A. Talha Islamic Sources

A. Talha Islamic Sources

Share

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
(ایجوکیشنل ریسرچ سینٹر )میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔

19/07/2024

میاں، بیوی، بھائی، بہن، جیسے رشتے اس وقت تک مضبوط رہتے ہیں جب یہ سب ایک دوسرے کو کھو دینے سے خوف کھاتے ہیں۔

16/07/2024

ہم بھی لاٹھی گھمائیں گے
دادا، چاچا، پھوپھا جوان تو چھوڑیے، بچے بھی کہتے ہیں: بابا! ہم بھی محرمی لاٹھی کھیلیں گے، اور ارتکاب گناہ کے جرم میں سزائے عظیم کے مستحق ہوں گے!
ابوطلحہ سلفی

14/07/2024

کچھ یاد نہیں! //////// ابوطلحہ سلفی
عدم سے وجود میں آیا تو کچھ یاد نہیں،ماں کے پیٹ کی اندھیری سے دنیا کی رنگینی میں آنکھیں کھولی تو کچھ یاد نہیں، بھوک میں چیخا چلایا کچھ یاد نہیں، پیاس میں رویا، آنکھ پانی کیا کچھ یاد نہیں، ماں کے دودھ سے پیاس اور اسی سی بھوک مٹائی، کچھ یاد نہیں، بستر کو پیشاب سے بھگویا، کچھ یاد نہیں، ماں کے گود کو ننھے پاخانہ سے پیلا زار کیا، کچھ یاد نہیں، نصف شب میری ہلکی کھانسی بھی ماں کو بڑی بیماری لگی، کچھ یاد نہیں، اہل خانہ کا پیار سے جھولا جھلانا، کچھ یاد نہیں، والد کے گھر آتے ہی ہاتھوں پہ جھمانا، کچھ یاد نہیں، پھر پیشانی کو چومنا ، کچھ یاد نہیں، ابو کا میرے لیے چاچی سے جھگڑنا، کچھ یاد نہیں، صبح اٹھتے ہی امی کا اپنے آنچل سے میری آنکھ پوچھنا، کچھ یاد نہیں، اب بڑے ہونے پر امی جب یہ سب یاد دلاتی ہیں تو ہم کہتے ہیں: کچھ یاد نہیں!.
ابوطلحہ سلفی

13/07/2024

علامہ ابن قیم فرماتے ہیں:" اگر علم کی کوئی تصویر ہوتی تو وہ سورج و چاند سے بھی حسین ہوتی!"
لہذا اس قول جمیل کی گہرائی میں اتر کر علم حاصل کیجیے، پڑھیے، پڑھیے اور خوب پڑھیے(ابوطلحہ سلفی)

12/07/2024

زندگی کیا ہے؟
زندگی موت کی ضد ہے، اجل سے ہی دونوں کی راہ جدا ہے، ایک کی آمد خوشی لاتی ہے ، دوسری کی آمد غم میں ڈبوتی ہے، زندگی ملنے سے چمن گلزار ہوتا ہے، موت کے آنے سے من مرجھا جاتا ہے۔ واہ رے زندگی! کتنوں کو مسرت کی چادر اڑھاتی ہے، ہاۓ رے موت! کتنوں کو اداس کر جاتی ہے۔
اے انسان ناداں! کف افسوس ملنے سے کیا فائدہ؟! آنے والا تو آتا ہی ہے جانے کے لیے، کیا آپ نے کسی مسافر کو ہمیشہ کے لیے راہ سفر کو مسکن ابدی بناتے دیکھا ہے!
ابوطلحہ سلفی

11/07/2024

محرم سے سال کی شروعات کیسے ہوئی
Moharram se saal ki shuruaat kaise hui
Islami sal ka aaghaz kaise hua
islamic year kab se hai

10/07/2024

سکون کہاں؟ !
گھر میں رہ کر قوت لا یموت کمانے والا، باہر تنہا رہ کر ہزاروں کمانے والے سے بہر حال بہتر اور صاحب سکون ہے۔
ابوطلحہ سلفی

08/07/2024

محرم کی بوڑھی لاٹھی (ابوطلحہ سلفی، کٹیہار)
یہ لاٹھی سالوں قدیم ہے، اسے میں نے بڑے ناز و نعم سے تیلوں سے پالا ہے، جب بھی ذرا سی طبیعت بگڑی میں نے ہلکی مالش کی اور وہ حقیقی رنگت میں آگئی، اس سے کھیلتے کھیلتے میرے ہاتھوں میں جھریاں پڑ گئیں مگر یہ اب بھی بوڑھی ہونے پر بھی جوان ہے، میرے وجہ انور کی رونق تو جاتی رہی پر اس کی چمک میں دن بدن اضافہ ہوتا رہا ، میں نے جب اس کا ہاتھ تھاما تھا میرا لڑکپن تھا، اور آج میرا بڑھاپا ہے پھر بھی اس کی بوڑھی جوانی شباب پر ہے،کہاں گئ وہ جوانی جب میں محرم کا چاند نظر آتے ہی اسے بغل میں دباۓ، سر پر پگڑی باندھے، لنگی کی لنگوٹی کسے ہوۓ، گھر سے باہر نکل کر اپنے ہم جولیوں کو دعوت شغل لاٹھی دیا کرتا تھا، میری ایک آواز پر گلی کوچوں کے لفنگے، کام چور، مستی خور نکل آتے، دیکھتے ہی دیکھتے بچوں، بوڑھوں، بوڑھیوں، جوانوں اور لڑکیوں کا ازدحام ہوجاتا، پھر ہمارا جوش اٹھکھیلیاں مارنے لگتا، کوئی کہتا اے محرم کے دیوانے! ذرا اپنا جوہر تو دکھا، کہیں سے صدا آتی اے محرم کے مجنوں! ذرا اپنی لاٹھی کی چمک سے ہم ناظرین کے قلب وجگر کو سرور تو بخش، کسی کونے سے کسی حسینہ کی باریک لچیلی آواز آتی، اے محرم کی جان! ذرا جان ہتھیلی پہ لے اور میدان کھیل میں اپنا ہنر آزما، پھر آؤ دیکھتا نہ تاؤ، ڈنڈا بازی کی محفل میں محرم کے دیوانوں کی لاٹھیاں یکایک ٹکرانے لگتیں، لوگوں کا ہجوم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے کیف و سرور کی ندیوں میں نہانے لگتا، سب کھلاڑی تھک ہار کر اپنی جگہ لے لیتے لیکن میں اور میری محرمی لاٹھی کبھی تھکاوٹ کا شکار نہ ہوتی،
پورے علاقے میں میری محرمی لاٹھی کا چرچا تھا، آج بھی من چلے لڑکے تبرکا اس لاٹھی کو لمس بجالانے آتے ہیں، ایک دن میں نے اپنے ایک پوتے کو بلایا اور چند نصائح کے ساتھ وہ لاٹھی اس کے پلو باندھ دی،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر جب میں بستر مرگ میں پڑا کراہنے لگا ، ہاۓ اللہ ہاۓ اللہ! اوہ اوہ کرنے لگا تب نہاں خانۂ قلب سے یہ آواز آئی، اے کاش میں نے اپنی جوانی کو محرمی لاٹھی کے حوالے نہ کیا ہوتا،،!!!!!
ابوطلحہ سلفی ، کٹیہار

07/07/2024

لطف محرم
بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنہوں نے محرم کے چاند کے دیدار کے بعد روزے کی تاریخ اور دن کا حساب لگایا ہوگا، ورنہ اکثر میں سے کسی نے اچھی لاٹھی بنانے، کسی نے اچھا ڈنڈا بنانے تو کسی نے ڈھول کے تانے بانے بننے کا منصوبہ و لائحہ عمل بنایا ہوگا۔ اللہ کی پناہ
ابوطلحہ سلفی کٹیہار

07/07/2024

سماں گلابی
چیزوں کی رنگت میں تبدیلی، زیست انسانی میں نشیب وفراز اور موسم میں نیرنگی نہ ہوتی تو جینے کا لطف ادھورا رہ جاتا، اسی لیے کبھی سردی ، کبھی گرمی، کبھی موسم بہار تو کبھی خزاں اور کبھی برسات کا سماں آتاہے، کوئی بھی سماں فائدہ سے خالی نہیں ہوتا، گرچہ وقتی نقصان دہ معلوم ہو، انسانی طبیعت ہی ایسی ہے کہ ایک ہی طرح کا موسم خواہ کتنا ہی خوشگوار ، دل فریب اور دل ربا کیوں نہ ہو، اوب جاتی ہے، اور زباں پر لفظ شکایت لے آتی ہے۔ اللہ نے ایسی فطرت دی تو اس کا انتطام بھی بخوبی کیا۔
ابوطلحہ سلفی کٹیہار

Want your school to be the top-listed School/college in Katihar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Katihar