جامعہ اسلامیہ معہد القرآن ابی بن کعب نسیم باغ گاگل لولاب

  • Home
  • India
  • Kupwara
  • جامعہ اسلامیہ معہد القرآن ابی بن کعب نسیم باغ گاگل لولاب

جامعہ اسلامیہ معہد القرآن ابی بن کعب نسیم باغ گاگل لولاب قرآں مین ہو غوطہ زن اے مرد مسلماں
اللہ تجھے عطاء کرے جدت کردار

04/03/2025

افسوس ناک خبر۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی.... اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔↪⬇🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻
حاجی اکبر صاحب ساکنہ ٹکی پورہ لولاب ابھی ابھی اللہ پاک کو پیارے ہو گئے۔ حاجی صاحب تبلیغی جماعت کے ساتھ چلے کے لئے ہندواڑہ میں دینی و اصلاحی کام کو فروخت دے رہے تھے ۔ مرحوم کے نیک ۔ خدادوست ہونے کی یہ مثال کافی ہے کہ اللہ کی ہی راہ اس دارفانی کو الوداع کہہ گئے۔
حاجی اکبر صاحب ایک شریف النفس۔ باصلوات۔مخلص۔ انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ دین اسلام کی فکر میں رہتے تھے جس کی مثال یہ ہے کہ پنشن لینے کے باوجود کولیگام ورنو لولاب میں بچیوں کا ایک مدرسہ بھی قائم کیا ۔۔۔
اگر اکبر صاحب کی پوری تعریف کی جائے تو الفاظ اور وقت کی کثرت ہونی چاہئے۔
اللہ پاک حاجی اکبر صاحب کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

02/03/2025
السلام علیکم۔ مسجد زیر تعمیر ہے۔اسلےء اپنے مال کا کچھ حصہ لگا کر عند اللہ اجر عظیم حاصل کریں۔سکرین شاٹ ضرور شیر کریں۔
01/03/2025

السلام علیکم۔ مسجد زیر تعمیر ہے۔اسلےء اپنے مال کا کچھ حصہ لگا کر عند اللہ اجر عظیم حاصل کریں۔سکرین شاٹ ضرور شیر کریں۔

23/02/2025

۔................خوشخبری....................
محترم والدین حضرات آپ کو یہ جان کر مسرت ہوگیء کہ اے۔ جامعہ اسلامیہ معہد القرآن ابی بن کعب"مین زیر تعلیم بچوں کے حفظ قرآن کے لےء ایک ماہر و قابل اور باصلاحیت استاد کا تقرر عمل مین لایاگیا۔
نام۔قاری حافظ مظفر حسین صاحب
تعلیم ۔حافظ و قاری و عالمیت عربی سوم مکمل
پڑھائی۔ دارالعلوم بلالیہ لعل بازار سرینگر
معلم۔ 9 سال تجربہ کار۔
لہذا آپ تمام سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو شعبہ حفظ مین داخلے کے لےء تیار رکھے۔مستحق بچوں کے لےء مفت قیام و طعام کا انتظام ہوگا۔
منجانب:- انتظامیہ جامعہ اسلامیہ معہد القرآن ابی بن کعب۔

16/01/2025

الحاج حضرت پیر رشید صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ کی جامعہ مظاہر علوم سہارنپور میں آمد ۔۔
یوں تو حضرت کسی تعارف کے محتاج نہیں بلکہ حضرت کے علمی عملی و بزرگی کا نقشہ ہمارے سامنے ہیں کہ کس طرح حضرت پیر رشید صاحب نے دعوت و تبلیغ کا فیض پورے وادی میں پھیلایا ہوا ہے ان خدمات کا بھی انشاء اللہ کبھی تذکرہ ہوگا
بہر حال 13 جنوری 2025 بروز پیر
کو حضرت پیر رشید صاحب جامعہ مظاہر علوم تشریف لائے
گاڑی سے اترتے ہوئے ہی جب حضرت کی نظر جامعہ پر پڑی تو زبان سے سبحان اللہ کے الفاظ جاری ہورہے تھے اور ماشاءاللہ ماشاءاللہ کہکر تھوڈی دیر چلنے کے بعد مسجد کی طرف دیکھ کر فرمایا
بچو یہاں مسجد کے پاس حضرت شیخ زکریا رح بیٹھا کرتے تھے اور یہی انکی مجلس لگا کرتی تھی پھر جب کلاس دورہ حدیث کی طرف نظر پڑی تو امیر المومنین فی الحدیث شیخ یونس جونپوری رح کا تذکرہ کیا فرمایا آج تک ان آنکھوں نے علم حدیث میں ان جیسی بڈی شخصیت نہیں دیکھی ۔۔
اور ساتھ میں فرمایا بچو یہ ادارہ کوئی عام ادارہ نہیں بلکہ بڑے بڑے اکابرین اسی ادارہ سے نکل کر گئے ہیں یہاں پر انتخاب ہونا یہ باعث فخر ہے
لہذا خوب محنت کرو اور حصول علم کے متلاشی بن جاؤ
بہر حال اسکے بعد مہمان خانہ میں تشریف لے گئے ناشتہ وغیرہ سے فارغ ہوکر فرمایا کہ حضرت شیخ عاقل دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کا متمنی ہوں تو مولانا مشتاق مظاہری سلمہ نے حضرت کا ہاتھ پکڑا اور حضرت شیخ عاقل رح کے گھر لے گئے
لیکن حضرت شیخ صاحب آرام فرما تھے تو وہی سے واپس ہوئے فرمایا آج آیا ہوں اب مصافحہ کرکے ہی جاؤں گا چاہے رات ہی یہاں گزر جائے
یہ اکرام ہے اپنے اکابرین کا یہ تڑپ دیکھ کر ہمیں بھی مسرت و خوشی ہوئ
پھر طلباء کے سامنے حضرت نے نصیحت بھی فرمائی
اور امسال فارغ طلباء کی تشکیل بھی کی اور احقر کو بھی خوب دعائیں دی ۔۔
بالآخر قبل العصر حضرت مدرسہ میں بخاری شریف پڈھانے آئے تو پیر صاحب نے وہی پہ ملاقات و مصافحہ کیا اور خوشی خوشی سے مسکرا کر جامعہ مظاہر علوم کو الوداع کیا ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا گوں ہوں کہ اللہ تعالیٰ حضرت پیر رشید صاحب کی عمر میں برکت مرحمت فرمائیں اور انکا سایہ تا دیر ہمارے سروں پر رہے ۔۔
✍️ اشفاق احمد مظاہری متعلم جامعہ مظاہر علوم

اللہ رحم فرمائیے ایسا حادثہ ہے جو نہ لکھا جاسکتا ہے اور نہ بیان کیا جاسکتا ہے ، خاندان کی کئ نسل کا آج خاتمہ ہوگیاہے انا...
15/01/2025

اللہ رحم فرمائیے ایسا حادثہ ہے جو نہ لکھا جاسکتا ہے اور نہ بیان کیا جاسکتا ہے ، خاندان کی کئ نسل کا آج خاتمہ ہوگیاہے اناللہ وانا الیہ رجعون

Address

Naseem Bagh
Kupwara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ اسلامیہ معہد القرآن ابی بن کعب نسیم باغ گاگل لولاب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share