كلية حفصة لبنات تحت إشراف مركز الإمام البخاري التعليمي، كشن غنج، بيهار

كلية حفصة لبنات تحت إشراف مركز الإمام البخاري التعليمي، كشن غنج، بيهار

Share

Education Centre

05/05/2026

ماہانہ مجلات حائطیہ "صدائے حفصہ"
جلد نمبر: 04
شمارہ نمبر: 01
شوال 1447ھ مطابق اپریل 2026ء

29/04/2026

*ہنر مندی کی جانب ایک اہم قدم: مسابقہ "پتہ نویسی"*

*کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات نزد سالکی، کاشی پور، بیلوا کشن گنج بہار* کے شعبہ ثقافت کے زیر سرپرستی ​تعلیمی سال 2027-2026ء کا پہلا مسابقہ بنام " *حسنِ قرأت* " کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے کے بعد، اب طالبات کلیہ کی عملی تربیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج بتاریخ 29 اپریل 2026 ء کو مسابقہ بنام " *پتہ نویسی* " کا اعلان کر دیا گیا ہے.
​ *یہ مسابقہ کیوں ضروری ہے؟*
​اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے پڑھے لکھے اور سوج بوجھ رکھنے والے شخص بھی اپنا مکمل پتہ (Address) صحیح ڈھنگ اور ترتیب سے لکھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں. یہ بظاہر ایک معمولی بات لگتی ہے، لیکن اس کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا.
​خاص طور پر لڑکیوں کے لیے یہ مہارت اس وقت بے حد کام آتی ہے جب رشتے ناطے یا شادی بیاہ کے معاملات طے پا رہے ہوتے ہیں. اس وقت پتہ اور ضروری تفصیلات کو واضح اور منظم طریقے سے لکھنا سلیقہ مندی کی علامت مانا جاتا ہے.
کہتے ہیں: ​" *پتہ بدل جائے تو انسان راستہ بھٹک جاتا ہے، لیکن اگر پتہ لکھنا نہ آئے تو انسان اپنی پہچان کروانے میں پیچھے رہ جاتا ہے* "

​پیشکش: رئیس شعبہ ثقافت
أبو وجیہہ عمر فاروق خالدی
(استاذ کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات)

22/04/2026

*تعلیمی سال 2027-2026ء کا پروقار آغاز اور پہلا مسابقہ"حسنِ قرأت"*
✍️رئیس شعبہ ثقافت:
أبو وجیہہ عمر فاروق خالدی
​الحمدللہ! *کلیہ حفصہ للبنات لوہا ڈانگا، نزد سالکی، کاشی پور، بیلوا، کشن گنج* میں نئے تعلیمی سال کا آغاز نہایت ہی حسن و خوبی کے ساتھ چند ہفتہ پہلے ہی ہو چکا ہے. تعلیم و تربیت کے اس سفر کو مزید جلا بخشنے کے لیے کلیہ ہذا کی تعلیمی سرگرمیوں کا ایک اہم شعبہ" *شعبہ ثقافت*" نے اپنی سرگرمیوں کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے.
​بفضلِ باری تعالیٰ، امسال شعبہ ثقافت کے زیرِ اہتمام پہلی تعلیمی و تربیتی نشست کے طور پر *"مسابقہ حسنِ قرأت"* کا اعلان کر دیا گیا ہے. اس مسابقے کا مقصد طالبات کے اندر کلامِ الہٰی سے شغف پیدا کرنا اور ان کے اندر چھپی ہوئی تلاوت و تجوید کی صلاحیتوں کو نکھارنا، اور قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دلانا ہے.
​امید ہے کہ یہ سہل اور پرکشش انداز میں ترتیب دیا گیا مسابقہ طالبات کلیہ کے لیے تعلیمی سال کی بہترین شروعات ثابت ہوگا. ان شاء اللہ
*اس مشن کا اگلا مسابقہ زور و شور کے ساتھ تیاری میں ہے! Coming soon😊*
​دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس تعلیمی سال کو علمی و ثقافتی اعتبار سے مثالی بنائے اور ہماری ان کوششوں کو شرفِ قبولیت بخشے اور ادارہ ہذا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے. آمین!

18/04/2026

🌹🌹کلیہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا للبنات ، نزد سالکی ، بیلوا کشنگنج بہار میں طالبات علومِ نبوت کا پرجوش انداز میں کیا گیا ان کا استقبال 🌹🌹

🖋️ ابو فوزیہ نذیر حسین بخاری 📒

گزشتہ کل اتوار بتاریخ 12 اپریل 2026 بعد نماز مغرب کلیہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا للبنات کشنگنج میں سال نو کے آغاز پر اساتذہ ،معلمات وطالبات علوم نبوت اور اراکین کلیہ کا پرزور استقبال کیا گیا،اور اس مناسبت سے نہایت ہی خوبصورت و با وقار محفل سجائی گئی۔
تقریب کی صدارت کلیہ کے بانی و رئیس فضیلتہ الشیخ ابو ارسلان انظار سعید تیمی حفظہ اللہ نے فرمائی، جبکہ معزز مہمانانِ گرامی میں فضیلۃ الشیخ رحمت اللہ مظہری فضیلۃ الشیخ اشرف الحق بخاری و مکھیا نعیم اختر جیسے علماء سماجی کارکن کی شرکت نے تقریب کو رونق بخشا۔
آج کی اس تقریب میں کلیہ کے بانی فضیلۃ الشیخ ابو ارسلان انظار سعید تیمی حفظہ اللہ نے پرزور انداز میں اساتذہ ، معلمات و طالبات اور اراکین کا کلیہ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کلیہ حفصہ صرف تعلیمی ادارہ نہیں ہے،بلکہ یہ ایک تربیتی ادارہ بھی ہے،جو کہ خالص کتاب و سنت اور علمائے سلف کے منہج پر قائم ہے۔
اس تقریب میں رئیس محترم کے علاوہ فضیلتہ الشیخ عمر فاروق خالدی ،فضیلتہ الشیخ رحمت اللہ مظہری،فضیلتہ الشیخ اشرف الحق بخاری حفظہم اللہ نے بھی بہت ساری قیمتی باتیں کیں، جبکہ نظامت کا فریضہ فضیلۃ الشیخ نسیم جوہر تیمی و مدنی پرنسپل کلیہ نے انجام دی ۔
واضح رہے کہ پروگرام کے آخر میں کلیہ کی ترقی میں دن و رات ایک کرنے والے اراکین کا شال پوشی و مومنٹ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئ ۔
اللہ تعالیٰ ادارہ ہذا کو حاسدوں کی حسد سے بچاتے ہوئے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے آمین یارب العالمین ۔

17/04/2026

*تعلیمِ نسواں کا روشن مینار: کلیہ حفصہ للبنات میں ایک یادگار استقبالیہ تقریب*
✍️​ *تحریر: أبو وجیہہ عمرخالدی*
(أستاذ کلیہ حفصہ لوہا ڈانگا، کاشی پور بیلوا)

کشن گنج کی سرزمین، جو ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارہ رہی ہے، اس کے قصبے لوہا ڈانگا، کاشی پور بیلوا میں واقع " *کلیہ حفصہ للبنات* " نے آج اپنی علمی روایت کو ایک نئے رنگ میں پیش کیا.
آج بتاریخ 12 اپریل 2026م کو کلیہ کے احاطے میں ایک شاندار استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس نے نہ صرف ادارے کی تعلیمی بیداری کا ثبوت دیا بلکہ علاقے کے علمی ذوق کو بھی جلا بخشی.
​پروگرام کا آغاز انتہائی نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ ہوا. تقریب میں کلیہ حفصہ سے جڑے تمام اراکین و ذمہ داران اور علاقے کے جید علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی. اس طرح کلیہ کے تمام ذمہ داران کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے. حاضرین کے چہروں پر موجود مسرت اور ان کے تاثرات میں اس بات کی گواہ تھی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوتا دیکھ کر کتنے مطمئن ہیں.
دوران پروگرام طالبات کلیہ نے مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کیں، ​ان تقاریر نے ثابت کر دیا کہ کلیہ حفصہ کی طالبات نہ صرف مذہبی علوم میں پختہ ہیں بلکہ وہ جدید دنیا کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار ہو رہی ہیں.
​پروگرام کے آخری حصے میں ادارے کی تعمیر و ترقی میں دن رات ایک کرنے والے مخلص ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی گئی. انہیں *"ٹرافی شیلڈ"* سے نوازا گیا، جو درحقیقت ان کی انتھک محنتوں اور تعلیمی مشن سے ان کی وابستگی کا ایک چھوٹا سا اعتراف تھا.
اسی طریقے سے ​ *راقم الحروف* کے لیے یہ انتہائی سعادت کا مقام تھا کہ مجھے اس علمی مجلس میں تاثراتی کلمات پیش کرنے کا مکلف بنایا گیا. جس میں میں نے اپنی دل کی باتوں کو خلوص نیت کے ساتھ ذمہ داران کے حوالے کیا. اللہ تعالیٰ ہم سبھوں کو اس ادارے کے لیے نفع بخش بناے. آمین
​اللہ پاک اس ادارے کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے. آمین ثم آمین یا رب العرش العظيم 🤲

17/04/2026

تعلیمی سال: 27-2026ء کا پہلا انعامی مسابقہ
کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات

Photos from ‎كلية حفصة لبنات تحت إشراف مركز الإمام البخاري التعليمي، كشن غنج، بيهار‎'s post 13/04/2026

*کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات میں جدید تعلیمی سال: 27-2026ء کے حسنِ آغاز کی مناسبت سے شان دار استقبالیہ تقریب مع تکریمِ ذمہ دارانِ کلیہ کا کامیاب تاریخی پروگرام اختتام پذیر*

✍️: نسیم جوہر تیمی مدنی (پرنسپل کلیہ)

کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات آزاد نگر (نزد سالکی)، پوسٹ: بیلوا، کشن گنج، بہار کے لیے گزشتہ کل مورخہ 12/ اپریل 2026ء، اتوار کی شام‌ (30: 6 تا 9 بجے) ایک تاریخی شام‌ رہی، جس میں جدید تعلیمی سال 27-2026ء کے حسن آغاز کی پر بہار و پر وقار مناسبت سے قدیم و جدید اساتذہ و معلمات اور طالبات کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں کلیہ ہذا کے حسنِ انتخاب پر مبارک باد پیش کی گئی، نیز مومنٹو اور شال پوشی کے ذریعے جملہ ذمہ دارانِ کلیہ کی تکریم کا حسین و یادگار اور تاریخی لمحہ بھی پروگرام کا جزو لاینفک بنا۔
پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی چند آیات کریمہ سے ہوا، بعد ازاں شان نبوی میں گل ہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا گیا، اس کے بعد جملہ حاضرین و حاضراتِ مجلس کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ذمہ دارانِ کلیہ و مہمانان گرامی قدر کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
استقبال و تشکر کے بعد ناظم اجلاس (راقم الحروف) نے کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات کا مختصر تعارف پیش کیا، نیز یہاں کے تعلیمی نظام اور ثقافتی نشاطات سے اہلِ محفل کو روشناس کراتے ہوئے بطور نمونہ اردو، ہندی، انگریزی، عربی اور بنگلہ زبانوں میں تقاریر بھی پیش کی گئیں۔
طالبات کلیہ کا تقریری سلسلہ اختتام پذیر ہوا تو کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات سے منسلک ہونے والے جدید اساتذہ و معلمات کا اجمالی تعارف پیش کیا گیا اور کلیہ کے بارے میں اپنے احساسات و جذبات کی عکاسی کے لیے ایک ہونہار و باکمال استاذ فضیلۃ الشیخ عمر فاروق خالدی/حفظہ اللہ کو دعوت سخن کی دی گئی۔ آپ نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں اپنی باتیں رکھی اور کلیہ و ذمہ داران کا ذکر خیر کرتے ہوئے ادارہ کے تئیں نیک تمناؤں کا اظہار فرمایا۔
اس کے بعد صدر مجلس، مدیر کلیہ فضیلۃ الشیخ انظار سعید تیمی/ حفظہ اللہ کو کلمات استقبالیہ پیش کرنے کی زحمت دی گئی۔ آپ نے جملہ اساتذہ و معلمات، طالبات، مہمانان گرامی قدر اور پروگرام میں تشریف فرما ذمہ دارانِ کلیہ کو خیر مقدم کہا، ان کا والہانہ استقبال کیا، شریک محفل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ادارہ کے حوالے سے اپنے دل کی باتیں پیش فرمائی، اللہ تعالی آپ کے نیک مقاصد کو پائے تکمیل تک پہنچائے، آمین
بعد ازاں ذمہ داران کلیہ کی تکریم کا حسین سلسلہ شروع ہوا، مومنٹو اور شال پوشی کے ذریعے ان کی خدمات جلیلہ کو سراہا گیا۔ کلیہ کے ساتھ ان کے قلبی لگاو اور دامے درمے قدمے سخنے تعاون کے اعتراف میں انہیں یہ تحائف پیش کیے گئے۔واضح رہے کہ اس پروگرام میں کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات کے صدر اور نائب صدر کے ساتھ ساتھ تقریباً پچاس ذمہ دارانِ کلیہ کو نوازا گیا!
اس کے بعد بعض خیر خواہانِ کلیہ کو تاثراتی کلمات پیش کرنے کی زحمت دی گئی۔ بالخصوص فضیلۃ الشیخ رحمت اللہ مظاہری، فضیلۃ الشیخ اشرف الحق بخاری اور عالی جناب خلیل الرحمن/ حفظہم اللہ نے نہایت ہی اختصار کے ساتھ اپنی باتیں رکھیں، طالبات کو پیغام دیا، گارجین حضرات کو نصیحتیں کیں اور کلیہ کے تئیں اپنے پرخلوص احساسات و جذبات کا مظاہرہ فرمایا، فجزاھم اللہ خیرا!
بایں طور کل کی شام کا یہ تاریخی پروگرام نہاہت ہی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، فللہ الحمد و لہ جزیل الشکر!
اللہ تعالی جملہ ذمہ دارانِ کلیہ کی قربانیوں کو قبول فرمائے، انہیں کلیہ ہذا کے تئیں مزید خلوص و للہیت کے ساتھ اپنی گراں قدر خدمات پیش کرتے رہنے کی توفیق بخشے، کلیہ ہذا میں تشریف لائے تمام قدیم و جدید اساتذہ و معلمات اور طالبات کی آمد کو ادارہ ہذا کے لیے باعث خیر و سعادت بنائے، ملک و ملت اور سماج و معاشرہ کے لیے سود مند بنائے، کلیہ ہذا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے حاسدین کے حسد اور بد خواہوں کی بد خواہی سے محفوظ رکھے، آمین

02/04/2026

*کلیہ حفصہ للبنات: تعلیمی منصوبہ بندی کا ایک روشن مینار*
✍️ أبو وجیہہ عمر خالدی
(أستاذ کلیہ حفصہ)
​تعلیمی نظم و ضبط کسی بھی ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے.
*"کلیہ حفصہ للبنات" لوہا ڈانگا، کاشی پور، بیلوا کشن گنج بہار* کا جاری کردہ یہ تعلیمی کیلنڈر نہ صرف انتظامی بصیرت کا ثبوت ہے بلکہ دیگر مدارس کے لیے ایک بہترین نمونہ بھی ہے.
​ *مدارس کو اس نہج پر کیوں سوچنا چاہیے؟*
​ *وقت کی قدر و قیمت*: ایک منظم کیلنڈر اساتذہ اور طالبات کو پہلے سے ذہنی طور پر تیار رکھتا ہے کہ کب امتحانات ہوں گے، کب تعطیلات ہوں گی اور کب نصاب مکمل کرنا ہے.
​ *تعلیمی معیار میں اضافہ*: جب داخلہ سے لے کر نتائج تک کی تمام تاریخیں طے شدہ ہوں، تو تعلیمی عمل میں کوئی الجھن باقی نہیں رہتی، جس سے تعلیم کا معیار بلند ہوتا ہے.
​ *شفافیت اور اعتماد*: سرپرستوں اور عوام کے سامنے ادارے کا ایک فعال اور منظم عکس پیش ہوتا ہے، جس سے ادارے پر اعتماد بڑھتا ہے.
​ *غیر نصابی سرگرمیاں*: اس کیلنڈر میں یومِ آزادی اور یومِ جمہوریہ کے پروگراموں اور مقابلوں کی شمولیت ظاہر کرتی ہے کہ مدارس کو طالبات کی ہمہ جہت تربیت (جسمانی و ذہنی) پر توجہ دینی چاہیے.
​ *مدارس کے ذمہ داران سے اپیل!*
​آج کے دور میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ادارہ اپنے وسائل کے مطابق اسی طرح کا ایک سالانہ چارٹ تیار کرے. یہ کوئی مشکل کام نہیں بلکہ محض نظم و ضبط (Management) کی بات ہے. اگر تمام مدارس اس طرزِ عمل کو اپنائیں تو ہمارے تعلیمی نظام میں ایک مثبت انقلاب آ سکتا ہے.
​ *کلیہ حفصہ للبنات* کے ذمہ داران خصوصاً کلیہ کے *پرنسپل فضيلة الشيخ نسیم جوہر تیمی مدنی حفظہ اللہ* اس بہترین پیشکش پر مبارکباد کے مستحق ہیں. جن کا ادارے کے تئیں خلوص اور محنت و لگن کلیہ کو ممتاز بناتی ہے.
امید کہ دیگر ادارے بھی اس نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے نظام کو مزید مستحکم بنائیں گے. ان شاءاللہ العظيم

26/03/2026

*کلیہ حفصہ رضی اللہ عنہا للبنات آزاد نگر، پوسٹ: بیلوا، کشن گنج، بہار کی بعض اہم ترین خصوصیات*

1- روضہ سے سالِ فراغت(ثانیہ کلیہ) تک: عربی اور انگریزی زبان و ادب کی تعلیم

2- شروع سے آخر تک اسلامیات کی ٹھوس تعلیم پر بھرپور توجہ

3- میٹرک (ثانیہ ثانویہ) تک اردو، ہندی اور حساب وغیرہ کی تعلیم

4- روضہ و مرحلۂ ابتدائیہ میں بنگلہ زبان و ادب کی تعلیم

5- مرحلۂ ابتدائیہ میں فارسی زبان و ادب کی بنیادی تعلیم

6- شروع سے آخر تک سلفی منہج اور صحیح اسلامی عقیدہ کی تعلیم

7- دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ

8- کلاس کی پابندی پر ترغیب(تشجیعی انعامات) اور عدم پابندی پر ترہیب(تادیبی کارروائی/جرمانہ)

9- پانچ زبانوں (اردو، ہندی، انگلش، عربی اور بنگلہ) میں ہفتہ واری خطابت اور ماہانہ صحافت کی مسلسل تدریب و تمرین

10- وقتاً فوقتاً علمی و انعامی مسابقات اور سلگتے موضوعات پر گراں قدر محاضرات کا انعقاد و اہتمام

11- خارجی مطالعہ کے لیے لائبریری میں دست یاب کثیر الفوائد کتابیں

12- قیام و طعام کا معقول بندوبست: پختہ بلڈنگ، محفوظ باؤنڈری، سی۔سی۔ٹی۔وی۔ کیمرے۔ تینوں اوقات کے کھانے اور صاف و شفاف پانی کی فراہمی

*اور بھی بہت کچھ*

*تعلیمی سال 27-2026ء کے لیے داخلہ جاری ہے، موقع کو غنیمت جانیں اور اپنی بچیوں کا کلیہ ہذا میں داخلہ کرائیں*

✍️: نسیم جوہر تیمی مدنی (پرنسپل کلیہ ہذا)

تاریخ: 26/ مارچ 2026ء، جمعرات

25/03/2026

گارجین حضرات کو کلیہ ہذا کا سلیبس چاہیے ہو تو رابطہ کریں

24/03/2026

दाखिला जारी है, जल्दी करें।

Want your school to be the top-listed School/college in Kishanganj?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Azad Nagar
Kishanganj