27/07/2024
کیونکہ مستقبل میں آپ کے توسط سے نسلیں پروان چڑھیں گی۔
اگر کوئی انسان اخلاقیات پر کام کرنا چاہتا ہے اسے بہتر بنانا چاہتا ہے تو وہ بھی مطالعہ سے ہو گا، انداز گفتگو ،آپ کا چال چلن، کھانے پینے کے آداب، محفل کے آداب نیز ہر چھوٹے بڑے کام آپکو مطالعہ کر کے اپنی ذات کا حصہ بنانا ہو گا۔۔۔ باتیں تو انسان تین چار برس کی عمر سے کرنے لگتا ہے،
لیکن کونسی بات کب،کہاں اور کس انداز میں کرنی ہے یہ آپکو مطالعہ ہی سیکھا سکتا ہے
معاشرے نے آج تک کثیر تعداد میں باغی پیدا کئے ہیں،کوئی بھی انسان معاشرے سے تربیت لیکر فاتح نہیں ہوا نا ہو گا، فاتح ہونے کیلئے گھر کی چاردیواری سے اسے آداب سیکھائے جاتے ہیں
اس لئے مطالعہ کیجئے،مختلف ذہنوں کو پڑھیں اور پھر اپنے نظریات کا ان سے موازنہ کر کے خود پہ کام کریں کیونکہ کل کو آپ کے توسط سے نسلیں پروان چڑھیں گی۔