رابطة الأدب الإسلامي الهند

رابطة الأدب الإسلامي الهند

Share

for urdu Arabic Translation and Desaining

Photos from I Love Learning Arabic's post 17/04/2024
07/04/2024

فلسطین کا سفر...
سنہ 1926ء میں حج ادا کرنے کے بعد میں فلسطین گیا. وہاں عرب مسلمانوں کے حالات دیکھ کر مجھے پتہ چلا کہ پشتونوں کی طرح عربوں کو بھی مولویوں نے امام مہدی کے انتظار میں بٹھایا ہے کہ وہ آئے گا اور سب کچھ ٹھیک کرکے دے گا. بیت المقدس (یروشلم) میں میں گھومتا تھا. معلومات لیتا اور ہوٹلوں میں عربوں کے ساتھ فلسطین اور عربوں کے مستقبل پر بحث کرتا.
ایک دن چند فلسطینیوں سے بحث ہو رہی تھی.میں نے کہا کہ دیکھو یہ آپ لوگ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں کہ یہودیوں پر اپنے زمینیں فروخت کرتے ہیں اور یہودی اس زمین کو آباد کر لیتے ہیں. یہ کام آپ لوگ خود کیوں نہیں کرتے؟ میں نے یہاں جو زمین آباد دیکھی ہے جہاں خوبصورت بنگلہ، باغیچہ اور پانی کا انتظام ہو وہ زمین یہودی کی ہوتی ہے اور جو زمین بنجر ہوتی ہے وہ مسلمان کی ہوتی ہے. یہودیوں نے فلسطین میں چھوٹے چھوٹے خوبصورت گاؤں بسائے اور بسا رہے ہیں لیکن آپ عرب غفلت کی نیند سو رہے ہیں.
ان میں سے ایک عرب نے کہا کہ یہ چودهویں صدی آخری صدی ہے. ہم اپنی زمینیں یہودیوں کو اس لیے فروخت کر رہے ہیں کہ اس کے بعد تو امام مہدی آئے گا اور یہ ساری زمینیں دوبارہ مسلمانوں کی ہو جائیں گی.
تب مجھے اندازہ ہوا کہ مولوی نے پشتونوں کی طرح عربوں کو بھی امام مہدی کے انتظار میں بٹھایا ہے. وہ اتنے بے علم تھے کہ امام تو چھوڑو جب پیغمبروں کا ساتھ قوم نے نہیں دیا وہ بھی اپنی مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے.
اب کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ فلسطین چلا جاؤں اور ان عربوں سے پوچھوں کہ وه چودهویں صدی تو ختم ہوگئی. وہ زمینیں کس کی ہوئیں یہودیوں کی یا مسلمانوں کی؟ جو قوم اپنی مفادات اور سرزمین کی حفاظت نہیں کرتی وہاں ظلم کی حکومت قائم ہوجاتی ہے.
باچا خان: میری زندگی اور جد و جہد

07/04/2024

Photos from ‎فوائد نحوية‎'s post 09/09/2023
Photos from Maulana Salman husaini nadwi unofficial's post 30/08/2023

Ali Waqar Qadri

Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 27/08/2023
Photos from ‎نبراس math‎'s post 25/08/2023
22/08/2023

🌴 ” “ 🌴

📚 سچّا مومن کون؟

مومن کون ہے؟ وہ اپنے سارے دل اور ساری روح سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب رکھتا ہو اور دنیا کی کوئی محبت اس پر غالب نہ آ سکتی ہو۔ غیر مومن کون ہے؟ جو اس محبت سے محروم ہو، وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ کتنے ہی آدمی ہیں جو خدا کے سوا دوسروں کو اس کا شریک اور ہمتا ٹھہرا لیتے ہیں اور ان سے ایسی ایسی محبت کرنے لگتے ہیں جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے، لیکن جو مومن ہیں ان کی شناخت یہ ہونی چاہیے کہ وہ أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ہوتے ہیں یعنی اللہ سے بہت ہی محبت کرنے والے، اس کی محبت میں بڑے سخت، بڑے پختہ، ہر طرح کی لچک اور نرمی وہ خامی سے مبرا، کوئی محبت ان کی محبت الہی سے ٹکرا نہیں سکتی ہے، کوئی رشتہ اس رشتہِ محبت پر غالب نہیں آ سکتا، وہ سب کو چاہتے ہیں مگر اس کی چاہت سے زیادہ نہیں، وہ بہت سے علائق رکھتے ہیں لیکن اس علاقے کے مقابلے میں نہیں۔ غور کرو اس آیت میں دونوں جگہ ایمانی معاملے کو محبت سے تعبیر کیا ہے، جو لوگ اللہ کے سوا دوسری ہستیوں کو اس شریک بنا لیتے ہیں ان کے لیے بھی کہا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ ان ہستیوں کو محبوب رکھتے ہیں اور پھر مومنوں کی نسبت بھی یہی کہا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ وہ تو اللہ کو سب سے زیادہ محبت رکھنے والے ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ ایمان کا معاملہ اصلاً محبت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ جو دوسروں کو خدا کا شریک ٹھہراتے ہیں وہ بھی ان سے محبت کرنے والے ہیں اور جو صرف اللہ کے پرستار ہیں وہ بھی اس کے سوا کچھ نہیں کہ اللہ کی محبت میں سر تا پا غرق ہو جانے والے ہیں۔

✍🏻 مولانا ابوالکلام آزاد رحمۃ اللہ علیہ

🎁 پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

حلقة هداية قاموس الفتحة المصور/Halakat Hidaya Fat-ha Dictionary 1 07/08/2023

حلقة هداية قاموس الفتحة المصور / 1
الباء أول حرف في القاموس [ لأن الألف لا تكون إلَّا ساكنة و ما قبلها مفتوح والعرب لا تبدأ كلامها بساكن ].
Halakat Hidaya Fat-ha Dictionary / 1
Baa is the first letter in the dictionary

Want your school to be the top-listed School/college in Lucknow?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Nadwa College
Lucknow
226007