Ramzan Ali

Ramzan Ali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ramzan Ali, Education, Victoria Memorial Hall, 1, Queens Way, Maidan, KOLKATA.

Photos from Ramzan Ali's post 18/09/2024
Photos from Ramzan Ali's post 21/06/2024

Happiness is not ready made it comes from your own actions ❤️

04/07/2023

مدرسہ فروغ دین کا ذریعہ یا پیٹ پالنے کا ذریعہ

مسجد نبوی اسلام کا پہلا مدرسہ بنا۔ جہاں سرکار ﷺ اپنے تلامذہ کو (جماعت صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین) علم دین سے آراستہ کرتے تھے۔ یہ سلسلہ دراز ہوا۔ اسلامی تعلیمات سے امت مسلمہ کو مزین کرنے کے لئے ہر دور میں مدارس کے قیام کی ضرورت و اہمیت محسوس کی گٸی۔ مدینہ طیبہ، بغداد، کوفہ، بصرہ، یمن، شام، مصر میں بڑے بڑے مدارس قاٸم ہونے لگے۔انہیں مدارس کے تعلیم یافتوں میں امام محمد شیبانی، امام یوسف، محدث عبد اللہ بن مبارک حنفی، امام غزالی، غوث اعظم ،امام رازی، امام بخاری، امام مسلم جیسے نابغہ روزگار ہستیوں کا شمار ہوتا ہے۔
متحدہ ہندوستان میں بھی ہمارے اکابرین نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ فروغ تعلیمات اسلامیہ کے لۓ مختلف شہروں میں مدارس کے قیام کی ضرورت کو لازمی جانا جیسے شاہ ولی اللہی خاندان، علمائے رام پور، علمائے خیرآباد، علمائے دھلی، علماۓ بدایوں، علمائے فرنگی محل، علمائے بریلی شریف کے اسماۓ گرامی قابل قدر ہیں۔ انہیں مدارس کے خوشہ چینیوں میں شاہ عبد العزیز محدث دہلوی، علامہ فضل حق خیر آبادی، مفتی صد الدین آزردہ دہلوی، علامہ ہدایت اللہ جونپوری، علامہ عبد العلی رام پوری، مفتی ارشاد حسین رام پوری، علامہ سید آل رسول مارہروی، علامہ عبد الباری فرنگی محلی، امام احمد رضا محدث بریلوی، مفتی امجدی علی اعظمی، شاہ عبد العزیز محدث مبارکپوری، علامہ سردار احمد محدث پاکستان ،علامہ مفتی اختر رضا خاں ازہری علیھم الرحمہ ہیں۔
سرزمیں کلکتہ بھی پیاسی زمین تھی ۔قاٸد اہلسنت علامہ ارشد القادری علیہ الرحمہ نے بھی حضرت مفتی اعظم ہند قدس سرہ سے دارالعلوم ضیا السلام ہوڑہ کی سنگ بنیاد رکھ وایا۔یہ خوشبو مٹیابرج پہنچی۔ میری شعور مند زندگی نے ایک سے دو مدراس کو گارڈن ریچ حلقہ میں دیکھا۔ اب قیام مدارس میں حیرت انگیز اضافہ ہونے لگا ہے۔ نیم حافظ اور غیر شعور مولویان نے پیٹ پالنے کے لئے مختصر جگہوں میں مکتب کے بجائے مدرسہ اور جامعہ کھولنے لگے اور خودساختہ ناظم اعلی کے منصب پر براجمان ہوگئے۔ خود علم سے پیدل ہیں اور دوسروں کو علم سے آراستہ کرنے چلے۔ کثرت مدارس نے عوام کے دلوں سے اصحاب علم کی وقعت کو ختم کردیا۔ چند نیم حفاظ پر مشتمل قرآن خوانی گروپ عوامی استحصال کے مجرم ہیں کہ اپنے مرحومین کے نام سے ختم قرآن کراتے ہیں۔ نیم حفاظ بڑی رقموں کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ 5 افراد ٢٠منٹ میں ایک قرآن ختم کئے دیتے ہیں ۔کسی گلی میں کھڑے ہوکر روپئے تقسیم کرتے ہوئے دیکھاٸی دیتے ہیں۔ سردار نے سبھوں کو 70 /70روپئے دیا۔ باقی بڑی رقم اپنی جیب میں رکھ کر چل دیا۔ کثرت مدارس کے قیام میں عوام بھی مجرم ہیں۔ہر کس وناکس کے مدرسہ کھولنے پر چندہ بھی دیتے ہیں اور واویلا بھی مچاتے ہیں کہ مدرسہ کی کیا ضرورت ہے۔ بغل میں پہلے سے مدرسہ موجود ہے۔ اب ہر مدرسہ حصے والی قربانی کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ شرعی تقاضا کا دعوی بھر پور۔ چند کو چھوڑ کر باقی سب کے سب شراکت کے مساٸل سے ناواقف ہیں اس سال رمضان میں سڑکوں پر چندہ وصولی اسٹال کی کثرت نے بھی خوب دل لبھایا۔ تعلیم مکتب کی اور وصولی جامعہ کی الامان والحفیظ۔بعضوں نے یہاں تک کہ نوجوانوں کی اسکیم (ہیکنگ) کے ذریعہ حرام کماٸی کی طرف دوڑ رہے ہیں اور نیم حفاظ و مولویان" مدرسہ کارخانہ" کے قیام میں سبقت لے جارہے ہیں۔پورے مٹیابرج میں تقریبا 30 مدارس قاٸم ہوچکے ہیں۔سواۓ دو تین کے سب پیٹ پالنے کے لۓ ہیں۔عوام کو چاہئے کہ
١۔کثرت مدارس پر بندھ باندھے۔
٢۔جو شخص مدرسہ قاٸم کررہا ہے اس کی علمی صلاحیت کا ضرور جاٸزہ لیں۔نیم حفاظ اور کم علموں کو مدرسہ کے قیام کی ہرگز اجازت نہ دیں اور اب جو بھی مدرسہ کھول رہا ہےوہ"مدرسہ کارخانہ" بن کر رہ گیا ہے۔ اسے بند کرا دیں تاکہ زکوۃ کی رقم برباد نہ ہونے پائے۔
٣۔مدرسہ کارخانہ کا اہل محلہ ایک ٹیم کی شکل میں تعلیمی اور مالی جاٸزہ لیں تاکہ فروغ علم دین کے نام پر قوم کو دھوکہ دینے کا سلسلہ ختم ہو۔

نوٹ: میری تحریر سے نیم حفاظ و مولویان ضرور تلملاٸیں گے لیکن قوم کا سرمایہ غلط جگہ لگنے سے بچے گا اور بہتر دانش گاہوں پر خرچ ہوگا۔اور علم دین کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔
مدرسہ کارخانہ بند ہو ۔پرفیکٹ مدرسہ کو ترقی دی جائے۔عوام میدان میں آئے۔

محمد آفتاب عالم

Want your school to be the top-listed School/college in KOLKATA?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Victoria Memorial Hall, 1, Queens Way, Maidan
Kolkata
700071