Al-Farooq Academy

Al-Farooq Academy

Share

WELCOME TO AL_FAROOQ ACADEMY

26/01/2025

HAPPY REPUBLIC DAY

Photos from Al-Farooq Academy's post 30/11/2024

*الفاروق اکیڈمی کے طلبہ کا لکھنؤ ٹور*
(فخر الدین وحید قاسمی)

نوابوں کا شہر لکھنؤ اپنے اندر سیاسی ہلچل، تاریخی شان وشوکت، لسانی شگفتگی اور تہذیبی نزاکت کے ساتھ، مذہبی وتعلیمی نمائندگی، ماضی کے ساتھ عصر موجود کا خوبصورت امتزاج پیش کرتے پارکوں کی دل کشی، بین الاقوامی معیار کی مارکیٹس اور متعدد معلوماتی میوزیمس، اکانہ اسٹیڈیم، سائنسی ادارے اور لائق دید چڑیا گھر کے سبب ہندوستان کے چند گنے چنے شہروں میں شامل ہوتا ہے۔ *لکھنؤ ہندوستان کا چہرہ ہے، جس نے اسے دیکھ لیا، اس نے پورا ہندوستان دیکھ لیا۔* اس لیے یہ جملہ کہ *مسکرائیے، آپ لکھنؤ میں ہیں* ایک حقیقت بھرا جملہ لگا جب الفاروق اکیڈمی کے طلبہ ٢٩ نومبر کو علی الصباح جنیشور پارک میں مسکراتے ہوئے خراماں خراماں داخل ہوتے ہیں۔ یہ پارک ایشیا کے خوبصورت ترین پارکوں میں شمار ہوتا ہے۔ پارک میں جھیل اور جھیل میں سطح آب پر تیرتی مچھلیاں خاص طور پر طلبہ کی توجہ کا مرکز بنیں۔
پچاس سے زائد طلبہ واساتذہ پر مشتمل یہ قافلہ اس کے بعد 'امام باڑہ' پہنچتا ہے۔ ١٧٨٤ میں نواب آصف الدولہ کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ امام باڑہ ہندوستان کے اہم آثار قدیمہ میں شمار ہوتا ہے۔ امام باڑے کی سب سے دلچسپ چیز بھول بھلیا ہے جس میں سینکڑوں چکلے دروازے ذہین ترین دماغوں کو بھی صحیح راستہ ڈھونڈنے میں بالکل اسی طرح دیر تک حیران وپریشان رکھتے ہیں جیسے انسان کو یہ زندگی۔
اس کے بعد یہ تعلیمی کارواں ایک ایسے ادارہ کا رخ کرتا ہے جس نے ہندوستان کی تاریخ تعلیم وتربیت میں *قدیم صالح اور جدید نافع* کے ایک ایسے باب کا آغاز کیا جس کی عصر موجود میں امت مسلمہ کو سب سے زیادہ ضرورت ہے اور جو اس اکیڈمی کا بھی مقصود اصلی ہے۔
*دین ودنیا کی بھلائی اس کا مطلوب دلی*
*قوم کی تنظیم کا شہکار الفاروق ہے*
کالج کے طلبہ کو دار العلوم ندوۃ العلماء اس لیے بھی لے جایا گیا تاکہ ماڈرن علوم حاصل کرنے والے طلبہ مدارس کے علمی ودینی کردار کو سمجھیں اور علماء اور اپنے دینی ورثے سے انسیت رکھیں۔ سماج میں جو بھی علم دین اور اخلاق واوصاف سے متصف افراد دکھائی دیتے ہیں، ان کا بالواسطہ یا بلاواسطہ انہی اداروں سے تعلق ہے۔ ندوے میں ہی جمعہ کی نماز ادا کی گئی اور جمعہ کے خطاب عام سے قلب وروح کو تسکین ملی۔
ہماری اگلی منزل 'چڑیا گھر' تھی۔ یہاں بہت دل چسپ جانور، مچھلیاں اور پرندے تھے۔ اس تعلیمی وتفریحی سفر میں طلبہ سب سے زیادہ پرجوش چڑیا گھر میں ہی نظر آئے جہاں ایک جانور کو ابھی بھرپور نظر سے نہ دیکھ پاتے کہ دوسرا ان کے دھیان کو اپنی طرف کھینچ لیتا۔ یہاں ہولے ہولے چلتی ٹرین بھی زائرین کی توجہ کا خاص مرکز تھی۔
چڑیا گھر سے امبیڈکر پارک پہنچنا فطری دنیا سے مصنوعی دنیا میں جانے کے مانند تھا یا یوں کہیے کہ خدا کی تخلیق کے عجیب وغریب کرشمے دیکھنے کے بعد، انسانی فن کاری کا ایک اعلٰی نمونہ دیکھنا تھا۔ ایک جمہوری حکومت کے ذریعے امبیڈکر پارک میں لٹائی گئی دولت پر افسوس کرنے کے دوران اس حقیقت کا اعتراف بھی کرنا پڑا کہ سماج میں چھوا چھوت کا شکار دلت قوم میں سر اٹھاکر جینے کی ہمت پیدا کرنے کے لیے یہ ایک ناگزیر عمل تھا۔ بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے بعد دلت سماج کے لیے یہ دوسرا سب سے بڑا سرمایہ افتخار ہے۔ ہمارے پلان میں اس پارک کو شام ڈھلنے کے بعد دیکھنا تھا کہ اس کی خوبصورتی رات میں دوبالا ہوجاتی ہے۔
اس تفریحی سیر کی آخری اور سب سے خوبصورت منزل 'لولو مارکیٹ' تھی۔ طلبہ تھک کر چور ہوچکے تھے مگر لولو کی بے مثال کشش اور چمک دمک نے انہیں پھر سے تازہ دم کردیا۔ لولو میں داخل ہونے کے بعد وہ شاید بھول گئے تھے کہ انہیں نکلنا بھی ہے۔ ہائے! یہ دنیا کس قدر زرق وبرق ہے کہ انسان اس کی آغوش میں آنے کے بعد اپنی منزل ہی بھول بیٹھتا ہے۔
لولو میں داخل ہونے کے وقت اسلامی وضع قطع دیکھ کر ہمارے ایک ساتھی سے کہا گیا کہ براہ کرم آپ لوگ اندر نماز پڑھنے کی کوشش نہ کیجیے گا۔
میں واپس تو آگیا، تھکان بھی اب دور ہوگئی ہے مگر یہ احساس شاید ہی مٹ سکے گا کہ میرا ہندوستان کچھ نہیں، بہت کچھ بدل چکا ہے۔

*مسلماں اور ہندو کی جان*
*کہاں ہے میرا ہندوستان*
*میں اس کو ڈھونڈ رہا ہوں*

15/08/2024

Happy Independence Day!

Follow us:👇🏻

AL-FAROOQ ACADEMY

Photos from Al-Farooq Academy's post 12/05/2024

मंजिल तक पहुँचने के लिए ईमानदारी और जुनून जरूरी : डा. एस अहमद

अल फारूक अकैडमी में नीट परीक्षा पर कार्यशाला का आयोजन

25/04/2024

ADMISSION-OPEN 2024-25
Hurry up .....
Limited seats

Photos from Al-Farooq Academy's post 20/04/2024

American students' visit at Al-Farooq Academy

*دیار شیراز میں پہلی بار الفاروق اکیڈمی میں امریکی طلبہ کی وزٹ*

آج صبح الفاروق اکیڈمی میں امریکی طلبہ تشریف لائے تھے۔ یہ طلبہ امیریکن انسٹیٹیوٹ فار انڈین اسٹڈیز، لکھنؤ میں اردو زبان وادب کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احتشام احمد صاحب کے ہاتھوں اکیڈمی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح ہوا اور اس کے بعد مہمانوں نے طلبہ سے تعلیم کے موضوع پر بات چیت کی۔ اس موقع کی کچھ یادگار تصاویر

10/04/2024

EID MUBARAK ♥️

28/03/2024

Hurry Up.......
ADMISSION-OPEN (2024-25)
Limited seats

12/03/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Jaunpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Imranganj, Shahganj
Jaunpur
223101

Opening Hours

Monday 8am - 4pm
Tuesday 8am - 4pm
Wednesday 8am - 4pm
Thursday 8am - 4pm
Friday 8am - 4pm
Saturday 8am - 4pm