Al-Faruque Educational Trust

Al-Faruque Educational Trust

Share

thanks for visiting our page
thanks for supporting

24/03/2026
08/07/2025

جامعہ عائشہ کے طالبات واساتذہ اب صاف شفاف پانی سے ہوں گے مستفید
معلمین ومعلمات کو جامعہ کے پانی کے سلسلے میں کافی شکایت تھی اور تمام لوگ پانی خرید کر پیتے تھے۔ اس میں بھی کافی پریشانیوں سے دوچار ہونے پڑرہاتھا۔وقت پر پانی میسر نہیں ہوتاتھا۔ اللہ تعالی کی توفیق سےجامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں اساتذہ وطالبات کے لیے سپلائی پانی کے لیے واٹر پلانٹ لگادیاگیا ہے، اس کی وجہ سے اب بچیوں اور اساتذہ کرام کو فلٹر اور صاف شفاف پانی ہمیشہ ملتا رہے گا۔ ان کی تمام شکایتیں إن شاء الله دور ہوجائیں گی۔ یقیناجامعہ کے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ناظم جامعہ اور متعلقین جامعہ اس کے لیے قابل مبارک باد ہیں💐💐💐
اللہ تعالی ادارہ ہذا کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطافرمائے۔
وسیم اسماعیل تیمی

Photos from Jamia Ayesha Siddiqa Lilbanat Labha Bangarua,Katihar,Bihar.'s post 02/07/2025
13/03/2025

📢📢 #اعلان #داخلہ #جامعہ #عائشہ #صدیقہ #للبنات #لابھا #بنگروا، #کٹیہار📢📢
تعلیمی سال2026-2025
بڑی فرحت و انبساط کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات لابھا بنگروا،کٹیہار، بہار میں نئے تعلیمی سال 2026-2025م کے لیے قدیم وجدید طالبات کا داخلہ6/شوال بروز سنیچر بمطابق5/اپریل2025 م سے باضابطہ شروع ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ جامعہ میں روضہ سے عالمیت تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔
جامعہ میں بچیوں کی فیس حسب ذیل ہیں:-
1- جدید طالبات کے داخلہ فیس1700 سو روپے۔
2- قدیم طالبات کے داخلہ فیس 1500 سو روپے۔
3- ماہانہ خوراکی فیس مقیم طالبات 1400 سو روپے۔
4- ماہانہ تعلیمی فیس غیر مقیم طالبات روضہ تا ابتدائیہ اولی 250 روپےابتدائیہ ثا نیہ تا عالمیت 350 روپے۔
جدید داخلہ کے امیدوار طالبات درج ذیل کاغذات اپنے ساتھ ضرور لائیں۔
1- شناختی کارڈ (آدھارکارڈ وغیرہ)۔
2- پاسپورٹ سائز دوعدد فوٹو۔
3- سابقہ مدرسہ کی ٹی سی (T.C)
لہذا طالبات وقت مقررہ پر پہنچ کر داخلہ اور تجدید داخلہ کا عمل مکمل کرالیں۔

ادارۃ الجامعہ
رابطہ کریں. 7010135687
8340413464

14/01/2025

آج 14/جنوری 2025م کو بحیثیت صدر جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات کے سالانہ تقریری وانعامی مسابقہ میں شرکت۔
گزشتہ دو دنوں سے جامعہ کے احاطے میں سالانہ تقریری وانعامی مسابقہ جاری ہے۔ آج کا پروگرام ثانویہ ثانیہ اور عالمیت کی طالبات کے مابین تھا جس کا عنوان تھا " زبان وقلم کی حفاظت قرآن وحدیث کی روشنی میں" عنوان کافی عمدہ تھا کیونکہ زبان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس انمول رتن کی حفاظت ہماری بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔ انسان کی عزت وذلت کا دارو مدار اسی پر منحصر ہے۔سماج و معاشرے کے اندر اکثر وبیشتر معاملات ہماری زبان کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں ۔چغل خوری، سب وشتم اور بے ہودہ گوئی اسی زبان کا کمال ہے۔غرضیکہ تمام برائیوں کی جڑ یہی زبان ہے۔
بہرحال عالمیت اور ثانویہ ثانیہ کی طالبات نے زبان کی حفاظت کیسے کرنی ہے؟ اس کے کیا فوائد ہیں ؟کتاب وسنت کی روشنی میں سامعین وسامعات کے سامنے پیش کیں۔ماشاء اللہ تیاری بھی کافی اچھی تھی۔ ہر طالبہ نے نہایت ہی عمدہ اور سلجھے ہوئے اسلوب میں اپنی بات رکھنے کی کوشش کی ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ اس سے بہتر طریقے سے تیاری کرکے مختلف ثقافتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی ۔
آج کے اس پروگرام میں سابقہ پروگراموں کی طرح ہمارے علاقے کے مختلف ادارے سے حکم حضرات مدعو کیے گیے تھے، چونکہ حکم کی ذمہ داری ایک امانت ودیانت سے معمور ہوتی ہے، اسی وجہ سے جامعہ کے اساتذہ کو اس سے دور رکھا گیا تاکہ کسی قسم کی حق تلفی نہ ہو۔ اس موقع پر حکم کافریضہ تین شخصیات مولانا منیر الحق محمدی، پرنسپل مدرسہ حفظ القرآن سلطانیہ قبالہ، مولانا عبد الصمد تیمی مدنی اور مولانا عطاء الرحمٰن سلفی استاذ مدرسہ سراج العلوم حال بیدا نے بحسن وخوبی انجام دیا۔
تقریری سلسلے کے انتہا پہنچنے کے بعد معزز مہمانان گرامی باری باری تاثراتی اور ناصحانہ کلمات کے لیے اسٹیج پر مدعو کیے گیے اور انہوں نے نہایت ہی قیمتی باتوں سے طالبات کو نوازا ۔جزاھم اللہ خیرا!
یقینا اساتذہ جامعہ قابل مبارکباد ہیں جو طالبات کی زلف وکاکل کو سجانے و سنوارنے میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں، ان کی کامیابی وکامرانی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کو اخلاص کے ساتھ قوم وملت کی خدمت کرنے کی توفیق ارزانی کرے ۔
اخیر میں ناظم جامعہ مولانا حبیب الرحمن ندوی صاحب نے تمام مہمانان گرامی اساتذہ جامعہ اور طالبات کے شکریے کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا ۔
اللہ تعالیٰ اس چمن کو اور اس کے بلبلوں کو سدا سلامت اور سدا بہار رکھے!!

Want your school to be the top-listed School/college in Katihar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Katihar
854116