Shariat Ke Masail

Shariat Ke Masail Is Group Me Aapke Sawalon Ka Jawab Diya Jata Hai, Sawal Bhi aren Aur Diye Gaye Jawab Ko Dekhen Bhi.. Islam Aur Shariat Ke Masail Qanun

 #افکار تطہیر
25/06/2024

#افکار تطہیر

Tawajjoh.....
30/03/2024

Tawajjoh.....

استاذ الشعراء حضرت علامہ شبنم کمالی علیہ الرحمہ یکم رجب عرس پر خصوصی پیش کش:کاروان شعرو ادب کا عظیم رہبر ، کائنات درس و ...
13/01/2024

استاذ الشعراء حضرت علامہ شبنم کمالی علیہ الرحمہ
یکم رجب عرس پر خصوصی پیش کش:
کاروان شعرو ادب کا عظیم رہبر ، کائنات درس و تدریس کا سلطان، میدان خطابت کا ہنر مند شہسوار، حضرت علامہ مولانا مصطفیٰ رضا المعروف علامہ شبنم کمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، آپ کی ذات خصوصا ً اہل بہار اور عموماً بر صغیر کے اہل علم کے طبقات میں محتاج تعارف نہیں ہے۔
الحمد للہ مجھے چونکہ دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ بہارمیں استاذ الشعراء سے شرف تلمذ حاصل ہے،جس کی وجہ سے آپ کی ذات با برکات کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا،لہٰذا ابتداء میں کچھ مشاہدات یعنی آنکھوں دیکھے حالات پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔
بہار و جھارکھنڈ کا شاید ہی کوئی گاؤں ،بستی یا دیہات ہو جس کی فضا آپ کی من موہنی اور دلکش آواز سے گونجی نہ ہو ، اگر چہ آپ کوئی شعلہ بیاں مقرر اور اسٹیج توڑ خطیب نہیں تھے اورنہ لچک دار آواز سے نعت گوئی کی عادت رکھتے تھے۔لیکن نعت شریف پڑھنے کا ایک منفرد لہجہ تھا اور بیان کا بھی ایک عدیم المثال انداز تھا جو آپ کوامیر مجلس اور میر کارواںبنا دیتا تھا۔ اور عوام و خواص میں محبتوں بھری مقبولیت اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمایا تھا ، جلسوں کے منتظمین آپ کو صرف ایک مقرر یا نعت خواں کی حیثیت ہی سے مدعو نہیں کرتے تھے بلکہ آپ دعوتوں میں ایک محبوب شخصیت کی حیثیت سے جلوہ فرما ہوتے تھے۔تبھی تو جلسہ یا میلاد کے بعد بھی آپ کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا تھا، ورنہ ایک تعداد ہے جلسہ کے منتظمین کی کہ جلسہ ہونے سے پہلے تو مدعو علماء اور خطباء کی خوب آؤ بھگت کرتے ہیں ، استقبال کرتے ہیں ، ناز بھی اٹھاتے ہیں اور جوں ہی جلسہ ختم ہوا تو جانے یہ استقبال کرنے والے لوگوں کو زمین نگل جاتی ہے یا آسمان اٹھا لیتا ہے، جلسوں میں مدعو ہونے والے اس بات سے باخبر ہیں۔
یہاں بھی استاذ محترم علامہ شبنم کمالی علیہ الرحمہ اپنے ہم عصروں میں ممتاز تھے کہ جلسہ سے پہلے بھی دوران جلسہ بھی اور جلسہ کے اختتام کے بعد بھی آپ آنکھوں میں بٹھائے جاتے تھے اور ہاتھوں ہاتھ لئے جاتے تھے ،جلسہ کے بعد اگر صاحب جلسہ کے گھر رکنا ہوا تو اہل خانہ آپ کی خدمت کرنا بھی اپنی سعادت سمجھتے تھے۔تو گویا کہ جب تک آپ اسٹیج پر تشریف فرما ہیں تو شمع محفل ہیں اور جب صاحب جلسہ کے گھر شمع فروزاں ہیں تو چراغ َ اہل خانہ ہیں ۔ الحمد للہ یہ مقبولیت کی عظیم الشان نعمت اللہ تعالیٰ نے استاذ محترم کو عطا فرمایا تھا۔جبکہ آپ کی شرکت جلسوں میں ایک پیر کی حیثیت سے نہیں ہوتی تھی کہ پیر ہیں تو مریدین خدمت کر رہے ہیں اور نہ آپ نے پیری مریدی کی طرف کوئی خاص توجہ فرمائی پھر بھی آپ کی مقبولیت قابل دید تھی ذالک فضل اللہ یؤ تیہ من یشاء واللہ ذوالفضل العظیم
اللہ عزوجل نے آپ علیہ الرحمہ کو کثیر الصفات پیدا فرمایا تھا، آپ کی طبیعت میں حد درجہ نرمی تھی ، غضبنات حالت میں نہ کے برابر نظر آتے تھے ،روزنامچہ میں شب روز لکھنے کے عادی تھے، آپ کی سیرت پر کام کرنے کے لئے آپ کی شب روز کی ڈائریاں نہایت معاون ثابت ہوں گی ، پان بھی پسند فرماتے تھے، وہ بھی کتھا کے ساتھ جس کی رنگت آپ کے خوبصورت اور گورے چہرے پر انار نچوڑنے جیسا لگتا تھا۔آپ کی صحبت جن کو بھی ملی چاہے چند لمحے ہی کے لئے کیوں نہ ہو،وہ یہ ضرور اقرار اکرے گا کہ جہاںآپ تشریف فرما ہوتے تھے وہاںایک مخصوص قسم کی خوشبو ہوتی تھی ،گویا آس پاس کی فضا معطر ہوتی تھی،الحمد للہ ۔۔۔
نمازوں کی پابندی بھی آپ کی سیرت میں تھی ، آپ کو دیکھنے والے گواہ ہیں کہ آپ پہلی صف میں تکبیر اولیٰ کے ساتھ نماز کے پابند تھے ، اگر سفر کی وجہ سے نماز میں تاخیر ہوتی تو مقام میںپہنچ کر پہلا کام نماز کی ادائیگی ہوتی تھی۔
مجھے یاد ہے کہ جب استاذ الشعراء لوام کے مدرسہ سے ریٹائر ہو کر دارالعلوم فدائیہ خانقاہ سمرقندیہ تشریف لائے تو آپ کی تشریف آوری سے قبل استاذ العلماء والمشائخ ،شیخ الحدیث والتفسیر ، ماہر درسیات حضرت علامہ عبد الرحمن مصباحی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی نے دارالعلوم کے طلبہ کو آپ کی اہمیت اور آپ کی ذات کے ساتھ پیش آنے کے آداب ارشاد فرمائے تھے، غور کریں یوں تو مدارس میں کئی اساتذہ آتے ہیں اور جاتے ہیں لیکن جن کی تشریف آوری سے قبل ان سے پیش آنے کے آداب بتائے جاتے ہیں ان کو دنیا علامہ شبنم کمالی علیہ الرحمہ کے نام سے جانتے ہیں۔
یکم رجب حضرت علامہ شبنم کمالی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس کی تاریخ ہے ، خوب ایصال ثواب کیجئے برکتیں حاصل کیجئے۔
کفش بردار کمالی: محمد حشیم الدین قادی
وطن۔ موضع کالاناگن ، تھانہ اسلام پور ، ضلع اتر دیناج پور ، بنگال
وطن اقامت: دارالعلوم غریب نواز ،نزد جامع مسجد ، کچہری محلہ منڈلہ ، ایم پی ۔ انڈیا
رابطہ نمبر۔ 9926714799-8319945574
یوٹیوب میں دیکھیں
https://www.youtube.com/watch?v=39SNsOCpTIU

Address

Mandla
481661

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shariat Ke Masail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Shariat Ke Masail:

Shortcuts

Share

Category