18/11/2023
رحلة ثقافية و ترفيهية ثانية إلى معهد سيدنا أبي بكر الصديق بمهبت مئو (لكناؤ)
Darul Uloom Nadwatul Ulama is an Islamic seminary in Lucknow, India. ( إلى الإسلام من جديد )
18/11/2023
رحلة ثقافية و ترفيهية ثانية إلى معهد سيدنا أبي بكر الصديق بمهبت مئو (لكناؤ)
تعزیتی نشست کا صدارتی خطاب || حضرت مولانا سید بلال عبد الحئی حسنی ندوی دامت برکاتہم العالیہ
Syed Bilal Abdul Hai Hasani Nadwi
حضرت مولانا محمد شاہد سہارنپوری رحمۃ اللہ علیہ || حضرت مولانا عتیق احمد بستوی قاسمی مد ظلہ العالی
رحل عالم جليل ولغوي كبير الدكتور ف. عبد الرحيم رحمه الله || سعادة الدكتور أبو سحبان روح القدس الندوي
تربية الأولاد أولى و أهم من كل شيء || سعادة الدكتور محمد فرمان الندوي
Mohd Farman Nadwi
قوم یہود قرآن و حدیث کی روشنی میں || حضرت مولانا خالد غازیپوری صاحب ندوی دامت برکاتہم العالیہ
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانہ ہے || عبداللہ عتبان شریف
قضية فلسطين قضية الإسلام و المسلمين || الدكتور محمد فرمان الندوي
Mohd Farman Nadwi
25/10/2023
*سیرۃ النبی و ذکر صحابہ کے موضوع پر سید احمد شہید اکیڈمی کی دو اہم کتابوں کی رسم اجرا*
*بدست؛ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی دامت برکاتہم*
مؤرخہ ۲۵/اکتوبر ۲۰۲۳ء بروز بدھ؛
آج بروز بدھ بعد نماز عصر حضرت مہتمم صاحب دار العلوم ندوۃ العلماء کی رہائش گاہ پر ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں مولوی محمد ارمغان بدایونی ندوی کی کتاب *اسفار رسول صلی اللہ علیہ وسلم* اور مولوی محمد امین حسنی ندوی کی کتاب *تذکرہ اصحاب بدر* کے نام سے دو اہم تصنیفات کی رسم اجرا ہوئی۔
رسم اجرا کرتے ہوئے حضرت مہتمم صاحب نے فرمایا:
“سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر *اسفار رسول* کے نام سے دعوتی اسلوب سے ہم آہنگ یہ ایک علمی وتحقیقی پیش کش ہے، جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تجارتی ودعوتی اسفار کو جمع کیا گیا ہے، انشاء اللہ یہ کتاب دعوت سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مفید ثابت ہوگی، جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر سفر کے بعد حاصل مطالعہ کے عنوان سے داعیان دین کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری باتیں لکھی ہیں۔
اسی طرح *تذکرہ اصحاب بدر* کے نام سے یہ کتاب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ان نفوس قدسیہ کا ذکر خیر ہے جنہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی، ان میں سے کچھ نے جام شہادت نوش کیا اور جو فتح یاب ہوکر مدینہ واپس آئے اللہ نے انہیں مغفرت کا پروانہ سنایا، علم وتحقیق کے لحاظ سے یہ کتاب اس طور پر ممتاز ہے کہ اس میں مکمل شرکائے بدر یعنی ۳۱۳ صحابہ کرام کا حروف تہجی کے لحاظ سے تذکرہ آگیا ہے۔
یہ دونوں کتابیں اس لحاظ سے بھی ممتاز ہیں کہ ان میں مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کا قیمتی مقدمہ بھی تحریر ہے۔”
اس محفل کا آغاز مولانا ذبیح اللہ ندوی کی تلاوت سے ہوا اور حضرت مہتمم صاحب کی دعا پر اختتام ہوا۔
اس موقع پر بطور خاص یہ حضرات موجود تھے؛
مولانا فخر الحسن خاں ندوی، مولانا عبد اللہ مخدومی ندوی، ڈاکٹر محمد مسلم ندوی، مولانا سلمان بجنوری ندوی، مولانا سید محمد مکی حسنی ندوی اور مولوی محمد نجم الدین ندوی وغیرہ۔
كلمات تشجيعية للتحريض على الصحافة العربية || الدكتور محمد فرمان الندوي
Mohd Farman Nadwi
ندوۃ العلماء کا منہج تحقیق اور موجودہ دور میں ہماری ذمہ داریاں || ڈاکٹر فہیم اختر ندوی
اللغة العربية || سعادة الأستاذ سلمان نسيم الندوي