03/01/2026
اسلام دشمن لابی رہبر انقلاب کی شہادت کا دعوی کرکے رہبر انقلاب کو میڈیا کے سامنے بیان دلانے کی سازش کررہا ہے تاکہ انھیں ٹریک کیا جاسکے۔ ویسے رہبر انقلاب کی حیات اور موت سے "حسینی عزائم" پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔کیونکہ قیادت کے سامنے جنگ موتہ کے پہلے امیر حضرت زید بن حارثہؓ بھی ہیں دوسرے امیر حضرت جعفر بن ابی طالبؓ بھی ہیں تیسرے امیر: حضرت عبداللہ بن رواحہ بھی ہیں اور پھر حضرت خالد سیف اللہ کی شجاعت و بہادری بھی ہے۔
لوگو! کسی کے مرنے پر ماتم نہیں حوصلہ پیدا کیجیے۔ کفر کی کسی بات میں کبھی صداقت نہیں رہی یہ اس کوشش میں ہے کہ اندر سے فتنہ اور شعلہ اٹھے یہ اندر والوں کی بصیرت پر منحصر ہے کہ وہ کفر کا آلۂ کار بن کر اللہ کی ناراضی مول لیتے ہیں یا کفر سے مزاحم ہوکر عزم حسینی کی روایت قائم رکھتے ہیں۔
لوگو !
حوصلہ رکھو ، اللہ پر یقین رکھو، کفر کبھی تمہارا دوست نہیں رہا نہ ہے نہ رہے گا ، کفر پر یقین کرنے والے کتوں کی موت مارے گئے، مچھر کی طرح مسل اور چوہے کی طرح کچل دئے گئے۔
افواہوں پر وقت صرف کرنے سے بہتر ہے دعا و استغفار کریں۔