23/04/2026
Jamia Abdullah Bin Masood Welfare Trust
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamia Abdullah Bin Masood Welfare Trust, Educational Research Center, 92 West Chowbhaga, A/15 Gulshan Colony, KOLKATA.
جامعہ ہذا، مسلک اہل سنت المعروف ب مسلک اعلیٰ حضرت کا سچا ترجمان ہے، جہاں درجہ اعدادیہ تا فضیلت اور شعبہ افتا تک کی تعلیم (بنصاب #جامعہ اشرفیہ مبارکپور) ہوتی ہے۔ یہ ادارہ شہرنشاط کولکاتا کے قلب میں واقع ہے۔
23/04/2026
06/04/2026
نظام الاسباق
05/04/2026
نتیجہ امتحان داخلہ جامعہ عبداللہ بن مسعود کولکاتہ
تعلیمی سال 2026-2027
جامعہ عبداللہ بن مسعود کولکاتا میں حضرت مولانا ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی کا پرتپاک استقبال
آج مورخہ 21/اکتوبر بروز منگل صبح دس بجے علمی حلقے میں مشہور و معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر غلام جابر شمس صاحب مصباحی جامعہ عبداللہ بن مسعود کے امام بخاری دارالحدیث میں تشریف لائے ۔ جامعہ کے اساتذہ اور طلبا نے حضرت کا والہانہ استقبال کیا اور ایک علمی نشست رکھی جس میں موصوف نے جامع خطاب فرمایا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصباحی صاحب نے جامعہ کے طلبہ کو تحصیل علم کے میدان میں خوب جانفشانی اور جہد مسلسل جاری رکھنے پر بر انگیختہ کیا ۔ دارالحدیث میں موجود درجہ اعدادیہ تا درجہ تحقیق کے طلبا نے ڈاکٹر موصوف کی نصیحتوں کو توجہ سے سنا اور داد و تحسین پیش کی
حضرت مولانا ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی ایک ذی استعداد عالم دین ، قابل محقق اور کہنہ مشق مضمون نگار ہیں ۔ ان کے مقالات و مضامین ملک کے اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ اب تک انہوں نے ڈیڑھ سو سے زیادہ کتابوں کی تالیف و تصنیف فرمائی ہے ، موصوف کشن گنج بہار میں ایک سو ایکڑ اراضی پر نالج سیٹی بنا رہے ہیں جس کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو چکا ہے ۔
جامعہ میں ان کے استقبال میں ایک گھنٹہ کا پروگرام ہوا اس کے بعد صلوٰۃ و سلام اور شیخ الجامعہ حضرت علامہ مفتی رحمت علی مصباحی صاحب کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔
محمد قمر الدین مصباحی
استاذ جامعہ عبداللہ بن مسعود
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
92 West Chowbhaga, A/15 Gulshan Colony
Kolkata
700100