21/08/2026
https://www.facebook.com/share/p/1Ks6DMbpYZ/
مفتی اعظم پنجاب اصلاحی و دعوتی دورے پر روانہ
مبلغ اسلام مفتی اعظم پنجاب حضرت اقدس مولانا مفتی محمد خلیل قاسمی صاحب مالیر کوٹلوی مدظلہ العالی، صدر جمعیت علماء پنجاب و رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند، آج اپنے اصلاحی و دعوتی پروگراموں کے سلسلے میں چار روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
حضرت کے اس دورۂ اتر پردیش (یوپی) کے دوران اعظم گڑھ، بنارس، فیض آباد/ایودھیا، لکھنؤ اور باندہ میں مختلف اصلاحی و دعوتی پروگرام منعقد ہوں گے، جہاں حضرت علماء کرام، ائمہ، طلبہ اور عوام سے ملاقات و اصلاحی گفتگو فرمائیں گے۔
حضرت کا یہ دورہ چار روز پر مشتمل ہے اور ان شاء اللہ منگل کی شام تک پنجاب واپسی متوقع ہے۔
تمام احباب و متعلقین سے گزارش ہے کہ جو حضرات حضرت مفتی اعظم پنجاب سے ملاقات کے لیے مالیرکوٹلہ، پنجاب تشریف لانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ براہِ کرم اس چار روزہ سفر کے دوران تشریف نہ لائیں اور منگل کی شام تک ملاقات کے لیے آمد مؤخر فرمائیں، تاکہ حضرت کی عدم موجودگی میں زحمت سے بچا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کے اس اصلاحی و دعوتی سفر کو بابرکت فرمائے، تمام پروگراموں کو کامیاب بنائے اور حضرت کی خدمات کو شرفِ قبول عطا فرمائے۔ آمین۔