Nadwa Islamic Center

Nadwa Islamic Center

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nadwa Islamic Center, Education, Faculty of Daawah and Information, Darul Uloom Nadwatul Ulama, Lucknow.

06/07/2022

ماہنامہ بانگ حرا جمعیت شباب الاسلام کی طرف سے نکلنے والا ماہانہ پرچہ ہے ، جو ملک و بیرون ملک نیز عالم اسلام کے حالات ، علمی و تحقیقی مضامین پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اہل علم کے درمیان اپنی امتیازی شان رکھتا ہے۔ آپ بھی اس کے ممبر بنیں اور اشاعت دین کے اس کاز میں ہمارے معاون و مددگار ثابت ہوں _!

برائے خریداری ان نمبرات پر رابطہ کریں:

8126671786(واٹس ایپ)
9651002786

Photos from Maulana Syed Suhaib Husaini Nadwi's post 18/03/2022
Photos from Nadwa Islamic Center's post 25/01/2022

______علم حدیث اور علامہ سلمان حسینی ندوی_______

نامور عالمِ دین ، علوم اسلامیہ کے رمزشناس، فکرِ ولی اللہی کے شارح وترجمان ، مولاناسید سلمان حسینی ندوی دامت برکاتہم العالیہ کے سیال قلم سے دیگر علوم کے علاوہ صرف حدیث وعلوم حدیث سے متعلق چالیس کے قریب گرانقدر علمی وتحقیقی ، عربی واردو کتب منظر عام پر آچکی ہیں ،
ان کتب میں "مشعال_المصابیح" ایک امتیازی شان کی حامل کتاب ہے ،
مولانا سید سلمان الحسینی الندوی مدظلہ العالی ، چند سال سے حدیث شریف کی *مشہور ، مقبول ومتداول کتاب " مشکاة_المصابیح " کی " مشعال_المصابیح " کے نام سے ایسی ، بے نظیر معرکة الأراء مجتھدانہ و محققانہ اورانتہاٸ سہل علمی وفکرانگیز عربی شرح کی تصنیف میں مشغول ہیں جسکے مقدمہ میں ، امام العصر علامہ یوسف القرضاوی مدظلہ العالی ارقام فرماتے ہیں ” کہ اگر میں ایسی شرح لکھنا چاہتاتو نہ لکھ پاتا ، یہ شرح میری تمناٶں وفکر کے مطابق ہے ، اسے لکھ کر شیخ_سلمان_حسینی نے_میری_طرف_سے_حق_ادا_کردیا_ہے “(بحوالہ مقدمة القرضاوی علی مشعال المصابیح )
الحَمْدُ ِلله اب تک” مشعال المصابیح “ کی بارہ جلدیں طبع ہوچکی ہیں ، بقیہ جلدیں زیرطبع ہیں ،*

_______مشعال_کی_بعض_اہم_خصوصیات______

کسی جھجھک کے بغیر یہ کہا جاسکتا ہیکہ شروح حدیث میں "مشعال" ایک امتیازی شان کھتی ہے ،

(١) آیاتِ قرآنیہ سے بکثرت استدلال اورآیات کی روشنی میں احادیث کی تشریح وتفہیم ،
(٢) حسنِ ترتیب ، مختلف مباحث کو جداگانہ طور پر پیش کرنا ،
(٣) متعارض احادیث میں جمع وتطبیق ، اور تمام احادیث کی ایسی تشریح وتفہیم کہ سب میں توافق وتواحد نظرآتا اور مختلف متعارض احادیث ایک دوسرے کی شارح کے طور پر سامنے آتی ہیں ،

(٤) مغزحدیث وپیغام حدیث کو قارٸین کے ذہن ودماغ میں پیوست کردینے کی کوشش ،
(٥) مولانانے مشعال کو فقہی وکلامی مساٸل سے بوجھل نہیں کیا ہے ،
(٦) مولانا نے حدیث کے مبتدی طلبہ وعلماء کی نفسیات وسطح ، اور انکی الجھنوں کو سامنے رکھ کریہ شرح اس طرح لکھی ہے کہ اس کے مطالعہ سے ذہن ودماغ بھی روشن ہوتے ہیں ، مشکوة شریف کے ابواب اور مختلف فصول کی ساری حدیثیں ایک دوسرے سے مربوط نظر آتی ہیں ، طلبہ وعلماحدیث کے لٸے یہ ایک زبردست سوغات ہے ،
(٧) مولانا نے مشعال میں ہر باب وجلد کی ابتدا میں جو مقدمے وبحوث سپردقلم کی ہیں وہ بھی خاصےکی چیز ہے ، مثلا کتاب الایمان کی جلد میں ایمان سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں مقالہ ، کتاب الصلاة کی احادیث کی تشریح سے قبل فلسفہ نمازسےمتعلق مقالہ ، کتاب العلم کتاب الزکوة کتاب الصوم کتاب الحج کتاب الدعا ، ہر کتاب کی احادیث کی تشریح سے قبل اس سے متعلق جومقالے وابحاث مولانانے لکھے ہیں انکے مطالعہ سے دماغ روشن ہوجاتے ہیں ،
(٨) احادیث میں جومشکل الفاظ وارد ہوٸے ہیں مولانا آخر میں انکی شاندار لغوی تشریح وتفہیم بھی کرتے جاتے ہیں ،

مشعال المصابیح کی طبع شدہ بارہ جلدوں اور فن حدیث سے متعلق مولانا حسینی کی دیگر کتب کےاسماء درجِ ذیل ہے ،

(١) ” کتاب الإیمان “ من مشعال المصابیح شرح مشکاة المصابیح ، جلد اول ، صفحات ، ٢٣٤ ،

(٢) ” کتاب العلم “ من مشعال المصابیح ، جلد دوم ،صفحات ، ١٥٠ ،

(٣) ” کتاب الطھارة “ من مشعال المصابیح ، جلد سوم ، صفحات ،٣٦٢ ،

(٤) ” کتاب الصلاة “ الجزء الاول من مشعال المصابیح ، جلد چہارم ، صفحات ، ٥٤٩ ،

(٥) ” کتاب الصلاة “ الجزءالثانی من مشعال المصابیح ، جلد پنجم ، صفحات ، ٢٦٧ ،

(٦)” کتاب الصلاة “ الجزءالثالث من مشعال المصابیح ، جلد ششم ، صفحات ، ٥٤٤ ،

(٧) ” کتاب الزکاة “ من مشعال المصابیح ، جلد ہفتم ، صفحات ، ٢٤٧ ،

(٨) ” کتاب الصوم وفضاٸل القرآن “ من مشعال المصابیح ، جلد ہشتم ، صفحات ، ٣٠٣ ،

(٩) ” کتاب الدعوات “ من مشعال المصابیح ، جلد نہم ، صفحات ، ٢٦٠ ،

(١٠) ” کتاب الحج “ من مشعال المصابیح ، دسویں جلد ، صفحات ، ٤١٣ ،

(١١) ” کتاب البیوع “ من مشعال المصابیح “ جلد گیارہ ،

(١٢) ” کتاب الفراٸض والوصایا “ من مشعال المصابیح ، جلد بارہ ،

(١٣) ” المصفی شرح الموطأ “ دوجلدیں ( حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی موطأامام مالکؒ کی فارسی_الاصل_شرح_کی سلیس وفصیح تعریب تحقیق وتعلیق ، از ، حضرت مولانا سید سلمان الحسینی الندوی ، صفحات ، ١٠١٦)(حضرت شاہ ولی اللہؒ کی گرانقدر فارسی شرح کا پہلی مرتبہ عربی ترجمہ حضرت مولانانے کیا اور اس ہندی تحفہ کو اہل عرب تک پہنچانے کا عمل انجام دیا)

(١٤) ” المُسَوّی_من_احادیث_الموطأ “ للامام ولی اللہ الدہلویؒ “ دوجلدیں (تحقیق تعلیق وتقدیم الشیخ سلمان الحسینی الندوی ، ١١٠٠)

(١٥) ” الفاظ الجرح والتعدیل “ جمع ودراسة - چارجلدیں، صفحات ، ١٨٠٠ تقریبا(حضرت مولاناکا ایم اے کامقالہ ، جو علامة الشام محقق کبیر حضرت شیخ عبدالفتاح أبوغدہؒ کی نگرانی میں لکھاگیا ، اور جسکو کٸ اکابرعلما ، بطورِ خاص حضرت شیخ زکریاؒ نے بیحد پسند کیا،اور شیخ عوامہ ، ڈاکٹر اکرم ضیاالعمری وغیرہم نے بیش قیمت مقدمے لکھے )

(١٦) ” مشایخُ الامام البخاری “ ٥٠٠ صفحات تقریبا ،

(١٧) ” موجز حیاة الامام البخاری “

(١٨) ” لمحة عن علم الجرح والتعدیل “

(١٩) ” المدخل إلی دراسة جامع الترمذی “

(٢٠) ” مقدمة سنن الترمذی “ تحقیق وتعلیق الشیخ سلمان الحسینی ،

(٢١) ” مقدمة فی اصول الحدیث للشیخ عبد الحق الدہلوی “ تحقیق وتعلیق الشیخ سلمان الحسینی الندوی ،

(٢٢) ” مباحث فی علوم الحدیث لابن الصلاح “ تھذیب تعلیق وتیسیر الشیخ سلمان الحسینی الندوی ،

(٢٣) ” نزھة النظر فی توضیح نخبة الفکر “ تھذیب تعلیق وتیسیر الشیخ سلمان الحسینی الندوی ،

(٢٤) ” التعریف الوجیز بکتب الحدیث الشریف “

(٢٥) ” دروس من الحدیث النبوی الشریف “

(٢٦) ” حوار فی قضایامن الحدیث النبوی الشریف “ مع الدکتور_نور_الدین_عترؒ ،

(٢٧) ” بین اہل الراٸ واہل الحدیث “

(٢٨) ” العقد اللجینی فی اسانید الشیخ سلمان الحسینی “ اعدادالدکتور محمد اکرم الندوی ،

(٢٩) ” النفحات الرحمانیة فی_الاواٸل_السلمانیة “ اعداوترتیب الاستاد احمد فہمی زمزم البنجری الندوی المالکیؒ ،

(٣٠) ” الأ ربعون الصامسونیة “ أربعون حدیثا من أربعین کتابا قُرِأَت_فی_مجلس_للسماع فی " صامسون "
" ترکیا “ باسانید الشیخ سلمان الحسینی الندوی-جمعھا الشیخ محمد طہ کرانؒ ،

(٣١) ” أربعون من أربعین “
أربعون حدیثا من أربعین_کتابا_بأربعین_أسانید “ بأسانید الشیخ سلمان الحسینی الندوی ، جمعھا الشیخ محمد طہ کرانؒ بجنوب_أفریقیا ،

(٣٢) ” مقدمة_القرضاوی_علی مشعال المصابیح “ تقدیم الشیخ سلمان الحسینی الندوی ،

_______اردو_تصنیفات_________

(٣٣) ” اخلاق وشماٸل نبوی “

(٣٤) ” حدیث نبوی کے چند اسباق “

(٣٥) ” امام بخاری اور انکی جامع صحیح “

(٣٦) ” مقدمہ سنن ترمذی “

(٣٧) ” دروس ریاض الصالحین “ براٸے درجہ عالیہ اولی ،(استادمولانا سید محمد رابع حسنی ندوی)جمع وترتیب مولانا سلمان حسینی ندوی ،

(٣٨) ” محدثین کے ہاں فقہ اور فقہا کی اہمیت “

Hajj 2021 Par Saudi Hukumat Ka Faisla | हज 2021 पर सऊदी हुकूमत का फैसला | Maulana Salman Nadwi. 05/06/2021

حج 2021 پر سعودی حکومت کا فیصلہ ، حج میں پابندیاں کیوں ، حرمین شریفین میں UNO کے فیصلے کیوں؟ از : حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔

हज 2021 पर सऊदी हुकूमत का फैसला , हज में पाबंदियां क्यों? हरमेन शरीफैन में UNO के फैसले क्यों? मौलाना सलमान हुसैनी नदवी.

Hajj 2021 Par Saudi Hukumat Ka Faisla | हज 2021 पर सऊदी हुकूमत का फैसला | Maulana Salman Nadwi.

Masjid E Aqsa Ko Girane Ki Kya Tayyari Hai? मसजिद ए अक़्सा को किस तरह गिराया जाएगा? M Salman Nadwi. 20/05/2021

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو گرانے کی کیا تیاری کر رکھی ہے ، از : حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب دامت برکاتہم العالیہ۔

इसरियल ने मस्जिद ए अक़्सा को गिराने की क्या तैयारी कर रखी है? मौलाना सलमान हुसैनी नदवी.

Masjid E Aqsa Ko Girane Ki Kya Tayyari Hai? मसजिद ए अक़्सा को किस तरह गिराया जाएगा? M Salman Nadwi.

Want your school to be the top-listed School/college in Lucknow?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Faculty Of Daawah And Information, Darul Uloom Nadwatul Ulama
Lucknow
226007

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Saturday 9am - 5pm
Sunday 9am - 5pm