04/04/2025
اعلان برائے داخلہ مدرسہ مریم الصدیقہ للبنات امگاؤں مدھوبنی بہار 2025/26
مدرسہ مریم الصدیقہ للبنات امگاؤں کسی بھی زاویہ سے محتاج تعارف نہیں ہے۔ فی الوقت ضلع مدھوبنی کی مشہور ترین ،ممتاز اور ابھرتا ہوا سلفی منہج کے تابع ایک عظیم نسواں تعلیمی دانشگاہ ہے۔ جو روز اول سے ہی مسلسل نونہالان ملت کی اسلامی تعلیم وتربیت دینی اصولوں کی روشنی میں بہتر انداز سے کر رہی ہے اور انہیں مختلف علوم وفنون چاہے دینی ہو یا عصری دونوں میدان میں ماہر و حاذق بنانے میں ہمہ تن کوشاں ہے۔ یوں تو مدرسہ مریم الصدیقہ للبنات امگاؤں کے بے شمار خصوصیات ہیں لیکن ان میں ظاہری خصوصیت کہ یہاں کی طالبات کو خاص کر دعوتی میدان میں مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں ہفتہ واری اصلاحی پروگرام خصوصی طور پر عورتوں کے لیےمعلمین و معلمات کے زیرِ نگرانی منعقد کئے جاتے ہیں،جس میں قوم وملت کی ناخواندہ عورتوں کے اصلاح کے ساتھ ساتھ یہاں کی طالبات کی دعوتی مشاقی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ متنوع علوم کے ماہر و مؤقر معلمین و معلمات کی ایک لمبی فہرست خصوصیت میں شامل ہے۔
جو طالبات کے اندر خوابیدہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، لسانی وقلمی لیاقتوں کو بڑھانے اور علمی وادبی ذوق وشوق کو مہمیز دینے کے لیے ہمہ وقت بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مدرسہ میں ابتدائیہ تا درجہ اولیٰ ثانویہ تک کی تعلیم دی جاتی ہے جو تمام جدید نصابِ تعلیم کو شامل ہے۔ ١٥٠ سے زائد طالبات مقیم ہیں اور خارجی طالبات کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔ مقیم طالبات کے لئے معقول رہائش جس میں کھانے پینے سے لے کر یومیہ ضروریات کے سامان کا انتظام و انصرام بہتر طریقے سے کیا گیا ہے اور ان کی نگہداشت کی ذمہداری جو کہ اہم ذمہ داری ہے جس کے لئے ایک نیک و صالح حارس کے ساتھ ساتھ CC TV Camera کا بھی انتظام ہے۔
مختصراً یہاں طالبات کو عمدہ دینی و عصری تعلیمات جیسی زیور سے سے آراستہ و پیراستہ کیا جاتا ہے اور تقاضۂ وقت کے مطابق ان میں بھرپور تبدیلی لانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ حسب سابق مدرسہ مریم الصدیقہ للبنات امگاؤں میں تعلیمی سال 1446/47ھ مطابق 2025/26 کے لیے ٦/ شوال سے داخلے کی کاروائی چل رہی ہے۔
لہذٰا خواہش مند حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنی بچیوں کا داخلہ دینی و علمی ادارہ مدرسہ مریم الصدیقہ للبنات امگاؤں مدھوبنی بہار میں یقینی بنائیں اور انہیں دینی و عصری تعلیم ایک دینی ماحول میں دیں۔
یاد رہیں سیٹیں محدود ہیں لہذٰا داخلے میں جلدی کریں!
نوٹ: داخلہ کے وقت مندرجہ ضروری کاغذات اپنے ساتھ ضرور لائیں
١۔ آدھار کارڈ مع ولدیت
٢۔ دو عدد پاسپورٹ سائز تصویر
اللہ تعالیٰ ادارہ ہذا کو حاسدوں کے حسد سے بچائے اور اس کے متعلقین کو اجرِ جزیل سے نوازے۔ آمین
مزید وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابط کریں:
7739406470
89865 50481
23/02/2025
17/12/2024
18/08/2024