26/03/2026
Jamia Jafaria Saraikuri
Jamia Jafaria Madani Nagar was laid down on June 17, 2011
Foundation Stone Laid by Maulana Idrees RAH
26/03/2026
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:
«مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»
ترجمہ: جو شخص ایمان اور احتساب (ثواب کی امید) کے ساتھ رمضان کے روزے رکھے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور جو ایمان اور احتساب کے ساتھ رمضان کی راتوں میں قیام کرے (تراویح وغیرہ) تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
(صحیح بخاری: 1901، صحیح مسلم)
طلبہ کو بغیر مار اور سختی کے کنٹرول اور منظم کیسے کیا جا سکتا ہے؟
آسان طریقہ یہ ہے کہ جس وقت آپ چاہتے ہیں کہ بچے منظم اور قابو میں رہیں، اس وقت آپ ان کی ہر مصروفیت کا واضح نظام بنا دیں۔ چاہے تعلیم ہو، کھیل ہو یا کھانا — ہر کام کا طریقہ بچوں کو بتائیں، وقت مقرر کریں، جگہ متعین کریں اور ایک نگران مقرر کریں جو ان کی معمولی سستی کو بھی نوٹ کرتا رہے۔
روزانہ کلاس میں 15 سے 20 منٹ اس محاسبہ کے لیے رکھیں۔ ہر کام کا محاسبہ ہو۔ جن بچوں نے سستی کی ہو انہیں کھڑا کریں۔ نگران یا کلاس کا امیر/مونیٹر آپ کو اطلاع دے، پھر آپ محبت سے کہیں:
بیٹا آپ بہت اچھے بچے ہیں، لیکن اگر استاد کی بات نہیں مانیں گے تو اللہ تعالیٰ ناراض ہو جائیں گے۔ آپ کامیاب ہونے کے لیے ادارے میں آئے ہیں۔ ایسے کامیابی نہیں ملتی کہ استاد کی بات نہ مانی جائے۔ میں آپ کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو باادب بنائے، آپ کی دنیا و آخرت بہتر فرمائے۔ آئندہ آپ کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔
پھر جن بچوں کی شکایت نہیں آئی انہیں مخاطب کریں اور کہیں:
عزیز طلبہ! آپ نے دل خوش کر دیا۔ آپ نے ادب اور خدمت کا حق ادا کر دیا۔ میں آپ سے بہت خوش ہوں اور دل سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی دنیا و آخرت بہتر فرمائے، آپ سے دین کا بڑا کام لے۔ آپ نے مجھے خوش کر دیا، ایسے ہی چلتے رہیں۔
اسی طرح ہر وقت محاسبہ جاری رکھیں: چلیں بیٹا نماز کے وقت کا محاسبہ شروع ہو گیا۔
چلیں بیٹا کھیل کے وقت کا محاسبہ شروع ہو گیا۔
چلیں بیٹا سبق کے وقت کا محاسبہ شروع ہو گیا۔
چلیں بیٹا سبقی کے کام کا محاسبہ شروع ہو گیا۔
چلیں بیٹا منزل کا محاسبہ شروع ہو گیا۔
آج کس کس نے منزل نہیں سنائی؟ وہ کھڑے ہو جائیں۔
بیٹا آپ جانتے ہیں آپ کے والدین کیا سوچتے ہیں؟ وہ سمجھتے ہیں میرا بچہ بہت اچھا پڑھ رہا ہے، میرا بچہ محنت کر رہا ہے، میرا بچہ جلد میرے لیے صدقہ جاریہ بنے گا، میرا سہارا بنے گا۔ اگر آپ محنت نہیں کرتے تو یہ والدین کے ساتھ زیادتی ہے، یہ دھوکہ ہے۔ ایسے لوگ کامیاب نہیں ہوتے۔ میں آپ کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو زیادہ محنت کرنے والا اور تعلیم میں آگے بڑھنے والا بنائے، آپ کو دن رات محنت کی توفیق عطا فرمائے۔
اور جو بچے منزل سنا چکے ہوں، انہیں کہیں:
بیٹا آپ ہی اصل وہ بچے ہیں جو والدین کا حق ادا کر رہے ہیں، جنہیں اپنے والدین کی فکر ہے، جو اساتذہ سے سچی محبت کرتے ہیں۔ میں آپ سے بہت خوش ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، دنیا و آخرت کی نعمتیں عطا فرمائے، آپ کو سکون عطا فرمائے۔
یہ جملے روزانہ بولنا شروع کر دیں۔ ہر کام کے لیے نگران مقرر ہو، روزانہ محاسبہ ہو۔ ایک ہفتہ مسلسل یہ نظام جاری رکھیں، بچے باادب، منظم اور کنٹرول میں آ جائیں گے۔ اگر آپ خود سستی کریں گے، نگران مقرر نہیں کریں گے، محاسبہ نہیں کریں گے، اور بچوں کی سستی کو نظر انداز کریں گے تو پھر مسائل پیدا ہوں گے۔
منقول #
Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ
اللہ ایمان والوں اور اہلِ علم کے درجات بلند فرماتا ہے(المجادلہ: 11)
:نبی کریم ﷺ نے فرمایا
مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا، سَهَّلَ اللهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ
جو شخص علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلتا ہے، اللہ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے (مسلم)
21/02/2026
خوبصورت نعتیہ کلام:-
متعلم جامعہ
beautiful naat student of jamia jafaria Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.
21/02/2026
Jamia Jafaria on YouTube
Click here -
JAMIA JAFARIA MADANI NAGAR SARAIKURI KISHANGANJ JAFARIA MADANI NAGAR SARAIKURI
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Saraikuri, Powakhali Road/Dist. Kishanganj Bihar-(India)
Kishanganj
855108
Opening Hours
| Monday | 7am - 4pm |
| Tuesday | 7am - 4pm |
| Wednesday | 7am - 4pm |
| Thursday | 7am - 4pm |
| Saturday | 7am - 4pm |
| Sunday | 7am - 4pm |