11/03/2025
Deen ki Baatein
asslam o alaikum deen ki baatein page par aap sab ka khair makdam hai...
11/03/2025
عورتو!!! صدقہ کرو____
کیا خوب ترغیب تھی، کیا خوب وعظ و نصیحت تھی، کیا خوب انداز تھا رسول کریمؐ کا۔ کیسا ڈراوا تھا عورتوں کو جہنم کے عذاب سے بچنے کے لئے۔ آپؐ صدقہ و خیرات کا حکم دے رہے تھے۔ جابرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول کریمؐ کے ساتھ صلوتہ العید کے موقع پر موجود تھا تو آپؐ نے خطبہ سے قبل اذان و اقامت کے بغیر صلوتہ ادا فرمائی پھر بلالؓ کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑے ہوئے آپ نے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کا حکم دیا، اس کی اطاعت کی ترغیب دی اور لوگوں کو وعظ کیا اور ان کو نصیحت کی، پھر آپ وہاں سے چل دیئے، حتیٰ کہ عورتوں کے پاس آئے، ان کو وعظ و نصیحت کی تو فرمایا: ’’صدقہ کیا کرو کیونکہ تمہاری اکثریت جہنم کا ایندھن ہے‘‘ پس عورتوں میں سے ایک درمیانے حسب نسب والی سانولے رنگ کی ایک سمجھدار عورت کھڑی ہوئی۔ اس نے کہا اللہ کے رسول! (ایسا) کیوں ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اس لئے کہ تم شکوہ و شکایت اور خاوند کی نافرمانی زیادہ کرتی ہو‘‘ راوی بیان کرتے ہیں: ’’عورتیں اپنے زیورات، کانوں کی بالیاں اور انگوٹھیاں وغیرہ صدقہ کرتے ہوئے بلالؓ کے کپڑے میں ڈالنے لگیں‘‘ (مسلم)
ہر عورت کو چاہیے،، کہ اپنے ہاتھ سے صدقہ و خیرات ہے۔۔ چاہے کم یا زیادہ ۔ اپنے گھر والوں پر خرچ کرے گی تو اس کو دگنا ثواب ملے گا۔ جیسا کہ روایت ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں ’’میں مسجد میں موجود تھی تو میں نے نبیؐ کو دیکھا آپ نے فرمایا: عورتوں کی جماعت تم صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی سے کرو‘‘۔ اور زینبؓ اپنے شوہر اور زیرکفالت یتیموں پر خرچ کرتی تھیں انہوں نے اپنے شوہر سے کہا آپ اللہ کے رسولؐ سے پوچھیں کہ اگر میں آپ پر اور زیر کفالت یتیم بچوں پر صدقہ کروں تو کیا میری طرف سے ادا ہو جائے گا؟ تو انہوں نے کہا تم خود ہی پوچھ لو۔ میں آپؐ کے پاس گئی تو وہاں آپؐ کے دروازے پر ایک اور انصاری عورت کھڑی تھی۔ اس کی ضرورت بھی میری جیسی تھی۔ اتنے میں بلالؓ ہمارے پاس سے گزرے تو ہم نے انہیں کہا آپ نبیؐ سے پوچھیں کہ اگر میں اپنے شوہر اور زیرکفالت یتیموں پر صدقہ کروں تو کیا وہ ہو جائے گا؟ بلالؓ نے پوچھا توآپؐ نے فرمایا: ہاں اس کے لئے دگنا اجر ہے۔ ایک رشتہ داری کا اور دوسرا صدقے کا اجر‘‘۔ (بخاری) اس سے معلوم ہوا کہ صدقہ و خیرات کرتے وقت اپنے قریبی ضرورت مند لوگوں کو سرفہرست رکھنا چاہئے۔ یعنی اپنے ماں باپ بہن بھائی پھر جو قریبی ہو۔ آیئے رمضان المبارک کے اخوت و سخاوت والے مہینے میں دل کھول کر صدقہ و خیرات کریں۔ اس بات سے نہ گھبرائیں کہ میرے پاس کم ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آگ سے بچ جائو خواہ کھجور کے آدھے حصے سے ہی کیوں نہ ہو۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور (جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہو اس سے پہلے خرچ کرو کہ تم میں سے کسی کو موت آ جائے۔ (المنافقون: 100)
صدقہ و خیرات کیا ہوا مال ہی ہمارا اصل مال ہے جیسا کہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک بکری ذبح کی تو نبی کریمؐ نے فرمایا: ’’اس کا کتنا حصہ باقی ہے؟‘‘ کہا: صرف ایک دستی، آپ نے فرمایا ’’اس کی ایک دستی کے سوا سب باقی ہے۔‘‘ (ترمذی)
یعنی اللہ کے پاس محفوظ ہے اللہ مال کو صحیح طریقے سے خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔اپنی راہ میں خرچ کرنے، صدقہ و خیرات کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔
اعلان
کل فیس بک کا نیا اصول شروع ہوگا جہاں وہ آپ کی تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مت بھولنا آج آخری تاریخ ہے!! اسے آپ کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی پوسٹ کیا ہے وہ آج سے عوامی ہو جائے گا - حتیٰ کہ وہ پیغامات بھی جو حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک سادہ کاپی اور پیسٹ کے لیے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، بہتر ہے کہ آپ محفوظ رہیں۔
---
میں Facebook یا Facebook سے وابستہ کسی بھی ادارے کو اپنی تصاویر، معلومات، پیغامات یا پوسٹس، ماضی یا مستقبل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔ اس بیان کے ساتھ، میں فیس بک کو مطلع کرتا ہوں کہ اس پروفائل اور/یا اس کے مواد کی بنیاد پر میرے خلاف انکشاف، کاپی، تقسیم یا کوئی اور کارروائی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ رازداری کی خلاف ورزی پر قانون کے ذریعے سزا دی جا سکتی ہے۔
نوٹ: فیس بک اب ایک عوامی ادارہ ہے۔ تمام ممبرز ایسی وضاحت ضرور پوسٹ کریں۔
اگر آپ چاہیں تو اس ورژن کو کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ایک بار بیان شائع نہیں کرتے ہیں، تو پروفائل اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں آپ کی تصاویر اور معلومات کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
شیئر نہ کریں۔ صرف متن کو کاپی کریں اور پیسٹ کریں۔
ان کا نیا الگورتھم انہی چند لوگوں کو منتخب کرتا ہے - تقریباً 25 - جو پوسٹس پڑھیں گے۔
یہ نظام کو نظرانداز کرے گا۔
میں فیس بک کو اپنے بارے میں کچھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔!
15/06/2023
Bayad maulana karamat ali jaunpuri r.a talaba darul oloom deoband
28/09/2022
☞❦ *Aaj Ki Baat* ❦☜
_Agar Kisi Ko Takleef De Kar Bhi Achchhe Se So Lete Ho _"*
*"__ To Apne Zameer Ka Janaza Padh Lo , Kyunki Wo Wafaat Pa Chuka Hai_,*
_ آگر کسی کو تکلیف دے کر بھی اچھے سے سو لیتے ہو ، تو اپنے ضمیر کا جنازہ پڑھ لو کیونکہ وہ وفات پا چکا ہے _,*
_ अगर किसी को तकलीफ दे कर भी अच्छे से सो लेते हो _ तो अपने ज़मीर का जनाज़ा पढ़ लो, क्यूंकी वो वफ़ात पा चुका है_,*
•┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈•
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Mulla Tola Karamat Ali Road
Jaunpur
222001