The Innovators School Of Excellence

The Innovators School Of Excellence Home of Learning

19/12/2025

بچوں نے کلچر ڈے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ رنگا رنگ لباس، خوبصورت ثقافتی سرگرمیاں اور بچوں کی مسکراہٹیں ہماری ثقافت سے محبت کی خوبصورت مثال تھیں۔ تمام بچوں اور والدین کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ 🌸
The Innovator School Of Excellence 😍

19/12/2025

آج کے فوڈ فیسٹیول میں بچوں نے بہت خوشی کے ساتھ حصہ لیا اور خوب انجوائے کیا۔ بچوں کی مسکراہٹیں ہماری کامیابی ہیں۔
آپ کے تعاون کا دل سے شکریہ۔ 🌸
The Innovator School Of Excellence 😍

12/12/2025

آج پلے گروپ کے بچوں نے بہت پیاری ٹریسنگ ایکٹیویٹی کی۔ بچوں نے اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے شکل کو فالو کرنا، پینسل درست طریقے سے پکڑنا اور لائنوں کے اندر رہ کر کام کرنا سیکھا۔ یہ سرگرمی بچوں کی ہاتھ اور آنکھ کی ہم آہنگی، توجہ اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے۔ بچوں نے شوق سے ہاتھی کی آؤٹ لائن بنائی اور اپنی محنت کو خود محسوس کیا۔ ایسی سرگرمیاں بچوں میں خود اعتمادی بڑھاتی ہیں اور سیکھنے کے عمل کو دلچسپ بناتی ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ننھے لرنرز روزانہ کچھ نیا سیکھ کر گھر جا رہے ہیں۔
The Innovator School Of Excellence 😍🥰

12/12/2025

آج ہمارے بچوں نے ایک خوبصورت آرٹ ایکٹیویٹی میں حصہ لیا جس میں انہوں نے اپنے خیالات کو رنگوں کے ذریعے بہترین انداز میں ظاہر کیا۔ ہر بچے نے بہت دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور شاندار تخلیقی صلاحیتیں دکھائیں۔ اُن کی بنائی ہوئی آرٹ اُن کے اعتماد، صفائی اور بڑھتی ہوئی مہارتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں میں توجہ، محنت اور خود کو اظہار کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں۔ ہم ہر بچے کی محنت پر فخر کرتے ہیں۔ والدین کا شکریہ کہ آپ اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
The Innovator School Of Excellence 😍

24/10/2025

Every child is an artist, and today our students at (The Innovator School of Excellence) proved it beautifully through their wonderful drawings and creative ideas.
Art Competition 💫

15/10/2025

Today we celebrate the bright minds and future leaders Happy Students’ Day to all the shining stars of The Innovator School of Excellence.
HaPpY Students Day 🎉 🎉

23/05/2025

دی انوویٹرز اسکول آف ایکسیلنس
تعلیم کا شوق، جذبہ اور ولولہ — ہر بچے کی پہچان!
شام کی کلاسز کامیابی، تسلسل اور معیار کے ساتھ جاری ہیں۔
جہاں ہر لمحہ سیکھنے کا نیا موقع ہے!

سر انشاد علی رانا کی حج روانگی – دعاؤں بھرا لمحہآج اسکول میں کچھ لمحے جو دل کو چھو گئے۔ہمارے پیارے استاد سر انشاد علی را...
16/05/2025

سر انشاد علی رانا کی حج روانگی – دعاؤں بھرا لمحہ

آج اسکول میں کچھ لمحے جو دل کو چھو گئے۔

ہمارے پیارے استاد سر انشاد علی رانا حج کی سعادت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں — وہ خوش نصیب ہیں جنہیں مسلسل دوسری مرتبہ معاونِ حج کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی روانگی پر طلباء و طالبات نے اپنے دلوں سے دعائیں دیں، پیار بھرے کارڈز بنائے، اور چہروں پر خوشی اور عقیدت کی ایک عجیب سی روشنی تھی۔

مس افشین اور سر محمد نواز راجپوت نے محبت بھرے انداز میں انہیں مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔

یہ کوئی رسمی تقریب نہیں تھی — یہ دلوں کا ملاپ تھا، دعاؤں کا سفر تھا، اور ایک استاد کے لیے اس کے شاگردوں کی سچی محبت کا اظہار تھا۔

اللہ تعالیٰ سر انشاد علی رانا کا حج آسان فرمائے، قبول فرمائے، اور خیر و عافیت سے واپس لائے۔
ہم سب ان کے لیے دعا گو ہیں۔

لبیک اللہم لبیک

مس افشین خلیل، سر انشاد علی رانا اور سر محمد نواز راجپوت کی زیر نگرانی ایوننگ کلاسز میں دی انوویٹرز اسکول آف ایکسیلنس کے...
16/05/2025

مس افشین خلیل، سر انشاد علی رانا اور سر محمد نواز راجپوت کی زیر نگرانی ایوننگ کلاسز میں دی انوویٹرز اسکول آف ایکسیلنس کے طلباء و طالبات آرٹ ایکٹیویٹیس میں مشغول ہیں۔۔۔

روزانہ تیس منٹ تک آرٹ پر لگانے والے بچوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت باقی بچوں سے زیادہ ہوتی ہے۔

اس لئے

اپنے بچوں کو کم سے کم تیس منٹ آرٹ کی کسی بھی قسم جیسا کہ ڈرائنگ وغیرہ پر لگانے دیں کیونکہ ایسا کرنے سے ان کا نروس سسٹم اس طرح سے ریگولیٹ ہوتا ہے کہ یہ اپنے جذبات کو ٹھیک طرح سے سمجھنے لگ جاتے ہیں اور ان کے دماغ کا باہری بیرونی حصہ اچھے سے بڑھوتری پاتا ہے جس کی وجہ سے یہ بڑے ہو کر اپنے مسائل بہتر انداز سے حل کر سکتے ہیں۔

Address

Kukatpally

Opening Hours

Monday 8am - 9pm
Tuesday 8am - 9pm
Wednesday 8am - 9pm
Thursday 8am - 9pm
Friday 8:30am - 9pm
Saturday 8am - 9pm

Telephone

+923153565963

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Innovators School Of Excellence posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to The Innovators School Of Excellence:

Shortcuts

Share