Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat

Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat Jamia offers programs in Hifz, Alimah and other courses. Established by Hafiz Md.Ayub Sb. DB. in 2003

11/12/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں سے اسلام کی تعلیمات عام کی جاتی ہے اور امت مسلمہ کو ایسے افراد ملتے ہیں جو قوم و ملت کی ہر محاذ پر رہنمائی کا فریضہ انجام دیں ان مدارس میں ایک نام مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی کا ہے جو مغربی اتر پردیش کے تاریخی قصبے کیرانہ کے گاؤں محمد پور راعین میں واقع ہے یہ ادارہ آج سے 23 سال قبل علاقہ و ملک کے ممتاز اکابر بزرگان دین اور مشائخ کی رہنمائی اور سرپرستی میں عمل میں قائم کیا گیا تھا اس ادارے کو پروان چڑھانے میں گاؤں کے ہی بزرگ اور ہمارے داداجی حضرت حافظ محمد ایوب صاحب دامت برکاتہم العالیہ* اور ان کے فرزندان نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں ۔

ایک ہفتہ پہلے اس ادارے کے صدر عالی وقار شیخ الحدیث حضرت مولانا مطلوب حسن صاحب ندوی دامت برکاتہم ( ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ بیت العلوم پپلی مزرعہ و جامعہ خدیجۃ الکبری پپلی مزرعہ ) تشریف لائے اور مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی کے طلبہ کو اور اساتذہ کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا ،
اس موقع پر طلباء کے درمیان اس ادارے کے معمار اول و مہتمم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات حضرت الحاج منشی محبوب الحسن فاروقی صاحب نے بھی طلبہ کو نصیحتوں سے نوازا حضرت شیخ الحدیث مولانا مطلوب حسن صاحب ندوی نے کہا

طلبہ عزیز کو اللہ تبارک و تعالی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ان کو دینی مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجا سبھی بچوں کو یہاں رہ کر اپنے وقت کو قیمتی بنانا چاہیے اور تعلیم میں خوب محنت کر کے اپنے اپ کو کامیاب بنانا چاہیے۔

اللہ تعالیٰ اس ادارے کے بانیان، ذمہ داران، اساتذہ، اور معاونین کی خدمات کو قبول فرمائے، اسے دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور اسے علمِ دین کے فروغ کا ہمیشہ روشن چراغ بنائے۔آمین۔

عبید الرحمن ایوبی ندوی
آفس انچارج:
دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات
محمد پور راعین کیرانہ ضلع شاملی یو پی انڈیا
9760628093

بسم اللہ الرحمن الرحیم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات کی تعلیمی بسم اللہ اور مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی کا سنگ بنیاد ۔۔...
02/12/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات کی تعلیمی بسم اللہ اور مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی کا سنگ بنیاد ۔۔۔۔
ایک حسین ماضی کی یاد کے طور پر۔۔۔۔۔

فروری 2003 کی وہ بابرکت ساعتیں آج بھی ذہن و دل کے افق پر ایک نورانی جھلک کی طرح تازہ ہیں۔ یہ وہ دن تھا جب مغربی یو پی ضلع شاملی کے قصبہ کیرانہ کے گاؤں محمد پور راعین کی مٹی نے ایک ایسے علمی و روحانی قافلے کا استقبال کیا جس کی یادیں آج بھی اہلِ علاقہ کے دل میں دھڑکتی ہیں۔ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ترجمان پندرہ روزہ مجلہ تعمیرِ حیات نے اس پورے پروگرام کی جو رپورٹ اس ہیڈنگ " تشد اور
منفی رویہ اسلامی روایات کے منافی
علم کے ساتھ یقین کی ضرورت پر زور از قلم مشہور و معروف سوانح نگار اور کئی کتابوں کے مصنف حضرت
مولانا سید محمود حسن حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ
شائع کی تھی اور یہ وہ آج بھی تاریخ کے اوراق میں دستاویز کی حیثیت رکھتی ہے۔

دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات اور مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی کی بنیاد رکھنے کے لیے، ادارہ کے مہتمم حضرت منشی محبوب الحسن فاروقی صاحب اور صدر شیخ الحدیث حضرت مولانا مطلوب حسن ندوی صاحب نے نہایت ادب و اخلاص کے ساتھ مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب نور اللہ مرقدہ کو دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ پہنچ کر حضرت کی خدمت میں دعوت پیش کی جس کا ذکر ان تراشوں میں موجود ہے۔ یہ دعوت خود ایک سعادت تھی اور حضرت کی طرف سے اس کا قبول بھی فرمایا جانا اہلِ علاقہ کے لیے گویا رحمت الٰہی کی خاص نشانی تھی۔

حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ کے قدمِ مبارک اس چھوٹے سے گاؤں پر کیا پڑے کہ علاقہ اور قرب و جوار کے لوگ جھوم اٹھے اور پورا گاؤں حضرت کی تشریف آوری اور علم و برکت کی انوارات سے منور ہو گیا۔

اس پروگرام میں لکھنؤ، دیوبند، سہارنپور، کاندھلہ، دہلی اور ہریانہ سے اکابر علما و مشائخ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی۔ علم و تقویٰ کے ان چمکتے چراغوں کو دیکھ کر علاقہ کے عوام کے دل جھوم اٹھے۔ ہر طرف محبت، عقیدت اور روحانیت کا ایسا ماحول تھا کہ گویا پورا علاقہ ایک علمی میلے میں بدل گیا ہو۔

اس پروگرام کا نقطۂ عروج وہ لمحہ تھا جب مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ نے تاریخی خطاب فرمایا تھا جس کو آپ تعمیر حیات مجلہ کے ان تراشوں میں پڑھ سکتے ہیں ۔ حضرت کے اس تاریخی خطاب کا مختصر حصہ بھی نیچے ساتھ میں نقل کیا گیا ہے ۔

حضرت مولانا نور اللہ مرقدہ کی آواز کا سوز، الفاظ کا رس، اور دل نشین اندازِ بیان آج بھی بہت سے لوگوں کے دلوں میں گونجتا ہے۔ حضرت نے علمِ دین کی اہمیت، طالبات کی دینی تعلیم کی ضرورت، اور عورت کی پاکیزہ تربیت کے حوالے سے جس حکمت و بصیرت سے گفتگو فرمائی، اس نے حاضرین کے دلوں میں گویا چراغ جلا دیئے۔

یہ وہ خطاب تھا جس نے جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات کی بنیاد کو نہ صرف مضبوط کیا بلکہ اس کے مستقبل کی سمت بھی متعین کردی۔

اسی بابرکت موقع پر دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات کی طالبات کو پہلا سبق " من کسر الاصنام " کا درس دے کر تعلیمی بسم اللہ کرائی گئی۔

یہ منظر صرف ایک ادارے کی ابتدا کا نہیں تھا، بلکہ ایک عظیم دینی سفر کے آغاز کا اعلان تھا۔
اس پروگرام کو
مشہور و معروف صحافی جناب مولانا بلال بجرولوی صاحب نے اس پورے پروگرام کی رپورٹ راشٹریہ سہارا میں شائع کی۔ اگلے ہی دن وہ اس کا تراشہ لے کر حضرت مولانا نور اللہ مرقدہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور حضرت مولانا سید محمود حسنی ندوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مسکرا کر اسے دیکھا، دعا دی، اور یوں یہ یادگار لمحہ تاریخ کے صفحات میں محفوظ ہوگیا۔

اس پورے پروگرام کی روحانی سرپرستی ہمارے داداجی حضرت الحاج حافظ محمد ایوب صاحب دامت برکاتہم العالیہ (بانی و خزانچی دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات و مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی محمد پور راعین کیرانہ شاملی) کی تھی۔ ان کی دوراندیشی، مشورے اور مسلسل رہنمائی نے اس نصب العین کو وہ استحکام بخشا جو آج تک محسوس کیا جا رہا ہے۔ گویا وہ پس پردہ رہ کر اس قافلے کے اصل قائد تھے جن کی دعائیں ان دونوں اداروں کی بنیاد میں رچی بسی ہیں۔

وقت گزرتا رہا، موسم بدلتے رہے، لیکن اس دن کی رونق، وہ روحانی فضا، اکابر کی آمد کا منظر، طالبات کی پہلی بسم اللہ، اور حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نور اللہ مرقدہ کا تاریخی خطاب — یہ سب آج بھی ایک تازہ خوشبو کی طرح دلوں میں مہک رہے ہیں۔

آج جب ہم اس یاد کو تازہ کرتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ یہ صرف ایک پروگرام نہ تھا
یہ ایک خواب کی تعبیر
ایک مشن کی ابتدا
اور علم و دانش کی نئی شمع روشن کرنے کا دن تھا۔

یہ یاد آج بھی ہمارے لیے حوصلے کا ذریعہ ہے، اور آنے والی نسلوں کے لیے یہ سبق رکھتی ہے کہ اخلاص سے اٹھایا گیا چھوٹا سا قدم بھی کبھی کبھی صدیوں کی روشنی بن جاتا ہے۔

عبید الرحمن ایوبی ندوی
آفس انچارج:
دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات
محمد پور راعین ،کیرانہ ضلع شاملی یو پی انڈیا
9760628093

عارف باللہ قطب افریقہ حضرت مولانا عبد الرحیم متالاؒ کی سانحۂ ارتحال پرمولانا مفتی محمد ساجد ندوی صاحبمہتمم و نائب ناظم م...
21/11/2025

عارف باللہ قطب افریقہ حضرت مولانا عبد الرحیم متالاؒ کی سانحۂ ارتحال پر
مولانا مفتی محمد ساجد ندوی صاحب
مہتمم و نائب ناظم مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی
دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات
(محمد پور راعین کیرانہ، شاملی)
کی فروری 2013 میں لکھی گئی پرسوز اور جامع تعزیتی تحریر

ہمارے والد محترم حضرت الحاج حافظ محمد ایوب صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعہ قائم کردہ ادارہ دارالعلوم جامعہ عائشہ الصد...
20/11/2025

ہمارے والد محترم حضرت الحاج حافظ محمد ایوب صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعہ قائم کردہ ادارہ

دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات محمد
پورراعین کیرانہ شاملی یو پی انڈیا

احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے
تعاون کے لئے اکاؤنٹ نمبر دیا جارہاہے
تعاون فرماکر ثواب دارین حاصل کریں
اکاؤنٹ نمبر یہ ہے
Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat Educational & Welfare Society
A/c no. 42702211729
Branch Kairana Shamli
IFSC SBIN0000662

رقم منتقل کرکے مندرجہ ذیل نمبر پر مطلع فرما کر رسید حاصل کرلیں

9897647580
مولانا مفتی محمد ساجد ندوی

عبید الرحمن ایوبی ندوی
آفس انچارج
دارالعلوم جامعہ عائشہ الصدیقہ للبنات
مرکز الامام رحمت اللہ الکیرانوی
محمد پور راعین کیرانہ شاملی یو پی انڈیا
9760628093

In the name of Allah, the Most Gracious, the Most MercifulAbout 22 years ago, a (girl's Darul Uloom) institution named D...
06/11/2025

In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

About 22 years ago, a (girl's Darul Uloom) institution named Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat for Girls was established in the village of Muhammadpur Rai in the historical town of Kairana, Kandhla in western Uttar Pradesh. This institution was established by the blessed hands of the

Islamic thinker Hazrat Aqdas Maulana Syed Abul Hasan Ali Hasani Nadwi, the glorious caliph of and former (Nazim of Nadwatul Ulama ,Lucknow and former President of All India Muslim Personal Law Board) , Murshid-ul-Ummat Hazrat Maulana Syed Muhammad Rabey Hasani Nadwi (may Allah have mercy on him). In nurturing this institution and giving it the shape of a school of knowledge and a Darul Uloom, Hazrat Hafiz Muhammad Ayub Sahib (Founder and Treasurer) and his descendants, especially Hazrat Munshi Mehboob-ul-Hasan Farooqi ,Sheikhul Hadith Hazrat Maulana Matloob Hasan Nadwi ,Maulana Qari Abid Hussain Nadwi ,Maulana Zahid Hasan Nadwi ,Maulana M***i Muhammad Sajid Nadwi, have played an important role.

Alhamdulillah, this institution (Girl's Darul Uloom)has now become a prestigious institution in this region and the country. More than 350 graduate completed your ALIMAH course and trained are performing religious, educational and services in their respective areas.

The Founder & Mohtamim of this institution, Hazrat Munshi Mehboob-ul-Hasan Farooqi, has played a very important role in the establish and development of this institution. This institution is currently operating in a small building. The institution has a plan to purchase a large piece of land, for which, Alhamdulillah, preparations are underway. Some land has been made available and some remains to be purchased, for which we request your cooperation and prayers.
In the pictures below, we are presenting a brief outline of the aims and objectives of the institution Girls Darul Uloom , its historical background and its services. We hope that by visiting it, you will cooperate with the institution in every way and offer your valuable cooperation in taking this institution on the path of further development.

May Allah Almighty reward you and shower blessings on your business.

Alhamdulillah, this institution has been receiving the patronage, prayers and attention of the great scholars of Darul Uloom Deoband, the great scholars of Mazahir Uloom Saharanpur, the great scholars of Nadwatul Ulema Lucknow and the great scholars of Kandhla, Jalalabad, Delhi Nizamuddin since its inception. At present, a large number of local and boarding girls students are studying in this institution.

This is a light effort in the form of this booklet. By reading and studying it, you will appreciate its importance and how much there is a need to equip the daughters of the UMMAH with education and training. May Allah Almighty accept this short service of ours and reward you greatly in both worlds.

Madrasah Account Details:
Appeal to the well-wishers

Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat Educational & Welfare Society (Regd)

Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat
A/C No. 42702211729
IFSC SBIN0000662
State Bank of India
Branch :Kairana

Contact Number
+91 9760897524,
9917768509,9897647580

Ubaidur Rehman Ayubi Nadwi
+91 9760628093
Office Incharge:
Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat
Muhammadpur Rai, Kairana Shamli, U.P. India 247774

01/11/2025

Address

Kairana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Darul Uloom Jamia Aisha Siddiqa Lil Banat:

Shortcuts

Share

Category