Al Jamiatul Arabia Sirajul Uloom educational and welfare trust

Al Jamiatul Arabia Sirajul Uloom educational and welfare trust

Share

Aljamiatul Ararbia Serajul Uloom Trust Tulapat ganj(sangram)Madhubani Bihar

19/05/2026
12/05/2026

*جامعہ سراج العلوم، ایک ایسا چراغ جو ہر سمت روشن!*
الحمد للہ! یہ امر نہایت باعثِ مسرت ہے کہ "جامعہ سراج العلوم (تلاپت گنج) سنگرام" اپنی درخشاں دینی روایتی خدمات کے ساتھ ساتھ اب عصری علوم کے میدان میں بھی ایک سنجیدہ ، مضبوط قدم رکھ چکا ہے اور بڑوں کے مشورے کے مطابق دسویں جماعت (میٹرک) تک کی تعلیم کا باضابطہ آغاز بھی کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ یہ جامعہ عرصۂ دراز سے حفظِ قرآن کریم، دینیات اور عربی درجات کی تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دیتا آ رہا ہے، اور آج بھی عربی چہارم تک کی باضابطہ تعلیم کا سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ ہر سال عربی درجات میں طلبہ کی ایک معقول اور حوصلہ افزا تعداد داخل ہوتی ہے، اور یہ علمی سلسلہ بلا ناغہ ہر سال چلتا ہے۔
اسی طرح شعبۂ حفظ میں چار مستقل درسگاہیں قائم ہیں، جن میں ایک خاص طور پر دورۂ قرآن شریف کے طلبہ کے لیے مخصوص ہے۔ یہ تمام انتظامات اس حقیقت کی روشن دلیل ہیں کہ جامعہ اپنے طلبہ کی دینی تعلیم و تربیت میں ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے۔
تاہم بدلتے ہوئے حالات اور عصری تقاضوں کے پیش نظر جامعہ نے شعبۂ عصری علوم (میٹرک تک کی تعلیم ) کا باضابطہ آغاز بھی کر دیا ہے، جو یقیناً ایک بصیرت افروز اور دور رس نتائج کا حامل قدم ہے۔
اس بابرکت پیش رفت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ یہاں کے طلبہ صرف حافظ و عالم ہی نہ رہیں، بلکہ وہ عصری علوم سے بھی آراستہ و پیراستہ ہوں، تاکہ اگر وہ آگے کی اعلیٰ تعلیم کے لیے کسی بھی میدان کا انتخاب کریں تو پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ چنانچہ وہ ڈاکٹر، انجینئر، جج، وکیل یا دیگر اہم و ذمہ دارانہ مناصب کو بآسانی سنبھال سکیں، اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں، دیانت داری اور امانت کا عملی ثبوت پیش کریں، اور اپنے کردار و عمل سے نہ صرف اپنے خاندان اور معاشرے بلکہ اپنے مادرِ علمی "جامعہ سراج العلوم (تلاپت گنج) سنگرام" کا نام بھی روشن کریں۔
مزید برآں، جامعہ کی یہ فکر نہایت قابلِ قدر ہے کہ اس کے فضلاء جہاں کہیں بھی جائیں، وہ ایمان داری، صداقت اور اعلیٰ اخلاق کے پیکر بن کر معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں۔ وہ دین کی روشنی کو اپنے ساتھ لے کر ہر شعبۂ حیات میں داخل ہوں اور اپنے عمل سے یہ ثابت کریں کہ ایک باکردار مسلمان ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
الحمد للہ! یہ ادارہ آج دین و دنیا کے حسین امتزاج کی ایک جیتی جاگتی تصویر بن چکا ہے، جہاں ایک طرف علومِ شریعت کی روشنی دل و دماغ کو منور کرتی ہے تو دوسری طرف عصری علوم کی بصیرت زندگی کے ہر میدان میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ یہی وہ ہمہ جہت تعلیم ہے جو ایک صالح، باکردار اور باصلاحیت انسان کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس جامعہ کو مزید عروج و استحکام عطا فرمائے، اس کے ذمہ داران کی کاوشوں کو شرفِ قبولیت بخشے، اور اسے ملت کے لیے ایک روشن مینار بنائے۔ آمین۔
*از: شمس الدین سراجی قاسمی!*
*استاد جامعہ سراج العلوم سنگرام*

Want your school to be the top-listed School/college in Jhanjharpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Tulapatganj Bazar, Sangram
Jhanjharpur
847109