27/08/2025
كليةالبنات الرضويه مدرسہ نسواں کی زمین کو ڈی ایم کورٹ کے ذریعہ گورنمنٹ کی تحویل میں دینے کے فیصلہ کو کمشنر کورٹ نے کیا منسوخ۔
Inquilab Gorakhpur 27-08-2025
Kulliyatul Banatir Razvia ® is Muslim Girls University (Madrasa Niswan) at Khalilabad , Sant Kabir Nagar,U.P.
{Founder:- Mufti Shamsul Huda Khan Misbahi}
Kulliyatul Banatir Razvia is Muslim Girls University (Madrasa Niswan) at Khalilabad , Sant Kabir Nagar,U.P.
{Founder:- Mufti Shamsul Huda Khan Misbahi}
https://www.facebook.com/MuftiShamsulHudaKhanMisbahi
27/08/2025
كليةالبنات الرضويه مدرسہ نسواں کی زمین کو ڈی ایم کورٹ کے ذریعہ گورنمنٹ کی تحویل میں دینے کے فیصلہ کو کمشنر کورٹ نے کیا منسوخ۔
Inquilab Gorakhpur 27-08-2025
27/02/2025
26/01/2025
26-01-2025
15/03/2024
آپ اس ماہ مبارک میں اپنی زکوۃ' فطرات' صدقات و عطیات اور فدیات
کلیہ البنات الرضویہ
خلیل آباد ، سنت کبیر نگر ۔ انڈیا
کو ضرور عطا کریں۔ شکریہ
10/03/2024
15/08/2023
15-08-2023
Inquilab
02/04/2023
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
*اپیل*
آپ کا اپنا محبوب ادارہ کلیۃ البنات الرضویہ (نسواں مدرسہ) خلیل آباد سنت کبیر نگر انڈیا جہاں الحمد للہ پانچ سو سے زائد بچیاں دینی و عصری تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہو رہی ہیں اور ہر سال سیکڑوں کی تعداد میں عالمات، فاضلات، قاریات کی شکل میں فارغ ہو رہی ہیں۔
رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں آپ سے پرخلوص درخواست ہے کہ اپنے زکاۃ، صدقات، عطیات سے ادارے کا بھرپور تعاون کریں اور عند اللہ ماجور ہوں۔
رقم بھیجنے کے بعد مندرجہ ذیل نمبر پر اسکرین شاٹ بھیج کر (واٹس آپ ) اطلاع کریں تاکہ رسید بھیجی جا سکے ۔ شکریہ
نمبر ۔ 9918182786
12/03/2023
کلیہ البنات الرضویہ کا پروگرام “جشن ردائے فارغات “شروع
05/03/2023
*کلیہ البنات الرضویہ میں ختم بخاری شریف کا پروگرام *
* قوم کے بچے اعلی تعلیم حاصل کریں۔
* نکاح کو آسان کریں ۔ مفتی نظام الدین برکاتی جامعہ اشرفیہ
کلیہ البنات الرضویہ ( مدرسہ نسواں ) خلیل آباد میں ختم بخاری شریف کا پروگرام بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا محقق مسائل جدیدہ حضرت مفتی نظام الدین صاحب قبلہ شیخ الحدیث و صدر دارالافتاء جامعہ اشرفیہ مبارک پور نے کلیہ البنات الرضویہ خلیل آباد سے درجہ فضیلت کی پڑھائ مکمل کرکے فارغ ہونے والی طالبات کو بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھایا اور ان فارغات کو اجازت حدیث سے بھی نوازا ۔ حضرت مفتی صاحب نے اپنے خطاب میں قوم کے بچوں بچیوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی تلقین دیتے ہوئے عوام اہلسنت سے نکاح کو آسان کرنے اور جبری جہیز کی گندی رسم کو روکنے کو کہا امام اہلسنت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ نے فتاوی رضویہ میں اس طرح کے جہیز کو رشوت کہا ہے جسکا لینا دینا دونوں حرام ہے ۔ حضرت مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا عوام میں جہیز کی یہ بیماری بیٹیوں، بہنوں ، اور پھوپھیوں میں میراث کی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے ہے مفتی صاحب نے عوام اہلسنت سے میراث کے نفاذ کی درخواست کی آخر میں مفتی صاحب نے بانی کلیہ حضرت مفتی شمس الہدی رضوی مصباحی کے صحت و تندرستی اور حاسدین کی حسد سے حفاظت کی دعا کی کلیہ کےمعاونین محببین اور کلیہ کے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی دعا کی اور جملہ مدارس اسلامیہ کی حفاظت کے لیئے دعا فرمایا ۔
ناظم کلیہ مولانا توصیف رضا مصباحی نے جملہ شرکاء بزم کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ بزم میں حضرت مولانا آفتاب عالم مصباحی ، حضرت مفتی انوار احمد مصباحی مدرسہ بحر العلوم ، مفتی نثار احمد مصباحی ، مولانا لئیق احمد مصباحی، مولانا نجم الہدی مصباحی اساتذہ مدرسہ مصباح العلوم ، مولانا افروز نظامی ، مولانا عبد الرحیم مصباحی ، مولانا حشمت مصباحی ،مولانا محمد کو نین، حاجی شمیم صاحب، ڈاکٹر نیاز احمد مصباحی وغیرہ شریک رہے ۔