پہلے بھر دیتے ہیں سامان دو عالم دل میں
اور پھر کسی شے کی تمنا نہیں رہنے دیتے
احمد مشتاق
NiceUrduPoetry
اردو کی محبت میں....
25/09/2022
شاہيں کبھی پرواز سے تھک کر نہيں گرتا
پُر دم ہے اگر تو تو نہيں خطرہ افتاد
تشریح:
شہباز کی طرح اُڑنے کی ایسی مشق کر لینی چاہیے کہ تھک کر گرنے کی نوبت نہ آئے۔ اگر تو ان تھک بن جائے تو تجھے گرنے کا خطرہ ہو ہی نہیں سکتا۔
(شرح غلام رسول مہر)
اگر تجھے یہ اندیشہ لاحق ہو کہ مسلسل کوشش سے شاید میں تھک جاؤں گا تو شاہین کی زندگی سے سبق سیکھ۔ آج تک کسی نے کسی شاہین کو مسلسل پرواز کی بنا پر تھک کر گرتے ہوۓ نہیں دیکھا، کیوں؟ اس لیے کہ طاقتِ پرواز آتے ہی اُڑنا شروع کر دیتا ہے اور کثرت و شدتِ پرواز سے اپنے اندر اس قدر طاقت پیدا کر لیتا ہے کہ تھکن اس کے پاس نہیں آ سکتی۔ اسی طرح تو رات دن کوشش کیے جا، اسی کوشش سے تیرے اندر سعی پیہم کی طاقت پیدا ہو جائے گی۔
(شرح یوسف سلیم چشتی)
حوالہ:
کلام: علامہ محمد اقبالؒ
کتاب: ضربِ کلیم
نظم: اسرار پیدا
شعر نمبر ۴
شرح پیش کش: ملک محمد عارف بارا
Reference: https://www.iqbal.com.pk/poetical-works/kuliyat-e-iqbal-urdu/zarb-e-kaleem/talim-o-tarbiyat/919-poetical-works/kuliyat-e-iqbal-urdu/zarb-e-kaleem/taleem-o-tarbiat/468-asrar-e-paida
اصغر حریمِ عشق میں ہستی ہی جرم ہے
رکھنا کبھی نہ پاؤں یہاں سر لئے ہوئے
"اصغر گونڈوی"
سودا نگاہ دیدہ تحقیق کے حضور
جلوہ ہر اک ذرہ میں ہے آفتاب کا
رفیع سودا
مری خود داریاں تھکنے لگی ہیں
میں تحفے پاکے خوش ہونے لگا ہوں
یہ شعر کس کا ہے ؟
27/03/2021
نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
24/03/2021
عشق کا نام گرچہ ہے مشہور۔۔۔۔۔
میں تعجب میں ہوں کہ کیا شئی ہے
سراج اورنگ آبادی
23/03/2021
اسرار الحق مجاز
ہم غریبوں پر ستم جیتے رہو
خوب کرتے ہو بجا کرتے ہو
سراج اورنگ آبادی
محبت کے نشے ہیں خاص انساں واسطے ورنہ
فرشتے یہ شرابیں پی کے مستانے ہوئے ہوتے
سراج اورنگ آبادی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Lucknow University Road
Lucknow
226020