Jamia Darul Uloom Abubakar siddiq, Shergarh Mathura

Jamia Darul Uloom Abubakar siddiq, Shergarh Mathura

Share

Jamia Darul Uloom Abubakar Siddiq, established in 2006 in Shergarh, Mathura, is a certified Islamic institution.

Recognized by Darul Uloom, Jamiat, and leading bodies. Hundreds of Huffaz, scholars, and Molvis have graduated from here.

Photos from Jamia Darul Uloom Abubakar siddiq, Shergarh Mathura's post 27/01/2026

جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ شیرگڑھ میں یومِ جمہوریہ پروگرام
جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ شیرگڑھ میں 26 جنوری یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک باوقار پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں تلاوتِ کلامِ پاک، قومی ترانہ اور طلبہ کی تقاریر کے ذریعے حب الوطنی اور آئینِ ہند کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

#26جنوری

24/01/2026

جامعہ ہذا میں اجلاس عام 🌟
آپ تمام حضرات کو شرکت کی پر خلوص دعوت ہے✨


Photos from Jamia Darul Uloom Abubakar siddiq, Shergarh Mathura's post 24/01/2026

آج ضلع متھرا کے تاریخی قصبے شیر گڑھ میں واقع جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیق مرکز امتحان رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند میں رابطے کے تحت ہونے والے سالانہ امتحان کا اغاز
اللہ کرے کہ یہ امتحانی مرکز طلبہ کے لیے کامیابی کا زینہ ثابت ہو اور جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیق، شیر گڑھ اسی طرح علم کی شمع روشن رکھے اور دیگر مدارس کے لیے سائبان بنا رہے۔

Photos from Jamia Darul Uloom Abubakar siddiq, Shergarh Mathura's post 19/12/2025

سابقہ جمعرات کی طرح اس جمعرات کو بھی جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ، شیرگڑھ، متھرا، یوپی میں باوقار انجمن کا انعقاد عمل میں آیا۔
الحمدللہ! اس روح پرور نشست میں طلبۂ کرام کی دینی و تعلیمی صلاحیتوں کا اظہار ہوا، جس سے علمی ذوق کو جِلا ملی اور دینی ماحول مزید مضبوط ہوا۔

اللہ تعالیٰ اس مبارک سلسلے کو قبول فرمائے اور جامعہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲


#انجمن


13/12/2025

الحمدللہ
آج جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ، شیرگڑھ، متھرا (یوپی) میں خانقاہ کی ماہانہ مجلس نہایت روحانی اور پُرنور انداز میں منعقد ہوئی۔
اس بابرکت مجلس میں علاقے کے علماء اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خصوصیت کے ساتھ حضرت مولانا سراج صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی تشریف آوری باعثِ سعادت و افتخار رہی۔

حضرت مولانا نے مجلس کے دوران نہایت مختصر مگر جامع بیان فرمایا، جس میں اصلاحِ نفس، اخلاص، ذکرِ الٰہی، اتباعِ سنت اور دینی زندگی کی اہمیت پر قیمتی وعظ و نصائح ارشاد فرمائیں۔ حاضرینِ مجلس نے بڑی توجہ اور انہماک کے ساتھ بیان کو سنا اور روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہوئے۔

اللہ تعالیٰ اس مجلس کو قبول فرمائے، اس کے اثرات کو عام فرمائے، اور ہمیں بزرگانِ دین کی نصیحتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔




Photos from Jamia Darul Uloom Abubakar siddiq, Shergarh Mathura's post 13/12/2025

جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیق شیرگڑھ، متھرا

تلاوتِ یٰسٓ ہر روز نمازِ فجر کے بعد

الحمدللہ! جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیق، شیرگڑھ متھرا میں ایک بابرکت عمل کئی سالوں سے جاری ہے۔ روزانہ نمازِ فجر کے بعد پوری جماعت کے ساتھ سورۂ یٰسٓ کی تلاوت کی جاتی ہے۔

یہ تلاوت نہ صرف طلبہ میں روحانی بیداری پیدا کرتی ہے، بلکہ ان کے دلوں میں قرآنِ کریم سے محبت، وابستگی اور عمل کی حرارت بھی بڑھاتی ہے۔ صبح کے وقت قرآن کی آواز سے جامعہ کے ماحول میں جو نورانیت پیدا ہوتی ہے، وہ ایمان کو تازہ کر دیتی ہے۔

علماء فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی ہر سورت میں شفا، برکت اور رحمت ہے، اور سورۂ یٰسٓ کو “قلب القرآن” کہا گیا ہے۔ اہلِ ایمان کا اس کی تلاوت کا معمول بنانا ایک عظیم سعادت ہے۔

ہم سب مسلمان بھائی بہنوں سے گزارش ہے کہ
قرآن سے اپنی وابستگی مضبوط کریں، اور اپنے گھروں میں بھی روزانہ تلاوت کا اہتمام کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ کریم کو سمجھنے، پڑھنے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
#جامعہ












Photos from Jamia Darul Uloom Abubakar siddiq, Shergarh Mathura's post 05/11/2025

ہاپوڑ اور میرٹھ کے جید علماء کرام جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیقؓ شیرگڑھ میں! ✨
​جامعہ دارالعلوم ابوبکر صدیق میں مکاتب کے معلمین کا ماہانہ تربیتی اجلاس نہایت کامیاب رہا۔
​اس اہم علمی نشست کو عزت بخشنے کے لیے ہاپوڑ اور میرٹھ سے ممتاز علماء کرام تشریف لائے۔
​مقصد: اساتذہ کی دینی و تربیتی رہنمائی کرنا۔
​اہمیت: خاص طور پر مکاتب کے معلمین کے لیے قیمتی خیالات اور عملی مشورے دیئے گئے۔
​علماء کا پیغام: علماء کرام نے معلمین پر زور دیا کہ وہ اخلاص اور علمی پختگی کے ساتھ ملت کے مستقبل کی آبیاری کریں۔
​یہ اجلاس اساتذہ کے لیے عملی تربیت اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنا۔ انتظامیہ نے علماء کرام کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام شرکاء کے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے۔ (آمین)

Want your school to be the top-listed School/college in Mathura?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Shergarh Nojheel Road
Mathura
281404