11/08/2021
آقا کے ہمسفر کی، کیا بات ہے عمر کی
سالارِ بَحر و بَر کی، کیا بات ہے عمر کی
پیوند والے کپڑوں میں زندگی بَسَر کی
چاہت نہ مال و زر کی، کیا بات ہےعمر کی
کس وقت کی شجاعت احباب کو سناؤں؟
ہجرت کی؟ یا بدر کی؟کیا بات ہے عمر کی
طیبہ سے ساریہ کو آواز دے رہے ہیں
کیا شان اُس نظر کی، کیا بات ہے عمر کی
فارس کو زیر کرکے وَتُعِزًو مَن تَشَاء کی
تفسیر مختصر کی، کیا بات ہے عمر کی
رعبِ یہودیت کو رعبِ مجوسیت کو
کب کِس نے بے اَثَر کی،کیا بات ہےعمر کی
اہلِ عَجٓم سےپوچھو اہلِ عرب سے پوچھو
اُس خط کی،اُس بَحر کی،کیابات ہےعمرکی
یہ نمازِ باجماعت صدقہ ہے میرے یارو!
اُس قوتِ جگر کی، کیا بات ہے عمر کی
دشمن بھی جانتا ہے دامادِ مرتضی ہے
کلثوم کے شوہر کی، کیا بات ہے عمر کی
یا رب لکھاکروں میں تعریف زندگی بھر
اُس مردِ قلندر کی، کیا بات ہے عمر کی
ہدہد الہ آبادی