AIMIM Maharashtra President Imtiaz Jalil
Mohammad Dilshad
Islamic videos
islamic quotes
islamic information
islamic knowledge
islam
मुफ्ती सलमान अजहरी को आज मिलेगी जमानत इंशा अल्लाह
मुफ्ती सलमान अजहरी को कब छोड़ा जाएगा
22जनवरी मुसलमानों के लिए ज़रूरी पैगाम || 22 January Musalmano ke liye Zaroori Pagam | Babri Masjid | Ram Mandir
22 जनवरी को मुसलमान किया करें || 22 January Ko Musalman Kiya Karen ||
About this Video.
22 January 2024
Aap se guzarish hai ki video ko zaroor Dekhen or apne tamam doston ko bhi share karen take un ko bhi deeni knowledge hasil ho
ख़्वाजा साहब हिंदुस्तान कैसे आए || Khawaja Garib Nawaz Hindustan Kaise Aaye || History Ajmer Sharif
15/01/2024
*”اجمیر شریف کا سفر اور رافضیت زدہ خدام کا آنکھوں دیکھاحال“{جاہل خادموں کی رہبری کے نام پر رہزنی}*
*[مولانا محمد دلشاد رضا نوری]*
9جنوری اس کڑاکے کی ٹھنڈ میں رانی کھیت ایکسپریس کے ذریعے بارگاہ سلطان الہند خواجہ غریب نواز رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ اجمیر شریف حاضری ہوئی،
سفر کی مختصر تفصیل:حسن اتفاق ہمارے عزیز بابو سیفی کے کہنے پر اچانک یہ پروگرام طے پایا سفر کی ساری مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ سوچ کر ہم عازم سفر ہوئے کہ اجمیر شریف اپنے سلطان کی بارگاہ میں جا رہے ہیں،
کہتے ہیں نا اجمیر وہی جاتے ہیں جنہیں خواجہ بلاتے ہیں،ورنہ کتنے ایسے لوگ ہیں جو ارادہ بنانے کے باوجود بھی نہیں پہنچ پاتے خیر جیسے ہی ہم لوگ اجمیر شریف ریلوےاسٹیشن پر اترے چہروں پر خوشیاں نمودار ہوئیں خوش وخرم ہم لوگ درگاہ کی جانب چل دیے دہلی گیٹ پر روم لیا سامان رکھا وضو بنا کر جیسے ہی فارغ ہوئے دل اس سفید گنبد کی جانب کھنچا جارہاتھا سوچا کچھ دیر آرام کرلوں لیکن دل نہیں مانا ہم لوگ درگاہ کی جانب چل دیے جیسے ہی بلند دروازے سے اندر داخل ہوئے دل باغ باغ ہو گیا خواجہ کے گنبد کو دیکھ کر سلام پیش کیا شاہجہانی مسجد میں نماز پڑھ کر فارغ ہوئے فاتحہ خوانی ہوئی پھر مزار شریف والے حجرے میں داخل ہوئے، مزار پاک کے احاطے میں داخل ہوتے ہی کچھ ایسا ہوا جسے سن کر آپ بھی افسوس کرینگے، مجھے دیکھتے ہی ایک نام نہاد خادم نے دوسرے خادم کو بلند آواز سے کہا اس داڑھی والے کو فوراً باہر نکالو دوسرا بولا رہنے دو لائن پہ ہے لیکن وہ بدبخت کہاں ماننے والا چلا چلا کر اپنے دوسرے ساتھی سے کہتا رہا اسے نکالو یہ معاویہ پرست ہے بہر حال مجھے باہر نکالنے کی کوشش کرتا رہا لیکن میں نہیں نکلا اور سلیقے سے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا بھئی میں لائن سے ہی آیا ہوں زیارت کرلینے دو، خیر ان کو جو کرنا تھا سو وہ کرگیا یہ کہتے ہوئے مجھے فوراً باہر کردیا کہ چلو یہاں سے نکلو، بالآخر میری آنکھیں بھر آئیں دل رو پڑا خیر میں باہر کھڑا ہو کر اس سفید گنبد کو دیکھتا رہا اور حضور خواجہ غریب نواز سے کہتا رہا یا خواجہ غریب نواز یہ آخر آپ کے دربار میں کیا ہو رہا ہے، العیاذ باللّٰہ
پھر اچانک سے میری نظر ایک بینر پر پڑی جس پر لکھا ہوا تھا یہاں پر قدیم سلام یا نبی السلام علیک یا رسول سلام علیک کے علاوہ کوئی دوسرا نیا سلام نہ پڑھا جائے بہرحال میں پھر شاہجہانی مسجد گیا ہر طرف شور ہنگامہ اور ڈھول تاشے کی آواز گونج رہی تھی دل برداشتہ ہوکر دھیمی آواز میں سورہ یٰسن شریف اور کچھ صورتیں پڑھنے کے بعد اپنے لیے اور تمام دوستو احباب کے لیے اور ملک کے بہتر حالات کے لیے رب سے خوب دعائیں کی اس کے بعد پست آواز میں صلوۃ و سلام پڑھا پھر ہم اور ہمارے ساتھی واپس روم میں پہنچ گئے،
اللّٰہ اللّٰہ کرکے دوسرے دن صبح کے وقت پھر سے ہم نے حاضری دی، اور وہاں سے تارا گڑھ میرا سید حسین رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے مزار پر حاضری دینے کے لیے نکل گئے،
لیکن وہاں بھی کچھ ایسا ہوا جس کا گمان تک نہ تھا فاتحہ خوانی کے بعد کچھ فاصلے پر بیٹھ کر وہاں کا پرکیف منظر دیکھ رہا تھا ایک خادم پر نظر پڑی وہ کچھ لوگوں کو دعائیں دے رہا تھا اور میری طرف اشارہ کرکے کہرہا تھا کہ ان وہابیوں سے داڑھی والوں سے ملا مولوی سے دور رہنا خیر میں باہر نکل کر بیٹھ گیا اور بہت کچھ سوچ رہا تھا کچھ دیر بعد وہ شخص باہر نکلا تو میں نے اس سے کہا کہ میری جانب اشارہ کیوں کر رہے تھے اور کیا کہہ رہے تھے وہ بولا تم وہابی ہو تم یہاں کیوں آئے ہو میں نے کہا زبان سنبھال کے بات کرنا کچھ دیر بات چیت کے بعد وہ مان گیا اور اس نے مجھ سے مصافحہ کیا اور بولا غلطی ہو گئی پھر میں باہر نکلا تو جو میرے ساتھ تھے میں ان سے گفتگو کر رہا تھا تو باتوں باتوں میں وفاداری کی بات نکل آئی تو میں بول پڑا لوگ وفاداری کی مثال کتے سے دیتے ہیں جبکہ بہتر یہ ہے کہ انسانوں سے دی جائے قریب ہی ایک مجاور بیٹھا تھا بولا انسانوں سے زیادہ کتے میں وفاداری ہے قرآن میں بھی آیا ہے وہ شخص مجھ سے بحث کرنے لگا تو میں نے کہا جناب وفاداری کی مثال نبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے غلام صحابہ کرام سے دیں تو زیادہ بہتر ہوگا مجھ سے کہنے لگا قرآن میں بھی آیا ہے میں نے کہا جی ہاں اصحاب کہف کا ذکر قرآن میں ہے لیکن آپ نے کیا حضرت ابوبکر صدیق کو نہیں پڑھایا حضرت عمر فاروق کی زندگی آپ کے سامنے نہیں ہے کیا حضرت عثمان غنی کو آپ نے نہیں پڑھا کیا حضرت علی کو نہیں پڑھا کیا جنگ بدر جنگ احد جنگ خیبر جنگ خندق کیوں بھول رہے ہو یہ اولیائے کاملین تھے حضور خواجہ غریب نواز کیا ان کی مثالیں کافی نہیں ہیں،
اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اگر وفاداری کی مثال دینی ہے تو ان سے بھی تو دے سکتے ہیں کہنے لگا جناب مانے گا کون میں نے کہا اس سے دو فائدے ہوں گے ایک صحابی کے نام کی برکت اور دوسرا فائدہ لوگ صحابہ کی شان سمجھیں گے خیر ہم وہاں سے واپس آئے اور پھر شاہجہانی مسجد میں نماز پڑھی فاتحہ خوانی ہوئی ہم نے دیکھا چاروں جانب قوال لوگ ڈھول تاشے لے کر بیٹھے ہیں قوالیاں گانے اور پیسے بٹورنے میں لگے ہیں پھر ہم لوگ اناساگر کی طرف چل دیے راستے میں دیکھا پولیس ہی پولیس ہے میں نے سوچا شاید کوئی نیتا آرہا ہوگا لوگوں سے معلوم کرنے پر پتہ چلا مکن پور شریف سے مداریوں کا جلوس آرہا ہے خیر ہم چلتے رہے اور وہ لوگ ہمارے سامنے آگئے اپنے جسم پر کوڑے مارتے ہوئے گھنگرو باندھے ہوئے ناچتے ناچتے ڈھول تاشے کے ساتھ یہ سارا کچھ دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ میں اجمیر شریف ہی آیا ہوں یا کہیں اور ان کا لباس ان کا حلیہ کسی پنڈت سے کم نہیں تھا اللّٰہ اکبر میں سوچ رہا تھا کہ یہ لوگ بریلی شریف والوں پر پابندی عائد کرتے ہیں اور ان سے چڑتے ہیں،
صرف اسی وجہ سے کہ وہ لوگ آتے ہیں ہماری عیاشی پر ان کی نظر پڑتی ہے پھر لوگوں کے سامنے ہمارا اصلی چہرہ لے آتے ہیں اس لیے ان لوگوں پر پابندی لگا دی جائے تاکہ لوگ جاہل رہیں اور ہم انہیں خوب لوٹتے رہیں
میں پوچھتا ہوں کیا امیرمعاویہ صحابی رسول نہیں ہیں کیا وہ ایمان نہیں لائے تھے ہے کوئی جواب،
یہ سبھی جانتے ہیں کہ وہ عظیم صحابی رسول تھے کاتب وحی تھے بے شک حضرت علی مرتبے کے لحاظ سے حضرت امیر معاویہ سے افضل ہیں لیکن اہل سنت و جماعت کے مطابق تمام صحابہ کو عادل ماننا ان کی پاکیزگی بیان کرنا اور ان کے متعلق طعنہ زنی سے باز رہنا ضروری ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے"لا تسبوا اصحابی فلو ان احدکم انفق مثل احد ذھبا مابلغ مد احدھم ولا نصفہ ۔میرے صحابہ کو برا نہ کہو پس اگر تم میں سے کوئی اُحد پہاڑ جتنا سونا خیرات کردے تو وہ ان کے ایک مد یا آدھا مد خیرات کرنے کو نہیں پہنچ سکتا ہے لیکن یہ لوگ جن کی نہ شکلیں اچھی ہیں نا کام ڈھنگ کے یہ لٹیرے لوگوں کے عقیدےخراب کر رہے ہیں اللّٰہ سبحانہ تعالیٰ ان جہلا نام نہاد خدام سے امت محمدیہ صلی اللہُ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی حفاظت فرمائے آمِین،
خیر ہم اور ہمارے ساتھی تین دن قیام کے بعد چوتھے دن اجمیر شریف کو الوداع کہتے ہوئے رانی کھیت ایکسپریس کے ذریعے بریلی شریف واپس ہوئے۔۔۔۔۔
( محمد دلشاد نوری )
الحمدللہ آج بارگاہ سرکار خواجہ غریب نواز میں حاضری ہوگی
کچھ ہی دیر میں گاڑی اجمیر شریف پہنچ رہی ہے
Islam ke Dushman Hain ye
Meri Maa Mujh ko Teri Dua chahiye
अल्लाह जो करेगा बेहतर करेगा
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Kishanganj
855107