد بنایا تھا، بس شروع کتاب میں اسے حروف کی شکل دے دی ہے، جو شاید پچاس صفحات سے متجاوز ہے، شاید گزارش احوال واقعی کے حوالے سے اتنا ہی کافی ہو۔
مجھے یقین ہے کہ اہل علم اس مجموعہ سے غیر معمولی انداز میں لطف اندوز ہوں گے۔

عرض کنندہ
راشد حسن مبارکپوری
جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو
کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

مکتبہ دارالسلام مئو
صدر چوک مئو ناتھ بھنجن مئو
اتر پردیش 275101
موبائل نمبر : 7428738778


Naim Book Center & Publishers
Maktaba darussalam mau


Address

Maunath Bhanjan
275101

Opening Hours

Monday 10am - 7pm
Tuesday 10am - 7pm
Wednesday 10am - 7pm
Thursday 10am - 7pm
Friday 10am - 7pm
Saturday 10am - 7pm
Sunday 10am - 2pm

Telephone

+917428738778

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maktaba darussalam mau posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Maktaba darussalam mau:

Shortcuts

Share

Category