مَدْرَسَةُالصَّالِحَات ،كشن غنج

مَدْرَسَةُالصَّالِحَات ،كشن غنج

Share

طلب العلم فريضة علي كل مسلم

31/03/2026

ضروری اعلان

24/03/2026

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته
खुशखबरी! खुशखबरी
आप सभी को सूचित किआ जाता है कि मादरसा अस सालेहात लिल बनात , काला पहाड़ ( टेऊसा) किशनगंज , (बिहार ) में कल यानी 25 / 03/ 2026 से नई और पुरानी बच्चियौं का ऐडमिशन शुरू हो रहा है
फिछले वर्ष सीमित सीटों के कारण कई बच्चियौं को वापस करना पड़ा था इसलिये आप सभी अभिभवाक से गुजारिश है कि देर ना करें और समय रहते अपनी बच्चियौं के दाखिले की परक्रिया पुरी कर लें
आपकी थोड़ी सी तात्परता आपकी बच्चियौं के उज्ज्वल मुस्तकबिल की मजबूत नीव बनेगी ! अल्लाह तआला हमारा माददगार और हाफिज् बने !

23/03/2026
14/03/2026

اعلان داخلہ 27-2026
Admission announcement for 2026-27

18/02/2026

اوقات سحر وافطار رمضان المبارک 1447ھ

Photos from ‎مَدْرَسَةُالصَّالِحَات ،كشن غنج‎'s post 12/01/2026

تکریم فارغات
الحمدللہ مدرسہ کے پانچ سالہ تعلیمی سال میں فراغت کا پہلا دستہ فضیلت کی سند کا متحمل ہوگا۔ سال فراغت میں اس بار کل چھ طالبات ہیں۔ ان کی تکریم کے لیے سات جنوری2026 ء بروز بدھ ایک پروگرام منعقد ہوا۔ اس میں مدرسہ کے اراکین اور دیگر مہمانان شامل تھے۔ پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام اللہ سے ہوئی۔ پھر اردو ، عربی اور انگریزی زبان میں ایک ایک تقریر بطور نمونہ پیش کی گئی۔ اس کے بعد مختصر میں مدرسہ کا تعارف سب کے سامنے رکھا گیا۔ اس کے بعد فارغ التحصیل ہونے والی طالبات نے الوداعی کلمات کے ذریعہ اپنے احساسات و جذبات کو بیان کیا۔ اس میں اللہ کا حمد و ثنا، اساتذہ و معلمات کا ذکر خیر اور اپنے گارجین حضرات کا شکریہ بھی شامل تھا۔
پھر مدرسہ کے چیئرمین فضیلۃ شیخ نجم الحق بن عبدالشکور المدنی حفظہ اللہ ڈائس پر آئے اور اپنی باتیں پیش کی۔ کیا ہی بہترین انداز اور فصیح و بلیغ طریقے سے بیان کر رہے تھے!! یوں لگ رہا تھا جیسے ہر ایک کی سماعتوں کو گروی بنا لیے ہیں۔ اس عظیم کامیابی پر سب سے پہلے اللہ تعالی کے فضل و احسان کا اقرار کیے اور ان کا شکریہ ادا کیے۔ پھر مدرسہ کے اراکین ، معلمین و معلمات اور طالبات وگارجین حضرات کے تعاون کو سراہا اور ان پر اظہار تشکر پیش کیا۔ مدرسہ کے قیام سے لے کر فراغت کے اس مرحلہ تک کے سفر کو بہت ہی بہترین اور جذباتی انداز میں عوام کے گوش گزار کیا۔
اس کے بعد فضیلۃ الشیخ جلال الدین المدنی حفظہ اللہ تعالی نے مدرسہ کی بنیاد کے وقت کی کچھ یادیں تازہ کیں۔ ذمہ داران کے ساتھ تعلق و تعامل کو پیش کیا اور اس مضبوط شجر کی آبیاری میں صرف کی گئی محنتوں کا ذکر کیا۔ پھر تمام مہمانان کی تکریم کی گئی۔ ایک شال اور مومنٹو ان کی خدمت میں پیش کیا گیا۔
اس کے بعد خصوصی مقرر کی حیثیت سے تشریف فرما فضیلۃ الشیخ فرید عالم المدنی حفظہ اللہ تعالی شیخ نے نہایت ہی کم وقت میں فارغات کے لیے بالخصوص اور تمام طالبات کے لیے بالعموم کار آمد نصیحتیں کیں اور نہایت ہی اہم امور کی طرف توجہ دلائی۔ اسٹیج میں استاد الاساتذہ فضیلۃ الشیخ مزمل الحق حفظہ اللہ تعالی موجود تھے۔ اخیر میں شیخ نے خطاب کیا آپ کا خطاب "ختامہ مسک "ہی کا مصداق ٹھہرا۔ پہلے تعلیم نسواں کی اہمیت و ضرورت پر مختصر کلام پیش کیا۔ پھر مدرسہ کے طالبات و فارغات کو بہترین اسوہ بننے کی ترغیب دی، اور مختلف مثالوں سے اس بات کی وضاحت کی کہ عام لڑکیوں میں کوئی برائی ہو تو سماج والے اسے زیادہ معیوب نہیں سمجھتے ہیں، لیکن اہل علم چاہے مرد ہوں یا عورت؛ وہ ہمیشہ سماج کی نگاہوں میں ہوتے ہیں ان کا ایک غلط قدم سماج میں بہت منفی اثر ڈالتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ خیر کا سبب بنیں اور شر سے دور رہیں۔ ساتھ ہی ساتھ شیخ نے امور خانہ داری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خوب ترغیب دی۔
پروگرام کے آخر میں فارغات کو کچھ تحفے پیش کیے گئے جن میں برقع ، سجادہ، پرس، ڈائری، بہترین قلم اور کچھ نقد شامل تھا۔
اس کے بعد تمام معلمین و معلمات کی ردا پوشی ہوئی اور ہر ایک کو مومنٹو بھی دیا گیا۔ ہر ایک نے ظہرانہ تناول فرمایا اور اپنی اپنی منزل کی طرف عازم سفر ہوئے۔
اللہ رب العالمین ہم تمام لوگوں کو سعادت دارین عطا فرمائے۔

06/01/2026

مدرسہ سے فارغ ہونے والی پہلی دُفعہ

مدرسة الصالحات کالا پہاڑ ، ٹیونسہ ، کشن گنج (بہار) کی بنیاد 2021 ء میں پڑی تھی، اور مرحلہ ابتدائیہ سے پڑھائی شروع ہوئی تھی۔ سال رواں مدرسہ کا پانچواں تعلیمی سال ہے۔ اور اس پانچ سال کی مدت میں مرحلہ ابتدائیہ سے مرحلہ کلیہ تک کا سفر نہایت ہی تیزی سے مکمل ہوا۔ اور اس سال مدرسہ سے چھ طالبات فارغ التحصیل ہو رہی ہیں۔ یقینا یہ اللہ تعالیٰ ہی کے فضل و کرم اور اسی کے توفیق سے ممکن ہو پایا ہے۔ (فللہ الحمد والمنة علی ذالک) پھر اس کے بعد ذمہ داران مدرسہ کی قربانیاں، معلمین و معلمات کی انتھک محنتیں، سرپرست و گارجین حضرات کا اعتماد اور آپ لوگوں کی دعائیں... یہ سب مرحلہ فراغت تک پہنچنے میں کار فرما رہیں۔

اور یقینا مدرسہ کے تمام منسوبین کے لئے بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے کہ اس سال پہلا دستہ مدرسہ سے فارغ التحصیل ہو رہا ہے۔ اس لئے ان کی تکریم کے لئے "تکریم فارغات" کے نام سے 07 جنوری 2026 ء بروز بدھ صبح نو بجے سے ایک پروگرام رکھا گیا ہے۔ اس میں فارغ ہونے والی طالبہ کے گارجین ، مدرسہ کے اراکین اور چند مہمان مدعو ہیں۔
فراغت کی مناسبت سے وعظ و نصیحت کے لئے فضیلة الشیخ مزمل الحق ابوالحسن المدنی (پرنسپل جامعہ عائشہ الاسلامیہ حلیم چوک ، کشن گنج) ، فضیلة الشیخ فرید عالم المدنی (مدرس جامعہ عائشہ الاسلامیہ حلیم چوک ، کشن گنج) اور فضیلة الشیخ ظہیر الدین المدنی (مدرس جامعة الامام البخاری کشن گنج) مقرر خصوصی کی حیثیت سے تشریف لا رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مدرسہ کو خوب اونچائیوں تک پہنچائے، فارغات کے مستقبل کو روشن بنائے اور مدرسہ کے تمام منسوبین کو اجر عظیم عطا فرمائے۔

Photos from ‎مَدْرَسَةُالصَّالِحَات ،كشن غنج‎'s post 27/11/2025

علمی و ثقافتی سیاحت

مدرسة الصالحات کالا پہاڑ ، ٹیونسہ ، کشن گنج کا رواج رہا ہے کہ ہر جماعت سے اول، دوم اور سوم کا مقام حاصل کرنے والی طالبہ کو سال میں ایک بار مدرسہ کی طرف سے سیاحت کے لیے موقع ملتا ہے۔
حسب روایت تعلیمی سال 25-2024 میں جو طالبہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی تھی، انہیں 25 نومبر 2025 ء بروز منگل "دُودھیا" کی طرف تفریح کے لیے لے جایا گیا۔
اس سفر میں مدرسہ کے تمام معلمین و معلمات بھی شامل تھے۔ سیاحین کی یہ جماعت کل 72 افراد پر مشتمل تھی۔

"دُودھیا" مغربی بنگال کے مشہور شہر "سلی گوڑی" سے چند کلومیٹر دور ایک تفریحی جگہ ہے۔ یہاں پہاڑ ، جھرنے اور دیگر خوبصورت چیزیں موجود ہیں۔ یہ جگہ مدرسہ سے تقریبا 115 کیلومیٹر دور واقع ہے۔ طویل سفر اور تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک بس کرائے میں لی گئی تھی، پھر بھی بعض افراد کو بذریعہ کار سفر کرنا پڑا۔

سفر کی ابتدا صبح ساڑھے چھ بجے ہوئی۔ نیشنل ہائی وے 27 سے محض ایک کیلومیٹر کی دوری پر مدرسہ واقع ہے، اس لئے راستہ بھی بڑا شاندار اور آرام دہ تھا۔
تھوڑی دیر چلنے کے بعد سورج کی کرنیں شبنم کو جذب کرتے ہوئے پھیل گئی تھیں اور دن بالکل خوشگوار ہو گیا تھا۔ راستے میں مختلف نظاروں کی تشریح ، متنوع موضوعات پر سوال و جواب، حمد و نظم اور کھانے پینے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس طرح یہ طویل سفر کب طے ہو گیا کسی کو احساس بھی نہیں ہوا کہ ہم سلی گوڑی پہنچ گئے۔ یہاں مختصر وقفہ کے بعد دُودھیا کی طرف نکل گئے۔ راستے میں حکومت کی طرف سے کچھ ضروری کاروائی ہوئی اور ہمیں جانے دیا گیا۔ منزل میں پہنچنے سے پہلے ہی کچھ پہاڑ دکھائی دئے، جسے دیکھ کر سب کے چہرے میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی، پھر قدرت کی عظیم کاریگری پر سب کی نظریں جم گئیں۔ بھلا ایسا کیوں نہ ہو ، جب کہ اکثریت کے لئے پہاڑ 🗻 کی یہ پہلی دیدار تھی۔
ساڑھے دس بجے کے آس پاس ہم سب "دُودھیا" میں اتر چکے تھے۔ وہاں کا نظارہ کیا ہی دلکش اور خوبصورت تھا! سامنے پہاڑوں کا سلسلہ ، نیچے جھرنوں کی روانی اور ان میں شور مچاتا پانی!! کیا ہی خوبصورت منظر تھا!!! اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی قدرت بھی بڑی نرالی ہے۔ اس نے مضبوط پہاڑوں کے سینوں کو چیر کر چشمے جاری کر دئے۔
بس سے اترتے ہی سب جھرنے کی طرف لپکے۔ ہاتھ منہ دھو کر تازہ دم ہو گئے۔ اس کے بعد ناشتہ کا ایک دور چلا۔ پھر سب چھوٹی چھوٹی جماعت کی شکل میں تفریح کے لیے بکھر گئے۔ کوئی پہاڑ میں چڑھنے کی کوشش کرنے لگے۔ کوئی ایک پتھر سے دوسرے پتھر میں اچھل کود کر رہے تھے ، تو کوئی بیڈمینٹین کھیل میں مشغول تھے۔ کوئی چشموں کے پانی میں تیراکی کر رہے تھے ، تو کوئی ان نظاروں کو اپنے موبائل میں قید کر رہے تھے۔
ظہرانہ کے لئے "ارسلان" نامی ہوٹل سے لذیذ کھانا منگوایا گیا تھا، سب نے شکم سیر ہو کر تناول فرمایا۔ اس کے بعد اجتماعی تصویر کشی ہوئی اور شام چار بجے واپسی کی تیاری میں لگ گئے۔
واپسی کی راہ میں سلی گوڑی کے "سائنس سینٹر" کی بھی زیارت ہوئی۔ سب سے پہلے ٹکٹ خریدا گیا، اور دربان گن گن کر ایک ایک کر کے داخلہ کی اجازت دے رہے تھے۔ چونکہ رات ہو چکی تھی اور سفر طویل تھا، اس لئے مختصر وقت میں "نظام شمسی" (Solar System), 3D جنگلی حیات (Wild Life) اور دیگر سائنسی چیزوں کا مشاہدہ کیا۔
مختلف طرح کے جھولے، کھیل کود کے متنوع وسائل ، رنگ برنگے پھول اور پودوں کی خوبصورت کیاریاں ۔۔۔ سب کچھ تھا، صرف وقت اجازت نہیں دے رہا تھا۔ اس لئے بادل ناخواستہ ان تمام چیزوں کو چھوڑ کر بوجھل دل کے ساتھ بس میں سوار ہونا پڑا۔ سائنس سینٹر میں پیدل چلنے کی وجہ سے سب کو گرمی آ گئی تھی، پیاس کی شدت بھی محسوس ہونے لگی تھی اور اتفاقا پینے کا پانی ختم ہو چکا تھا۔ آنا فانا پانی کا انتظام کیا گیا۔ ٹھنڈا ٹھنڈا پانی پی کر سب نے راحت کی سانس لی۔ پھر ۔۔۔ بس ہواؤں سے محو گفتگو ہو گئی۔

رات 🌃 نو بجے کے آس پاس سب کوئی صحیح سالم مدرسہ پہنچ گئے۔ اور یوں یہ خوبصورت سفر ختم ہوا۔
اللہ تعالیٰ مدرسہ کو قائم و دائم رکھے، خوب ترقیاں عطاء کرے اور مدرسہ سے جڑے تمام لوگوں کو اخلاص کی توفیق دے۔

15/10/2025

Jalsa 2025 (28 October, Tuesday)

08/10/2025

مدرسة الصالحات ٹیونسہ (کالا پہاڑ) کشن گنج، بہار کا دوسرا یک روزہ اجلاس عام 28 اکتوبر 2025 ء (منگل) کو ہوگا ، ان شاءاللہ ۔

04/03/2025

مدرسہ کے تیسرے فلور میں تعمیراتی کام جاری ہے۔

دعاء اور تعاون کی درخواست ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Kishanganj?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kalapahar Teosa
Kishanganj
855107

Opening Hours

Monday 6am - 5pm
Tuesday 6am - 5pm
Wednesday 6am - 5pm
Thursday 6am - 5pm
Saturday 6am - 5pm
Sunday 6am - 5pm